قومی خبریں
امت شاہ اس سیاہ قانون کے سہارے ہمیں بانٹنے کی کوشش نہ کریں۔ شاہین باغ خاتون مظاہرین
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں خاتون مظاہرین نے وزیر داخلہ امت شاہ کی دعوت پر کہ کوئی بھی آکر مل سکتا ہے، اسے دعوت عام تصور کرتے ہوئے ان سے،ملاقات کرنے کے لئے جلوس کی شکل میں مارچ کرنے کی کوشش کی جس کی پولیس نے اجازت نہیں دی۔
پولیس نے کہاکہ ہم نے آپ کے مطالبہ کومتعلقہ حکام کو بھیج دیا ہے اور جیسے ہی اجازت اور منظوری ملتی ہے ہم خاتون مظاہرین کو آگاہ کردیں گے اور پھر ملنے کے لئے جا سکتی ہیں۔ خاتون مظاہرین اور دبنگ دادیوں کی طرف سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اقبال فیروز خاں، ایڈووکیٹ محمد انور اور ایڈووکیٹ فرید خاں نے بتایا کہ پولیس کے سامنے ہم مارچ کرکے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کا مطالبہ پیش کیا جس پر انہوں نے کہاکہ ہم نے آپ کے مطالبے کو متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا ہے اور جیسے ہی اس پر کوئی بات ہوگی آپ کو اطلاع دی کردی جائے اور اس وقت تک آپ مارچ نہ کریں کیوں کہ اس سے امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ مظاہرین کی طرف سے ان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم امن و قانون سے کھیلواڑ کرنے والے لوگ نہیں ہیں اور ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔ہم انتظار کریں گے۔
دبنگ دادیوں سے مارچ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ ہم لوگ امت شاہ سے ملاقات کرکے یہ بتاناچاہتی ہیں کہ ہمیں الگ الگ نہ کریں اور اس قانون کے سہارے اس ملک میں ہمیں ناٹنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پرامن طریقے سے مارچ کرکے ان سے ملنے جاناچاہتی ہے آخر وہ بھی ہمارا بیٹا ہی ہے۔ ہم ان سے کہیں گی کہ آپ اس کالا قانون کو واپس لے لیں ہم دھرنا سے ہٹ جائیں گی اور اپنے گھر وں کو چلی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 90سال کی دادیاں بیٹھی ہیں انہیں ان کی فکر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مظاہرہ کرنا سب کا حق اور ہم لوگ اسی حق کا استعمال کر رہی ہیں۔
مظاہرین سے مارچ کی شکل ملاقات کرنے کی منشا کے بارے میں سوال کئے جانے پر محترمہ شاہین کوثر، محترمہ ملکہ خاں اور محترمہ نصرت آراء نے کہاکہ ہم لوگ دو ماہ سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ مگر کسی نے ہماری سدھ لینے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ دیر سے ہی وزیر داخلہ ہم سے بات کرنے کے لئے راضی ہوئے ہیں۔ اسی کو دعوت سمجھ کر ہم ان سے ملنے جانا چاہتی تھیں اور ہم لوگوں نے جامعہ نگر تھانہ سے اسی ضمن میں مارچ کے ساتھ جانے کی اجازت مانگ کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ احساس تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پولیس ہمیں اجازت نہ دے لیکن ہم لوگ اپنا کام کرنا چاہتی تھیں اور یہ پیغام دینا چاہتی تھیں کہ شاہین باغ خاتون مظاہرہین ضدی نہیں ہیں اوروہ بات کرنے پر آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ قانون کا احترام کرنے والوں میں سے ہیں پولیس نے اجازت نہیں دی ہم رک گئیں، پولیس نے کہاکہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ملوانے کی کوشش کریں گے۔ البتہ خاتون مظاہرین کو اس بات پر ناراضگی تھی کہ جب وزیر داخلہ نے ملنے کے لئے کہا تو پھر ملنے کا وقت کیوں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاجپت نگر آسکتے ہیں، ووٹ مانگنے کے لئے گھر گھر جاسکتے ہیں تو پھر ہم سے ملنے کے لئے کیوں نہیں آسکتے۔ کیا ہم لوگ دہشت گرد ہیں جو میڈیا کے ایک حلقے میں اس طرح کی بات کہی جارہی ہے۔
