(جنرل (عام
مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 195 نئے کیسز ، چار کی موت
ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 195 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔
خطہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرسے ملنے والی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع عثمان آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اس کے بعد ضلع بیڈ میں 78 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ضلع اورنگ آباد میں 21 کیسز اور ایک موت ، ضلع لاتور میں 17 کیسز ، ضلع جالنا اور ناندیڈ میں ایک ایک کیسز سامنے آیا ہے۔
ساتھ ہی پربھنی اور ہنگولی اضلاع میں کوئی نیا کیسز رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
جرم
واکولہ پانچ سالہ مغویہ بچی بازیاب ، پانچ گرفتار ، پنول میں بچی کو ماموں نے یرغمال بنایا تھا

ممبئی پولس نے پانچ سالہ بچی کواغواکرنے کے الزام میں ماموں مومانی سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس گروہ نے بچی کو اغوا کر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا واکولہ پولس اسٹیشن کی حدود میں۲۲ نومبر کو نابالغ بچی کے اغوا کا کیس درج کیا گیا اس پر زون ٨ اور۷ میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی اس دوران تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک مشتبہ رکشہ پنول جاکر واپس لوٹی ہے اس رکشہ میں رات ۲ سے تین بجے کے دوران ایک مرد عورت رکشہ ڈرائیو ر اور بچی موجود تھی اغواکاروں کی شناخت ہوئی اور بچی کے ماموں لارنس نیکونیلس فرنانڈیز ۴۲ سالہ اور ان کی اہلیہ مومانی منگل ڈگری کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں ہی رکشہ سے پنول کی جانب گئے تھے اور یہ مغوی بچی کو فروخت کرنے والے تھے ان کے شناسا سنس کے قبضے سے مغویہ بچی برآمد کر لی گئی مطلوب ملزمین سے متعلق سنس نے تفتیش میں تفصیلات بتائی جس کے بعد نیو پنول رائے گڑھ سے وندرا دنیش چوان ۶۰ سالہ اور انجلی اجیت کورگاؤکر ۵۷ سالہ کو گرفتار کیا یہ مغویہ بچی کو 1,80,000/ میں فروخت کیا تھا اور ورندا چوان کو اس کے گھر سے زیر حراست لیا گیا اور بچی کو بحفاظت واکولہ لایا گیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے یہ کارروائی انجام دی اور بچی کو صحیح سلامت بازیافت کروایا گیا ۔ اس کیس میں پولس نے رکشہ ڈرائیور لطیف عبدالمجید شیخ ۵۲ سالہ سانتا کروز ساکن ، لارنس نیکلنس فرنانڈیز ۴۲ سالہ مزدور رائے گڑھ ، منگل ڈگرا جادھو ۳۸ سالہ رائے گڑھ ، کرن ماروتی سنس ۳۸ سالہ پنول ، ورندا ونیش چوان ۶۰ سالہ رائے گڑھ کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوریگاؤں آراے سگنل پر اقدام قتل کی پاداش میں تین گرفتار

ممبئی پولیس نے اقدام قتل کی کوشش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق 22 نومبر آر اے سگنل گوریگاؤں پر شکایت کنندہ زوہیب نعیم بیگ 22 سالہ اپنی موٹر سائیکل سے گزر رہا تھا وہاں سگنل بند ہونے کی وجہ سے تین نامعلوم حملہ آور نے اس پر حملہ کر دیا اور موٹر سائیکل کی چابی بھی چھین لی اور بلا وجہ تیز دھار دار ہتھیار اس کے پیٹ میں گھونپ دیا جس کے بعد پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کر لیا اور ان کی تلاش شروع کردی شکایت کنندہ اور اس کے دوست کے بیان کے مطابق دو افراد کو گوریگاؤں علاقہ سے گرفتار کر لیا اس کے ساتھ ایک کو آر اے سے گرفتار کر لیا ہے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اقدام قتل کے لئے استعمال چاقو بھی برآمد کر لی ہے ملزمین کی شناخت نعیم شہاب الدین دھوبی 26سالہ سمیر شہاب الدین دھوبی 30 سالہ اور ونود کمار پاڈیاجی 29 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی گئی اور اس میں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ساتھ ہی آ لہ اقدام قتل بھی ضبط کر لیا گیا ہے
(جنرل (عام
بلدیاتی انتخابات میں کوٹہ پر 50 فیصد کی حد کی تعمیل کریں : سپریم کورٹ نے مہا حکومت، ایس ای سی کو بتایا

نئی دہلی، 25 نومبر، سپریم کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے اضافی وقت مانگنے کے بعد سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) سے تحفظات پر 50 فیصد کی حد سے متعلق مشاورت کر رہی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیہ باغچی کی بنچ کو ایس ای سی نے مطلع کیا کہ 246 میونسپل کونسلوں اور 42 نگر پنچایتوں کے انتخابات 2 دسمبر کو پہلے ہی مطلع کیے جا چکے ہیں، اور کئی بلدیاتی اداروں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے مزید عرض کیا کہ ضلع پریشدوں، میونسپل کارپوریشنوں اور پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کی اطلاع ابھی باقی ہے۔ ان گذارشات کا نوٹس لیتے ہوئے،سی جے آئی نے ریمارک کیا کہ 57 مقامی اداروں میں اضافی ریزرویشن سپریم کورٹ میں زیر التواء کارروائی کے نتائج سے مشروط رہے گی۔
سی جے آئی کانت کی زیرقیادت بنچ نے مزید کہا کہ ایس ای سی کو مزید کسی بھی انتخابی اطلاعات میں 50 فیصد کوٹہ کی حد سے تجاوز نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ عدالت عظمیٰ نے ایس ای سی کو بتایا، "یہ 57 ان کارروائیوں کے نتیجے کے تابع ہوں گے۔ آپ کے مطلع کردہ مزید انتخابات کے لیے 50 فیصد کی حد کی تعمیل کرنی چاہیے۔” اس سال مئی میں، سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات چار ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں، اور او بی سی ریزرویشن کو 2022 سے پہلے کے جے کے کے مطابق بحال کیا جائے۔ بنتھیا کمیشن کا قانونی فریم ورک۔ اس نے واضح کیا کہ انتخابات بنتھیا کمیشن کی سفارشات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے نتائج سے مشروط ہوں گے۔ بعد ازاں 16 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں، عدالت عظمیٰ نے اس سال اگست تک انتخابی عمل کو مکمل کرنے کے لیے اپنی سابقہ ہدایت کی تعمیل کرنے میں ناکام رہنے پر ریاستی حکام کی نکتہ چینی کی، اور ایک بار پھر ایس ای سی کو حکم دیا کہ ریاست میں 31 جنوری 2026 تک بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ حد بندی کی مشق مکمل کی جائے، 31 اکتوبر کو کسی بھی طرح کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
