Connect with us
Monday,01-June-2026
تازہ خبریں

سیاست

جے پی نڈا کا کانگریس پر طنز، کہا: فیملی ہی چلا رہی پارٹی، صدر خواہ کوئی بھی ہو

Published

on

JP-Nadda-taunts

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہوں نے کانگریس پارٹی کے صدرارتی الیکشن اور کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پر بیان دیا۔ جے پی نڈا نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو فیملی ہی چلا رہی ہے، خواہ صدر کوئی بھی ہو۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی ندا نے یوپی/اتراکھنڈ کے مینیجنگ ایڈیٹر امیش دیوگن کے ساتھ خاص بات چیت میں کانگریس کو لے کر سوال پر کہا کہ کانگریس پارٹی پر کمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ پانی بہت بہا لیکن ان کی روایت نہیں بدلی ہے ، اسی راستے پر کام کررہے ہیں ۔ کمیٹی میں ایک ہی فیملی سے تین اراکین ہوتے ہیں تو سمجھ آتا ہے کہ ابھی وہاں کچھ بدلا نہیں ہے ۔وہاں پارٹی کو فیملی ہی چلا رہی ہے خواہ صدر کوئی بھی ہو۔

وہیں راہل گاندھی کو لے کر پوچھے گئے سوال پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ وہ خود لیڈر ہیں، سرگرمیاں کرتے ہیں ، اچھی بات ہے، گھر اور ٹویٹر سے باہر نکلے ، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ لیڈر اپنے بولنے کو لے کر جانا جاتا ہے، الفاظ تیرے قاتل زندہ ہیں، یہ نعرے جے این یو میں لگتے ہیں، اس کو پھانسی کی سزا کس نے دی، جج نے تو کیا جج قاتل ہے؟ راہل دوسرے دن جے این یو جاکر ان کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں ایسے لوگ بھارت جوڑنے چلے ہیں، یا تو تم ملک سے معافی مانگو۔

جے پی نڈا نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ راہل گاندھی ‘پراشچت یاترا’ پر نکلے ہیں ۔ 370 کس نے کھڑا کیا نہرو جی نے کھڑا کیا، ملک کو کمزور کس نے کیا، ان کے ‘پراشچت’ پر نکلے ہیں ۔ اس کے علاوہ جے پی نڈا نے کہا کہ بٹلہ ہاوس پر سونیا گاندھی رات بھر روتی رہیں، دہشت گردوں کیلئے ۔۔۔۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ہم عوام کو بتائیں گے کہ یہ بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں

وہیں کانگریس پارٹی کو نئے صدر ملنے پر جے پی نڈا نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، کھڑگے جی دوست ہیں، نیک خواہشات ہیں ان کیلئے، ہمارے بولنے کے بعد چہرہ تو بدلا، ان کا سلیکشن کس نے کیا فیملی نے کیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان