Connect with us
Thursday,10-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

۱ اکتوبر اور ۲ اکتوبر گاندھی جینتی پر ٹیچر بھرتی کو لیکر اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کا سنکلپ دیوس اور انوکھا احتجاج ریاست میں کامیاب!

Published

on

( خیال اثر )
ریاست میں ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دےکر بچی ہوئی آسامیوں کو پر کیا جائے اور دوسری ٹی اے آئی ٹی امتحان کی تاریخ ظاہر کی جائے اس مطالبے کو لیکر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ریاست بھر میں ایک جولائی ۲۰۲۰ سے گھر بیٹھے اندولن کی کامیاب شروعات کی تھی جسے تقریباً ۹۳ دن مکمل ہونے والے ہے اس کے علاوہ مختلف اندولن جیسے پوسٹ کارڈ اندولن ، بیروزگار دن اندولن، ٹیکسٹ میسج اندولن اور ڈگری جلاؤ اندولن کیے گئے جس پر پورے ریاست بھر سے اُسکی حمایت کی گئی ہے ، تمام اندولن کو کامیابی کے ساتھ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی زیر قیادت ریاست کے تمام ڈی ایڈ بی۔ایڈ طلباء و طالبات کے نے مکمل کیے ۔تنظیم کے بانی و سیکریٹری ساجد نثار احمد نے ٹیچر بھرتی کے مخصوص اجازت کے و دوسرے TAIT امتحان کے لیے حکومت کے وزراء و آفیسران سے مسلسل نمایندگی جاری ہے ۔ ۱ اکتوبر کو ریاست بھر میں ضلع کلیکٹر، و سرکاری آفیس کے معرفت ریاست کے گورنر عزت ماب بھگت سنگھ کوشیاری ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، فاینانس منسٹر محترم اجیت دادا پوار ،وزیر تعلیم ورشا گایکواڑ میڈم، وزیر دہی ترقیات محترم حسن مشرف , مالیاتی محکمہ،تعلیمی محکمہ کے آفیسران کو مطالباتی محضر نامہ پیش کیا گیا۔ نیز ای میل اور ٹویٹر،کے ذریعے بھی مطالبات روانہ کیے گئے نیز ۲ اکتوبر کو گاندھی جی جینتی کے موقع پر ریاست میں سنکلپ دیوس منایا گیا۔ نیز تنظیم کے زیرِ قیادت زوردار اجتجاج درج کرایا گیا۔ جس میں وزراء و آفیسران کو ای میل، ٹیوٹر کے ذریعے پیغام ارسال کر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت اور ٹی اے آئی ٹی کے امتحان تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ اس احتجاج میں ریاست کے تمام ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ بیروزگار امیدوار ۱ اکتوبر کو اپنے اپنے ضلع کلیکٹر آفس اور تحصیل آفس نیز، متعلقہ سرکاری آفیسس کے سامنے آندولن کرکے احتجاج کیا ، اور تمام امیدوار اپنے متعلقہ آفیس کے افسران کو تنظیم کی جانب سے میمورنڈم پیش کیا گیا۔ مہاراشٹرا کے 31 اضلاع سے امیدوروں نے آج کے اندولن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے اپنے اضلاع کے کلیکٹر شکشن ادھکاری کو میمورنڈم دیا گیا۔ مالیگاؤں میں اپرضلع کلیکٹر، پرانت آفیسر، تحصیل دار، آفیسس میں مظاہرے کرتے ہوئے حکام کو میمورنڈم دیا گیا ۔ اس موقع پر ساجد نثار احمد ،الطاف ٫ ساجد حامد ،مصدق ، یونس ، الیاس ،خلیل اکبر ،واداد ، ہدایت جناب،فہیم ،عبدالوجید ، بلال احمد صاحب، مظہر ،شاہ ابراہیم ، ریحان ,دردانہ آپا, سلطانہ آپا. ریحانہ آپا موجود تھے۔
جلگاؤں ضلع کلکٹر کو
پرویز احمد (بھوسا وال جلگاؤں) شاہ اجمل (نصیرآبادجلگاؤں)٫ نزہت باجی (بھوسا ول جلگاؤں), عمران (جلگاؤں) ٫ تنویر (جلگاؤں) ریحان سر (جلگاؤں)ضلع جلگاؤں میں بورود کے تحصیلدار کو ندیم قریشی ٫ جابر کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا،اپویبھاگے ادھیکاری فیض پور (یاول) ضلع جلگاؤں کو میمورنڈم دینے کے لیے ایاز سر (یاول) مجاہد سر (یاول)
صاد تروی سر (یاول) 4.بلال سر (یاول) شعیب سر، حفاظت سر موجود تھے۔ ضلع کلکٹر اکولہ میں شازیہ فردوس ،سیما شیخ ناصر ،مقیم احمد , محمد نوید ٫ نازیہ فردوس میڈیم، ارشاد شیخ سر کی جانب سے میمورنڈم دیاگیا۔
ابتدائی کلیکٹر آفس لا تور کو سلطان میڈم کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا۔جالنہ ضلع ایجوکیشن آفیسر کو
محسن خان ، سفیان پٹھان سر ،توفیق ،اشفاق ، کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا۔
اورنگ آباد کلکٹر
محسن اورنگ آباد ی کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا۔
اچل پور تحصیلدار کو
محمد واثق ، محمد امین سر ،حامد علی ، شعیب احمد سر ، عامر سہیل کی موجوگی میمورنڈم دیا گیا‌۔بلدھنہ ضلع کلیکٹر کو
وسیم علی خان ، شاہ رخ ،عرفان کی موجودگی میں میمورنڈم دیا گیا۔چکلی تحصیلدار کو وسیم علی خان سر, شاہ رخ صاحب ،مصعب احمد ، شیخ رازق ، توفیق احمد ، کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا۔تحصیل آفس نیر میں مسعود احمد خان صاحب ، صوفیان خان صاحب ، شہباز احمد صاحب،تنویز خان صاحب
دانش عادل سر،سہیل خان ، زبیر علی ،اظہر علی ،مصطیم خان ، نوید خان صاحب، کی جا نب سے میورونڈم دیا گیا۔
اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کی جانب سے کیا گیا آندولن ریاست مہاراشٹر میں کامیاب رہا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بڑی راحت، سی بی آئی نے تھانہ کا کیس بند کر دیا، کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل

Published

on

parambir singh

‎ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے تھانے کے کوپری پولیس اسٹیشن میں درج ہفتہ وصولی اور دھمکی کے معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ سنگھ نے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر سنگین الزامات لگانے کے ساتھ کئی سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو کلوزر رپورٹ پیش کی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق 2016-17 میں پیش آئے اس معاملے میں جرم ثابت کرنے کے لیے ثبوت دستیاب نہیں ہے اور نہ تھےنہ ہی یہ کوئی متنازع معاملہ ہے۔

‎سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شکایت کنندہ اگروال کی مالیاتی لین دین میں بے ایمانی رونما ہوئی ہے اور وہ جھوٹے دیوانی اور فوجداری مقدمات کے ذریعے لوگوں کو پھنسانے کے لیے معروف ہے۔ اس کے علاوہ، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اگروال اور بلڈر سنجے پنمیا کے درمیان تصفیہ بغیر کسی دباؤ یا زبردستی کے ہوا تھا۔

‎پرم بیرسنگھ کے خلاف ممبئی کے میرین ڈرائیو، گورےگاؤں، اکولا اور تھانے نگر تھانوں میں کل پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان میں سی بی آئی نے کوپری پولیس اسٹیشن میں ہفتہ وصولی کے معاملے کی تحقیقات کو بند کر دیا ہے، لیکن دیگر چار معاملات کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

قانون ساز کونسل میں غدار پر ہنگامہ 10 منٹ تک کارروائی ملتوی

Published

on

parliament

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا, جب قانون ساز کونسل میں مراٹھی مانس کو ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہمی کے مسئلہ پر بحث جاری تھی۔ شیوسینا لیڈر انیل پرب نے ایوان میں مراٹھی مانس کے گھر اور فلاح کے لئے کام کرنے کی سرکار کو تلقین کی اور ان سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا, اس پر وزیر سنبھو راج دیسائی اور انیل پرب میں لفظی جھڑپ ہوئی اور کیونکہ انیل پرب نے سوال کیا کہ سرکار مل مزدوروں کے لئے قانون سازی کب کرے گی, اس پر سمبھوراج نے کہا کہ ۲۰۱۹ سے ۲۰۲۲ تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی, اسی دوران انیل پرب نے ایوان میں غدار لفظ کا استعمال کیا جس پر سنبھوراج دیسائی برہم ہو گئے اور کہا کہ “آئی لا غدار کو نلا منتے” یعنی غدار کس کو کہا اس پر انیل پرب نے کہا کہ اس وقت آپ جس کی جوتے چاٹتے تھے۔ اس دوران کونسل میں ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا, اس کے بعد ایوان میں یہ واضح کیا گیا کہ ایوان کے کام کاج ریکارڈ سے یہ لفظ حذف کر دیا گیا۔ مراٹھی مانس کو گھر ترجیحاتی بنیادوں پر فراہم کرنے سے متعلق ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں کوئی قانون نہیں تھا۔ اس پر انیل پرب کو غصہ آیا اور لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس، الیکشن میں حلف نامہ میں مندرجہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

Published

on

Sanjay-Shirsat

ممبئی رکن پارلیمان اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے فرزند سریکانت شندے کو انکم ٹیکس کی نوٹس سے متعلق شندے سینا کے وریر سنجے سرشاٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ میرے حوالہ سے جو خبر نیوز چینل میں نشر کی جارہی ہے کہ سریکانت شندے کو انکم ٹیکس محکمہ کی نوٹس موصول ہوئی ہے, میں اس سے لاعلم ہوں, لیکن مجھے نوٹس موصول ہوئی ہے اور یہ نوٹس مجھے اپنے ۲۰۲۴ کے الیکشن میں حلف نامہ میں جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے پر دی گئی ہے, اور اس میں جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایسا نہیں کہا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس ملی ہے یا نہیں مجھ سے یہ دریافت کیا گیا کہ سریکانت شندے اور سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس کی نوٹس سیاسی دباؤ کا نتیجہ تو نہیں ہے اس پر میں نے اپنا موقف واضح کیا تھا, البتہ میرے نام سے گمراہ کن خبر نشر کی جارہی ہے کہ میں یہ بتایا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس موصول ہوئی ہے یہ سراسر غلط ہے, مجھے جو نوٹس موصول ہوئی ہے اس کا جواب میں کچھ دنوں میں ارسال کروں گا۔ انکم ٹیکس محکمہ کا کام وہ کر رہا ہے اور میں اپنا کام کروں گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com