مہاراشٹر
قربانی کے متعلق بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مشہور ایڈوکیٹ اعجاز نقوی آج سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کریں گے

ممبئی:عیدالاضحی پر قربانی کے فریضہ کو انجام دینے کے لیے بامبے ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔ جانوروں کے متعلق تنظیم کی سماعت کے بعد چند مشروط شرائط کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ممبئی میں قربانی کرنے کے لیے گھروں یا سوسائٹی میں قربانی کے فرایضہ کو ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بی ایم سی کے ماتحت سند یافتہ سلاٹر ہاوس میں قربانی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جہاں جانوروں کے گوشت کی مارکیٹ میں جانور کو ذبح کرنے کا حکم دیاہے۔ ایک تنظیم کی عرضداشت پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے متعلق مشہور وکیل اعجاز نقوی نے کہا ہے کہ کورٹ کے فیصلہ کا ہم احترام کرتےہیں۔ لیکن اس فیصلہ سے میں مطمئن نہیں ہوں۔ ممبئی میں رہائش پذیر مسلمان زیادہ تر سلم ائیریا غریب بستی میں زندگی گزارتے ہیں یا ایس آر اے کی عمارت میں گزر بسر کرتےہیں ، جگہ کی قلت اور تندگی کے باعث کھلی جگہ کی کمی ہوتی ہے، ایسے حالات میں عوام قربانی کس طرح کریں گی؟بامبے ہائی کورٹ کےمشروط فیصلہ کے مطابق ممبئی کے ۷۰۰۰؍ لائسنس منسوخ ہوجائیں گےجن کی اجازت پہلے ہی بی ایم سی نے دی ہے۔ سلاٹر ہاؤس اور گوشت کی مارکیٹ میں پہلے ہی جگہ مقرر ہوتی ہے، ایسی حالت میں قربانی کے ایام میں بہت زیادہ بھیڑ ہوجائیں گی ۔ممبئی شہر میں ہر سال ڈیرھ سے دو لاکھ بکروں کی قربانیاں کی جاتی ہیں۔ممبئی رابطہ نے اعجاز نقوی سے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے متعلق گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس اور گوشت مارکیٹ میں قربانی کرنےسے قانونی نظم ونسق بگڑ جانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔قربانی کے اتنے زیادہ جانوروں کی قطار میں قصائی اور جانور مالکان کو ذہنی الجھن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاکھوں جانوروں کی طبی جانچ اور انہیں انجکشن دینے کا کام ممکن نہیں ہے کیونکہ بی ایم سی کے پاس (ویٹنری )جانوروں کے ڈاکٹرس کی کمی ہیں۔ اتنے جانوروں کی رپورٹ بھی ان سے تیار نہیں ہوسکتی ہے۔ آج بروز جمعرات میں سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر عرضداشت داخل کروں گا تاکہ عیدالاضحی کے دن اس قربانی سے متعلق فیصلہ منظر عام پر آجائے۔ اعجاز نقوی نے مزید کہا کہ اگر اس سلسلے میں آواز بلند نہیں کی گئی تو ممبئی کے بعد دہلی ، چنئی اور ملک کے دیگر شہروں میں اس حکم کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو سنت ابراہیم ؑ کا ہزاروں سال سے رواں دواں سلسلہ خطرہ میں آسکتا ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی مہاراشٹر میں موسلادھار بارش، سرکار الرٹ پر، ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی : وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے ریاست میں موسلادھار بارش کے سبب ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں سے بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا کہ ریاست اور ممبئی میں شدید بارش درج کی گئی ہے. یہاں ممبئی میں ۱۵ مقامات میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی, اب تک کئی مقامات پر پانی کی نکاسی ہوئی ہے, دو مقامات پر سڑک بند ہوئی ہے. بارش کے سبب ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئی اور تاخیر سے چلائی جارہی ہے۔ فڑنویس نے کہا کہ اب ممبئی میں بارش کے بعد حالات معمولات پر آگئے ہیں. ریاست میں ۲۱ اگست تک محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے, ایسے میں ریاستی سرکار نے الرٹ جاری کیا ہے. بارش کے متعلق ہی ریڈ الرٹ کا اعلان ہوگا. فڑنویس نے کہا کہ ممبئی اور ریاست میں بارش کے سبب عام زندگی متاثر ضرور ہوئی ہے, لیکن حالات کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ ناندیڑ میں سیلابی کیفیت کے ساتھ ہی امداد پہنچائی گئی ہے. سیلابی حالات کنٹرول کے لئے فورسیز کو تعینات کیا گیا این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی الرٹ پر ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی میں اچھی بارش سے بی ایم سی حکام خوش، موسلا دھار بارش سے تلسی جھیل بھر گئی، ممبئی والوں کی پریشانی دور، جانیں سب کچھ

ممبئی : مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بارش کی واپسی کے ساتھ ہی جھیلیں پانی سے بھر گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق ممبئی کی جھیلیں 90.68 فیصد تک بھر چکی ہیں۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں اچھی بارش کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کے بعد اب ممبئی میں پانی کی کشیدگی ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مستقبل میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں پانی کا کافی ذخیرہ ہے۔ اگر اسی طرح بارش ہوئی تو باقی جھیلیں بھی اوور فلو ہو جائیں گی اور بہنے لگیں گی۔