مارچ کی شکل میں ملنے پر بضد ہونے کے بارے میں جب یو این آئی نے سوال کیا تو ان خاتون مظاہرین جن میں ہندو خواتین بھی شامل تھیں،نے کہاکہ معاملہ کسی فرد یا ایک شاہین باغ کا نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے شاہین باغ کا ہے۔ اس شاہین باغ سے پورے ملک کا شاہین باغ منسلک ہے اس لئے صرف یہ شاہین باغ چند لوگوں کی شکل میں ملنے کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وفد کی شکل میں پورے ملک کے شاہین باغ سے مشورہ کیا جائے گا اور پورے ملک کے شاہین باغ کے نمائندہ جمع ہوں گے اور پھرملاقات کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ گزشتہ دو دنوں شاہین باغ میں خون کا عطیہ کیمپ لگاہوا ہے جسے اوم بلڈ بینک نے لگایا ہے جس میں اب تک سیکڑوں خواتین اور مرد حضرات نے خون کا عطیہ دیا ہے تاکہ ضرورت مندوں کو خون دیا جاسکے اور لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری احتجاج کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دقومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی میں ہی درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ نظام الدین میں شیو مندر کے پاس خواتین کامظاہرہ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔تغلق آباد میں خاتون نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو وہاں سے بھگادیا۔
شاہین باغ کے بعد خوریجی خواتین مظاہرین کا اہم مقام ہے۔خوریجی خاتون مظاہرین کا انتظام دیکھنے والی سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر عشرت جہاں نے بتایا کہ مظاہرین نے بتایا کہ یہاں پرامن طریقے سے خواتین کا احتجاج جاری ہے۔اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر‘ سیلم پور جعفرآباد، ترکمان گیٹ،بلی ماران، کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مصطفی آباد، کردم پوری، نور الہی کالونی، شاشتری پارک،بیری والا باغ، نظام الدین،جامع مسجدسمیت دیگر جگہ پر مظاہرے ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ چننئی میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک کے مرنے کی خبر ہے۔ اس کے باوجود مظاہر ہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ راجستھان کے بھیلواڑہ کے گلن گری، کوٹہ، رام نواس باغ جے پور، جودھ پور’اودن پور اور دیگر مقامات پر خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔اسی طرح مدھیہ پردیش کے اندورمیں کئی جگہ مظاہرے ہور ہے ہیں۔ اندور میں کنور منڈلی میں خواتین کا زبردست مظاہرہ ہورہا ہے۔ وہاں کے منتظم نے بتایا کہ اس سیاہ قانون کے تئیں یہاں کی خواتین کافی بیدار ہیں۔ یہاں پر بھی مختلف شعبہائے سے وابستہ افراد یہاں آرہے ہیں اور قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ اندور کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال،اجین، دیواس، مندسور، کھنڈوا، جبل پور اور دیگر مقامات پر بھی خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش قومی شہریت(ترمیمی) قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے سب سے مخدوش جگہ بن کر ابھری ہے جہاں بھی خواتین مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹادیا جاتا ہے۔ وہاں 19دسمبر کے مظاہرہ کے دوران 22لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔بلیریا گنج (اعظم گڑھ) میں پرامن طریقے سے دھرنا دینے والی 20سے زائد خواتین پر ملک سے غداری سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ خواتین گھنٹہ گھر میں مظاہرہ کر رہی ہیں ور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے اپنی موجودگی درج کروارہی ہیں۔ اترپردیش میں سب سے پہلے الہ آباد میں چند خواتین نے احتجاج شروع کیا تھااب ہزاروں میں ہیں۔خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ اترپردیش کے ہی سنبھل میں پکا باغ، دیوبند عیدگاہ،سہارنپور، مبارک پور اعظم گڑھ،اسلامیہ انٹر کالج بریلی، شاہ جمال علی گڑھ، اور اترپردیش کے دیگر مقامات پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔
شاہین باغ دہلی کے بعد سب سے زیادہ مظاہرے بہار میں ہورہے ہیں اور ہر روز یہاں ایک نیا شاہین باغ بن رہا ہے ارریہ فاربس گنج کے دربھنگیہ ٹولہ، جوگبنی میں خواتین مسلسل دھرنا دے رہی ہیں ایک دن کے لئے جگہ جگہ خواتین جمع ہوکر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ مردوں کا مظاہرہ بھی مسلسل ہورہا ہے۔ کبیر پور بھاگلپور۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اس طرح یہ ملک کا تیسرا شاہین باغ ہے، دوسرا شاہین باغ خوریجی ہے۔سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کے نرکٹیا گنج، مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی، ارریہ کے مولوی ٹولہ،سیوان، چھپرہ، بہار شریف، جہاں آباد،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، مغربی چمپارن، بیتیا، سمستی پور، تاج پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہو ہے ہیں۔ بہار کے ہی ضلع سہرسہ کے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ میں خواتین کا بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔
مہاراشٹر کے سلوڑ میں 13 فروری سے خواتین کا مظاہرہ شروع ہوا ہے۔ جس کو خطاب کرنے کے لئے مرکزی وزیر راؤ صاحب پاٹل موجود تھے۔ انہوں نے کہاتھاکہ حکومت جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ شاید یہ پہلا مظاہرہ ہے جس سے کسی مرکزی وزیر نے خطاب کیا ہے۔
شاہین باغ،دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ’دہلی،۔آرام پارک خوریجی-حضرت نظام الدین، قریش نگر عیدگاہ، اندر لوک، نورالہی دہلی ’۔سیلم پور فروٹ مارکیٹ،دہلی،۔جامع مسجد، دہلی،ترکمان گیٹ، دہلی،ترکمان گیٹ دہلی، بلی ماران دہلی، شاشتری پارک دہلی، کردم پوری دہلی، مصطفی آباد دہلی، کھجوری، بیری والا باغ، شا،رانی باغ سمری بختیارپورضلع سہرسہ بہار،سبزی باغ پٹنہ – بہار، ہارون نگر،پٹنہ’۔شانتی باغی گیا بہار،۔مظفرپور بہار،ارریہ سیمانچل بہار،بیگوسرائے بہار،پکڑی برواں نوادہ بہار،مزار چوک،چوڑی پٹی کشن گنج‘ بہار،مگلا کھار‘ انصارنگر نوادہ بہار،مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، دربھنگہ میں تین جگہ، مدھوبنی بہار،سیتامڑھی بہار، سمستی پور‘ تاج پور، سیوان بہار،۔گوپال گنج بہار،کلکٹریٹ بتیا‘ہردیا چوک دیوراج بہار، نرکٹیاگنج بہار، رکسول بہار، کبیر نگر بھاگلپور، رفیع گنج بہار، دھولیہ مہاراشٹر،۔ناندیڑ مہاراشٹر، ہنگولی مہاراشٹر،پرمانی مہاراشٹر، آکولہ مہاراشٹر،۔ پوسد مہاراشٹر،۔کونڈوامہاراشٹر،۔پونہ مہاراشٹر۔ستیہ نند ہاسپٹل مہاراشٹر، مالیگاؤں‘ جلگاؤں، نانڈیڑ، پونے، شولاپور، اور ممبئی میں مختلف مقامات، پارک سرکس کلکتہ‘ مٹیا برج، فیل خانہ، قاضی نذرل باغ مغربی بنگال، اسلام پور مغربی بنگال، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناجپور، بیربھوم، داراجلنگ، پرولیا۔ علی پور دوار،اسلامیہ میدان الہ آبادیوپی،روشن باغ منصور علی پارک الہ آباد یوپی۔محمد علی پارک چمن گنج کانپوریوپی، گھنٹہ گھر لکھنو یوپی، البرٹ ہال رام نیواس باغ جئے پور راجستھان،کوٹہ، اپدے پور،جودھپور،راجستھان،اقبال میدان بھوپال مدھیہ پردیش،، جامع مسجد گراونڈ اندور،مانک باغ اندور، اجین،دیواس، کھنڈوہ،مندسور‘ احمد آباد گجرات، بنگلور، منگلور، شاہ گارڈن، میسور، پیربنگالی گرؤنڈ، یادگیر کرناٹک، آسام کے گوہاٹی، تین سکھیا۔ ڈبرو گڑھ، آمن گاؤں کامروپ۔ کریم گنج، تلنگانہ میں حیدرآباد، نظام آباد‘ عادل آباد۔ آصف آباد، شمس آباد، وقارآباد، محبوب آباد، محبوب نگر، کریم نگر، آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم‘ اننت پور،سریکاکولم‘ کیرالہ میں کالی کٹ، ایرناکولم، اویڈوکی،، ہریانہ کے میوات اور یمنانگرفتح آباد،فریدآباد، اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی دھرنا جاری ہے۔ اسی کے ساتھ جارکھنڈ کے رانچی، کڈرو،لوہر دگا، بوکارو اسٹیل سٹی، دھنباد کے واسع پور، جمشید پور وغیرہ میں بھی خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔
سیاست
آئینی ترمیمی بل 2026 لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔

نئی دہلی : لوک سبھا نے جمعرات کو آئین (131 ویں ترمیم) بل، 2026 کے تعارف کو منظوری دے دی۔ یہ اہم بل، جس کا مقصد خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی کو نافذ کرنا ہے، ایوان میں ووٹوں کی تقسیم کے بعد منظور کیا گیا۔ اپوزیشن کے مطالبے کے بعد ووٹنگ کا باقاعدہ طریقہ کار اپنایا گیا جس کے بعد ووٹوں کی تقسیم ہوئی۔ اس دوران 251 ارکان پارلیمنٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 185 نے مخالفت کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار تبدیل ہو سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے ایوان میں کھڑے ہو کر بل پیش کیا، جس سے قانون سازی کے عمل میں ایک اہم قدم تھا۔ اس سے قبل ارکان پارلیمنٹ نے بل کو بحث کے لیے پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ آئین (131ویں ترمیم) بل، 2026 کے ساتھ، حد بندی بل، 2026، اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیمی) بل، 2026 کو بھی لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔
