Connect with us
Friday,04-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں بابری مسجد کی 28 ویں برسی پر 28 مقامات پر اذان دینے کا اعلان

Published

on

babri

(خیال اثر)
6 دسمبر 28 برس پہلے فرقہ پرستوں نے بابری مسجد کی مسماری کے ساتھ ساتھ ملک کے سیکولر دستور کا بھی گلا گھونٹ دیا. مالیگاؤں شہر جوکہ ہمیشہ سے فرقہ پرستوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوتا ہے، ساتھی نہال احمد صاحب نے 6 دسمبر بابری مسجد شہادت کے روز سے احتجاجاً تا حیات کالی فیت لگائے. اور ہر سال 6 دسمبر کو بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے بینر تلے ساتھی نہال احمد صاحب اور قائد انقلاب ساتھی بلند اقبال نے احتجاج کرکے حکومت کو احساس دلایا کہ ملک کے سیکولرازم کو نیست و نابود کیا گیا اسی کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے بابری مسجد مسمار کرنے والے فرقہ پرستوں کو سخت سزا دے کر سیکولر طبقے کو مطمئن کرنے کا بھی مطالبہ کیا کرتے تھے. چونکہ سپریم کورٹ نے بھی بابری مسجد قضیہ کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ بابری مسجد مسمار کرنا بھی غیر قانونی عمل تھا اس بنیاد پر بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے اراکین اپنے احتجاج کی نوعیت کو تبدیل کرتے ہوئے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں 6 دسمبر بروز اتوار کو 28 سالہ یومِ سیاہ پر مالیگاؤں شہر کے 28 مقامات سے تین تین افراد کی شکل میں 3 بج کر 45 منٹ پر بڑا قبرستان پہنچیں گے. جہاں ساتھی نہال احمد صاحب اور ساتھی بلند اقبال کی قبور پر اذان و فاتحہ خوانی کی جائے گی. اس کے بعد بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے اراکین بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر (جن کی برسی کے دن فرقہ پرستوں نے سیکولر دستور کو کمزور کرنے کیلئے بابری مسجد شہید کی) کے مجسمے کے پاس پہنچ کر اپنا مطالبہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں گے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرائم برانچ کی بروقت کارروائی، سائبر دغابازی سے قبل ۱۱ کروڑ منجمد

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی میں سائبر فرا ڈ اور دغابازوں پرقدغن لگانے کے ساتھ ممبئی کرائم کا سائبر سیل انتہائی الرٹ ہے, اس نے 24 گھنٹے کے اندر ہی گیارہ کروڑ روپے محفوظ کر لئے اور دغاباز کےاکاؤنٹ میں منتقلی سے پہلے ہی اسے منجمد کر دیا۔ ممبئی 3 مارچ، تقریباً ڈیڑھ بجے ممبئی کے پوائی سے ایک شکایت کنندہ نے ممبئی پولیس کی 1930 سائبر ہیلپ لائن سے رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ ایک نامعلوم شخص نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ای میل آئی ڈی کو ہیک کر لیا ہے۔ دھوکہ باز نے پھر کمپنی کے نام پر کوٹک مہندرا بینک کو ایک ای میل بھیجا، جس نے کاروباری کارروائیوں کے جھوٹے بہانے کے تحت بینک کو 11,34,85,258/ کے دو مختلف کھاتوں میں لین دین کی کارروائی میں گمراہ کیا، اس طرح سائبر فراڈ کا ارتکاب کیا۔

دھوکہ دہی کا پتہ لگانے کے بعد، شکایت کنندہ نے فوری طور پر 1930 سائبر ہیلپ لائن کو معاملے کی اطلاع دی۔ تیزی سے جواب دیتے ہوئے، پی آئی نورتی باوسکر، اے پی آئی ناگرال، پی ایس آئی راول، اور پی ایس آئی کاکڑ نے فوری طور پر این سی سی آر پی پورٹل پر شکایت درج کی اور بینک حکام کے ساتھ تال میل کیا۔ ان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 11,19,50,501/- (11.19 کروڑ) کو دھوکہ دہی والے کھاتوں اکاؤنٹ میں کامیابی سے منجمد کیا گیا، جس سے مزید مالی نقصان کو روکا گیا۔

یہ اطلاع آج یہاں دتا نلاواڑے ڈی سی پی (ڈیٹیکشن) کرائم برانچ، ممبئی نے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کلین اپ مارشل اور سوچھ ممبئی مہم کا خاتمہ، شہریوں سے جرمانہ وصولی پر بھی پابندی، بی ایم سی ہیلپ لائن نمبر جاری

Published

on

ممبئی : ممبئی بی ایم سی نے کلین اپ مارشل پالیسی کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد اب کلین اپ مارشل کا شہر کی سڑکوں سے صفایا ہو گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے کلین اپ مارشل پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور سوچھ ممبئی مشن کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے معرفت اب کوئی بھی کلین اپ مارشل جرمانہ یا دیگر تعزیری کارروائی کے لئے شہریوں کو مجبور نہیں کرسکتا۔ کلین اپ مارشل کے خلاف شکایت کے بعد ممبئی بی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے آج سے کلین اپ مارشل کی سروس کو بند اور موخر کردیا گیا ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ کچرا اور صاف صفائی کے تحت ممبئی میں عوامی صفائی کی نگرانی اور ’سوچھ ممبئی مشن‘ کو 4 اپریل 2025 سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اس کے باوجود ان پرُکوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے, تو وہ اس کی شکایت کرسکتے ہیں۔ کلین اپ مارشل کی شکایت ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرول روم سے 022-23855128 اور 022-23877691 (ایکسٹینشن نمبر 549/500) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک غبن ملزمین کی جائیدادیں قرق

Published

on

New-India-Bank

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ ای او ڈبلیو نے نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک کروڑوں روپے کے غبن کے معاملہ میں پراپرٹی ضبطی کی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ای او ڈبلیو نے بتایا کہ غبن کے آمدنی سے حاصل شدہ جائیدادوں کی نشاندہی کے بعد اسے منسلک اور ضبط کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان ملزمان کی 21 غیر منقولہ جائیدادیں پائی گئی ہے، جنہیں قرق کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ممبئی شہر میں 107 بی این ایس ایس کے تحت یہ پہلی کارروائی کی ہے جس میں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی اے او ڈبلیو نے بتایا کہ قرق جائیدادوں سے حاصل شدہ رقومات کا تخمیہ بھی لگایا جائے گا۔ ممبئی میں بینک کے گھوٹالہ کے بعد ای او ڈبلیو نے بڑی کارروائی کی ہے اور ملزمان سے متعلق دیگر جائیدادوں کی بھی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com