ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر کونسل میں سنبھاجی مہاراج پر بیان انیل پرب کی وضاحت میں نے کچھ غلط نہیں کہا، معافی کا مطالبہ
ممبئی چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو اذیت دے کر دھرم بدلنے پر مجبور کیا گیا تھا مجھے بھی پارٹی تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا یہ بیان ایوان بالا میں انیل پرب نے دیا تھا جس کے بعد برسر اقتدار نے انیل پرب معافی مانگو کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ ایوان ہنگاموں کی نذر ہوگیا۔ پروین دریکر اوروزیر نتیش رانے نے کہا کہ انیل پرب نے ماتوشری کی فرش چاٹنے کا کام کیا ہے۔ انیل پرب معافی مانگو یہ مطالبہ بر سر اقتدار نے کیا ہے نتیش رانے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی بر سر اقتدار تھی تو لوگوں کے گھر مسمار کئے گئے مرکزی وزیر کو گرفتار کیا گیا جیسی کرنی ویسی بھرنی ماتوشری کی فرش چاٹنے کا کام کیا ہے اور اب بتا رہے ہیں کہ ہم کتنے بہادر اور شور ہے۔
انیل پرب نے کہا کہ میرے بیان کی سماعت و معائنہ کیا جائے سنبھاجی مہاراج میرے لئے بھگوان دیوتا ہے۔ سنبھاجی مہاراج کے پیر پر مجھے اپنا سر رکھنے پر کبھی شرم نہیں آئے گی وہ میرے بھگوان ہے میں جو بیان دیا ہے۔ اس کی انکوائری کرو اگر آپکو محسوس تو غلط ہے تو اسے کام کاج سے حذف کر دیا جائے یہ آپ کا حق ہے۔ انیل پرب نے کہا کہ ایوان کا احترام دونوں جانب سے لازم ہے ان کے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے۔ اگر میرے منہ سے کوئی غلط الفاظ نکلے ہیں۔ تو اسے کام کاج سے حذف کر دیا جائے اس کا حق آپ کو ہے انیل پرب نے کہا کہ میں کوئی غلط بیانی نہیں کی ہے سنبھاجی مہاراج کودھرم بدلنے کیلئے اذیت دی گئی اور مجھے بھی پارٹی بدلنے کیلئے مجبور کیا گیا اس میں غلط کیا ہے۔
(جنرل (عام
مانخورد و شیواجی نگر میں جرائم پر قابو پانے کے لئے نئے پولس اسٹیشن قائم ہو، ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس سے مطالبہ، مکتوب ارسال

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ شیواجی نگر علاقہ میں نئے پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کر کے اعظمی نے بتایا کہ شیواجی نگر مانخورد اسمبلی علاقہ میں بڑھتی ہوئی آبادی، جرائم اور پولیس کی ناکافی افرادی قوت کی وجہ سے امن و امان برقرار رکھنے میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ یہاں کرایہ داروں کی تعداد خاصی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں چوری، لڑائی جھگڑے، تنازعات، غیر قانونی کاروبار اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایم ایل اے فنڈز سے کئی جگہوں پر پولیس چوکیوں کی تعمیر کے باوجود افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے وہ ابھی تک بند ہیں۔ یہ براہ راست ملزموں کے خلاف کم نگرانی کا نتیجہ ہے۔ موجودہ پولیس اسٹیشن اتنے وسیع وعریض اور حساس علاقے کے لیے ناکافی ہیں۔ دستیاب پولیس افسران اور کانسٹیبلز کو بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔ اسی مناسبت سے اس نازک صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لانے اور شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لئے نئے پولس اسٹیشن کا قیام ضروری ہے مانخورد حلقہ میں جرائم کی شرح کو مدنظر ایک نئے پولیس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے فوری طور پر منظوری دی جانی چاہیے اس کے ساتھ افرادی قوت میں اضافہ بھی لازمی ہے اگر ان مطالبات پر عمل آوری ہوئی تو جس جرائم پر قابو پانے بھی مدد ملے گی۔
بزنس
ریلائنس اور گوگل کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان

ممبئی، 30 اکتوبر، 2025 : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) اور گوگل نے آج ایک بڑی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا، جس کے تحت دونوں کمپنیاں ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو تیزی سے وسعت دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ اس شراکت داری کی خاص بات یہ ہے کہ جیو صارفین کو 18 ماہ کے لیے گوگل اے آئی پرو پلان تک مفت رسائی ملے گی۔ اس پیشکش کی قیمت تقریباً 35,100 روپے فی صارف ہے۔ صارفین کو گوگل جیمنی 2.5 پرو، جدید ترین نینو کیلے، اور ویو 3.1 ماڈلز کے ساتھ شاندار تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے توسیعی حدیں ملیں گی۔ پریمیم سروسز جیسے مطالعہ اور تحقیق کے لیے نوٹ بک ایل ایم تک رسائی میں اضافہ، اور 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج بھی پیشکش میں شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر، یہ فیچر 18 سے 25 سال کی عمر کے جیو صارفین کے لیے کھلا رہے گا، لیکن بعد میں جیو کے تمام صارفین کو اس تک رسائی مل جائے گی۔ کمپنی یہ اے آئی خصوصیت صرف جیو صارفین کو فراہم کرے گی جن کے پاس 5جی لامحدود منصوبے ہیں۔ ریلائنس انٹلی لمیٹڈ، ریلائنس کی ذیلی کمپنی، اور گوگل نے مشترکہ طور پر جیو کے صارفین کے لیے یہ خصوصی اے آئی فیچر لایا ہے۔ اس کا مقصد ہر ہندوستانی صارف، تنظیم اور ڈویلپر کو اے آئی سے جوڑنا ہے۔
شراکت داری ریلائنس کے "AI for All” ویژن کے مطابق ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش ڈی امبانی نے کہا، "ہمارا مقصد اے آئی خدمات کو 1.45 ارب ہندوستانیوں تک رسائی کے قابل بنانا ہے۔ گوگل جیسے طویل مدتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر، ہم ہندوستان کو نہ صرف اے آئی کے قابل بنانا چاہتے ہیں، بلکہ اے آئی کے قابل بنانا چاہتے ہیں، جہاں ہر شہری اور تنظیم اے آئی کا استعمال کر کے ترقی کر سکے۔”
گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا، "ریلائنس ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو سمجھنے میں کلیدی شراکت دار رہا ہے۔ اب، ہم اس تعاون کو اے آئی دور میں لے جا رہے ہیں۔ یہ پہل گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز کو ہندوستانی صارفین، کاروباروں اور ڈویلپرز تک لے آئے گی۔”
ہندوستان کو ایک عالمی اے آئی مرکز بننے میں مدد کرنے کے لیے، ریلائنس اور گوگل ہندوستان میں کمپنیوں کے لیے جدید اے آئی ہارڈویئر، یعنی ٹینسر پروسیسنگ یونٹس (ٹی پی یوز) تک رسائی کو وسعت دیں گے۔ اس سے ہندوستانی کاروباروں کو بڑے اور پیچیدہ اے آئی ماڈل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ پریس ریلیز میں ریلائنس انٹیلی جنس کو گوگل کلاؤڈ کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جو ہندوستانی کاروباروں میں جیمنی انٹرپرائز کے استعمال کو فروغ دے گا۔ یہ ایک جدید اے آئی پلیٹ فارم ہے جو ملازمین کو مختلف کاموں میں اے آئی ایجنٹس بنانے اور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
سیاست
وندے ماترم کی لازمیت غیرقانونی : رکن اسمبلی رئیس شیخ کا وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کو مکتوب ، فرمان واپس لینےکا مطالبہ

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے’بھیونڈی ایسٹ’ کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر کو ‘بنکم چندر چٹرجی’ کے لکھے ہوئے قومی گیت ‘وندے ماترم’ لازمیت پر ریاست کے تمام اسکولوں پر عائد کی گئی پابندی کو کالعدم قرار دینےکا مطالبہ کے ساتھ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس حوالے سے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کا لکھا ہوا ’جن گنا من‘ ہندوستان کا قومی ترانہ ہے۔ تاہم قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے تناظر میں 31 اکتوبر کو ریاست کے تمام اسکولوں میں گانا گانے اور 31 اکتوبر سے 7 نومبر کے درمیان گانوں کی نمائش منعقد کرنے کی حکومت فرمان غیر قانونی ہے۔ کسی بھی تنظیم کو اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت پنکج بھوئیر کو خط لکھنا چاہیے اور محکمہ تعلیم کو فوری طور پر ریاست کے تمام اسکولوں کے لیے ‘وندے ماترم’ لازمی نغمہ قرار دینا چاہیے، مہاراشٹر جیسی ترقی پسند ریاست میں یہ گڈ گورننس نہیں ہے۔ ریاست میں اسکولوں اور تعلیم کی حالت ابتر ہے۔ معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔ تاہم، حکومت تعلیم کے شعبے میں ’وندے ماترم‘ جیسے مذہبی مسائل کو شامل کرکے امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ ’وندے ماترم‘ لازمی گانا آئین کے عطا کردہ حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ’وندے ماترم‘ کے معاملے پر آج تک کئی بحثیں ہو چکی ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے خط میں کہا کہ ‘جن گنا من..’ ہندوستان کا قومی ترانہ ہے اور قومی ترانے کو ہر جگہ عزت، تقدس اور احترام کا مقام دیا جانا چاہیے، اس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ہم اسکولوں میں ‘وندے ماترم’ گاناکی اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لازمیت پر احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے۔ برسر اقتدار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس غیر قانونی سرگرمیوں کا لائسنس ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے جمعرات کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے اور ریاستی وزیر تعلیم پنکج بھویر کو لکھے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مذہبی مسائل کو تعلیم جیسے تعلیمئ میدان میں لا کر ماحول کو خراب نہ کرے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