عام طور پر، لوک سبھا میں تجاویز کو صوتی ووٹ سے منظور کیا جاتا ہے، لیکن جب کسی فیصلے پر اختلاف ہوتا ہے، تو تقسیم کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یہ عمل ایک خودکار ووٹ ریکارڈر سسٹم کا استعمال کرتا ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ اپنے ووٹ کو “ہاں”، “نہیں” یا “غیر حاضر” کے طور پر ریکارڈ کرتے ہیں۔ تقسیم کے بعد ووٹ کی پرچیاں بھی استعمال کی گئیں۔ کل 333 ارکان پارلیمنٹ نے اپنا ووٹ ڈالا، اور اس مرحلے کے دوران کسی نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپال سنگھ نے ووٹنگ کے عمل کے بارے میں ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اگر کوئی ممبر اپنا ووٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو وہ پرچی کے ذریعے ایسا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ووٹ صرف اسی صورت میں درست ہوگا جب ممبر پہلی گھنٹی کے بعد اور دوسری گھنٹی سے پہلے صحیح وقت پر بٹن دبائے۔ اراکین پارلیمنٹ انفرادی رزلٹ بورڈ پر بھی اپنے ووٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اپوزیشن نے خواتین ریزرویشن بل پیش کرنے کے دوران تقسیم کا مطالبہ کیا تھا۔
سیاست
‘ناری شکتی’ کو پی ایم مودی کا خط خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کی خواتین کو ایک خط لکھا ہے، جس میں قانون ساز اداروں میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کے ان کے اقدام کے لیے ملنے والی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے “خواتین کی طاقت” کو یقین دلایا کہ حکومت کئی دہائیوں سے زیر التوا اس اہم اقدام کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ خط میں وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ اپریل کا مہینہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ بی آر کی یوم پیدائش ہے۔ امبیڈکر۔ باباصاحب بی آر کو یاد کرتے ہوئے امبیڈکر، انہوں نے کہا کہ آئین کے مسودے میں ان کی شراکت ملک کی رہنمائی کرتی رہتی ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ آج ہندوستانی خواتین ہر میدان میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں، اور یہ ہمارے دور کی سب سے دلکش نشانیوں میں سے ایک ہے۔ اسٹارٹ اپس، سائنس، تعلیم، کھیل، فنون اور ثقافت جیسے شعبوں کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرکت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر کھیلوں کی دنیا میں، چھوٹے شہروں کی ہندوستانی خواتین نئے معیارات قائم کر رہی ہیں، جو آنے والی نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر بہت سے سیلف ہیلپ گروپس اور لکھپتی دیدی خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں اور یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اجتماعی کوششوں سے اہم تبدیلی ممکن ہے۔ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ برسوں پہلے سردار پٹیل نے احمد آباد میونسپلٹی میں خواتین کے لیے سیٹیں ریزرو کرنے کی شروعات کی تھی۔ آزادی کے بعد ہندوستان نے مردوں اور عورتوں کو یکساں ووٹنگ کا حق دیا جب کہ دنیا کے کئی ممالک کو اس کے لیے طویل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے کوششیں کی گئی ہیں، لیکن وہ پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ اس لیے قانون ساز اداروں میں خواتین کی مناسب نمائندگی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، اور اس وقت تک “ترقی یافتہ ہندوستان” کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے خواتین کی شرکت بہت ضروری ہے۔ جب خواتین پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی تو ملک کی ترقی تیز ہوگی۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ اسی وژن کے ساتھ “ناری شکتی وندن ایکٹ” متعارف کرایا گیا، جو خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آئینی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں منظور ہو جائے گی۔ خط میں وزیر اعظم نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھیں اور اس بل کی حمایت کرنے کی ترغیب دیں۔ یہ قدم آنے والی نسلوں کے مستقبل کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے آنے والے تہواروں کے لیے تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لیے اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔
سیاست
یو سی سی وقت کی ضرورت ہے، ممتا کو خوشامد کی سیاست ترک کرنی چاہئے : شائنا این سی

ممبئی : شیو سینا کی لیڈر شائنا این سی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے بارے میں جھوٹی داستانیں پھیلانا بند کریں۔ ممبئی میں آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے شیو سینا لیڈر شائنا این سی نے کہا، “یکساں سول کوڈ وقت کی ضرورت ہے۔ آپ ووٹ بینک کی سیاست کیوں کھیل رہے ہیں اور سیوڈو سیکولرازم کا کھیل کھیل رہے ہیں؟ ہم ایک یکساں سول کوڈ لانا چاہتے ہیں تاکہ تمام شہریوں کو یکساں انصاف ملے اور کوئی خوشامد نہ ہو۔” ناری شکتی وندن ایکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خواتین کو اس تاریخی قدم کے لیے 27 سال انتظار کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں واضح سیاسی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ شائنا این سی نے کہا کہ یہ بل خواتین کو صنفی مساوات کو یقینی بنا کر تاریخ رقم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ شیوسینا کے رہنما نے پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان محض کٹھ پتلی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شیو سینا کی لیڈر شائنا این سی نے کہا کہ پاکستان کو پہلے اپنے ملک میں پنپنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، جنہیں وہاں محفوظ پناہ گاہیں مل رہی ہیں، اس سے پہلے کہ وہ بین الاقوامی معاملات میں ثالثی کرنے پر غور کرے۔ نوآبادیاتی ذہنیت پر سوال اٹھاتے ہوئے، شائنا این سی نے پوچھا کہ ہم اب بھی نوآبادیاتی ذہنیت کے ساتھ کیوں جی رہے ہیں۔ شہروں کے نام تبدیل کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔ شہروں کا نام چھترپتی شیواجی مہاراج اور اہلیہ بائی ہولکر جیسی عظیم شخصیات کے نام پر رکھنا ایک مثبت سمت ہے۔ مہاراشٹر میں، اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور احمد نگر کا نام بدل کر اہلیہ نگر کرنا اس سمت میں خوش آئند قدم ہے۔ اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ خواتین ریزرویشن بل پر کانگریس کی میٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جس نے ’’ناری شکتی وندن‘‘ اور خواتین ریزرویشن بل کو سب سے زیادہ عرصہ تک روک رکھا تھا، اب وہ جھوٹے بہانے بنا رہی ہے۔ 27 سال گزرنے کے بعد بھی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی محض 13-14 فیصد ہے۔ ناری شکتی وندن ایکٹ کے تحت خواتین کے لیے 181 نشستیں مختص کی جائیں گی۔ اگر کانگریس واقعی ترقی پسند ہے تو اسے خواتین کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے، جو ہندوستان کی 50 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں۔ پی ایم مودی کے دراندازی کے بیان کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ وہ جماعتیں جو دراندازوں کو پناہ دے رہی ہیں اور بنگلہ دیش سے غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں، انہیں سمجھنا چاہئے کہ مودی حکومت اور این ڈی اے ہندوستانی شہریوں کے مفادات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ بینک کی سیاست کی خاطر دراندازوں کی حفاظت نہیں کریں گے، جو ہندوستان کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہیں۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