تلسی جھیل سنیچر کی شام سے پانی میں بہہ رہی ہے۔ اس سے قبل مدھیہ ویترنا، مودک ساگر اور تانسا جھیلیں بہہ چکی تھیں۔ تلسی جھیل میں زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 804.60 کروڑ لیٹر (8,046 ملین لیٹر) ہے۔ اب صرف اپر ویترنا، بھاتسا اور وہار جھیلوں کو بھرنا باقی ہے۔ یہ تینوں جھیلیں بھی جلد بھرنے کے دہانے پر ہیں۔ اپر ویترنا 86.48 فیصد، بھاتسا 89.23 فیصد اور وہار جھیل 89.92 فیصد بھری ہوئی ہے۔ بی ایم سی انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی بنیاد پر پیش گوئی کی ہے کہ اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو جلد ہی تمام جھیلیں بہہ جائیں گی۔ اس سے ممبئی کے باشندوں کو سال بھر پانی کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔ درمیان میں بادلوں کے پریشان ہونے کی وجہ سے ایک پریشانی تھی کہ ممبئی کی پیاس بجھانے والی جھیلیں کب بھریں گی؟
تلسی جھیل ایک میٹھے پانی کی جھیل ہے جو شمالی ممبئی میں واقع ہے۔ یہ ممبئی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہ ممبئی کی پیاس بجھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تلسی جزیرہ سلیٹ کی تین جھیلوں میں سے ایک ہے۔ دیگر دو پوائی جھیل اور وہار جھیل ہیں۔ تلسی اور وہار دونوں جھیلیں گھنے جنگلات والے سنجے گاندھی نیشنل پارک میں واقع ہیں، جسے بوریولی نیشنل پارک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جھیل سڑک کے ذریعے ممبئی سے 32 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ یہ جھیل سنجے گاندھی نیشنل پارک کے اندر واقع ہے، اس لیے جھیل میں عام لوگوں کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جھیل زیادہ آلودگی کا شکار نہیں ہے۔
جرم
جلگاؤں سلیمان خان ہجومی تشدد ملزمین پر سخت کارروائی کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا جلگاؤں دورہ اہل خانہ سے ملاقات و اظہار ہمدردی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے جلگاؤں جامنیر میں مسلم نوجوان سے ہجومی تشدد پر سخت کاررائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولس کی تفتیش پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے اور اہم ملزمین کو بچانے کا الزام بھی اہل خانہ نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلگاؤں جامنیر میں سلیمان خان پر ہجومی تشدد اس کی کیا غلطی تھی صرف یہی کہ وہ مسلمان تھا اس لئے اس میں ملوث خاطیوں پر مکوکا کا اطلاق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۴ سے نفرت کا ماحول عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔ چار پانچ گھنٹے تک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان فرقہ پرستوں اور غنڈوں کی اتنی ہمت کہ وہ سرعام ایک نوجوان کو نشانہ بنائے مسلم نوجوان کے قتل کے معاملہ میں ایس آئی ٹی انکوائری کے ساتھ خاطیوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ کیس کو پختہ کرنے کا بھی مطالبہ ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ چشم دید گواہ کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے جو تشدد میں ملوث ہے, وہ سب یہاں کے رکن اسمبلی کے کارکن ہے انہیں بچانے کی کوشش جاری ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے, انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے برسراقتدار ہے۔ مسلم لڑکیوں کو ہٹاؤ یہ پمفلٹ تقسیم کیا جارہا ہے اس پر بھی کارروائی ہو نی چاہئے۔
آج مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے جامنیر میں سلیمان کے خاندان سے ملاقات کی، جسے بنیاد پرستوں نے اس کے خاندان کے سامنے صرف ایک غیر مسلم لڑکی سے بات کرنے پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اعظمی نے مقتول کے گھر والوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ میں ایک باپ کی آنکھوں میں نفرت کی آگ میں اپنے جوان بیٹے کو کھونے کا درد اور ماں کی سسکیوں میں بے بسی دیکھی۔ میں نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔
جلگاؤں پولس سے ملاقات کی اورخاندان کے ذریعہ نامزد 2 اہم ملزمین کے خلاف گرفتاری اور کارروائی میں تاخیر پر جواب طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے کسی بھی مردہ بیٹے کو واپس نہیں لایا جاسکتا لیکن سوگوار خاندان کے لیے میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سلیمان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کرے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی خاطیوں بخشا نہ جائے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ملزموں کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے۔
ریاست میں اقتدار کے لیے پھیلائی جا رہی نفرت براہ راست نفرت انگیز تقاریر سے نفرت انگیز جرائم کو جنم دے رہی ہے۔ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نفرت کے خلاف قانون بنایا جائے اور ان کے وزراء پر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی پر پابندی لگائی جائے۔ آج ریاست کو نفرت کے خلاف قانون کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جب تک نفرت انگیز تقاریر بند نہیں ہو گی، نفرت پر مبنی جرائم پر قدغن لگانا ممکن نہیں ہے ۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا