Connect with us
Thursday,30-April-2026

جرم

بڈگام میں ’آوارہ‘ گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی

Published

on

firing

وسطی ضلع بڈگام کے وولنہ علاقے میں جمعے کے روز اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب اپنے ہی گھر میں بیٹھی ایک 65 سالہ خاتون ’آوارہ‘ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔
واقعے کے فوراً بعد لوگوں نے احتجاج کیا اور کچھ وقت تک ایچھ گام بازار میں دکانیں بند ہوئیں اور بڈگام – چاڑورہ روڈ پر ٹرانسپورٹ بھی معطل ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سری نگر ہوئی اڈے، جو وولنہ گاؤں کے بغل میں ہی واقع ہے،کی طرف سے چلائی جانے والی گولیاں مکان کے چھت کو لگ گئیں اور ایک خاتون جو اپنے گھر میں کسی کام کے ساتھ مشغول تھی، کو ایک گولی ٹانگ میں لگ گئی۔
مضروب خاتون کی شناخت فاطمہ زوجہ مرحوم غلام رسول کے بطور ہوئی ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ضروری علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بڈگام پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ہوائی فائرنگ سے وولنہ گاؤں میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے اور کچھ مکانوں کے چھتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او بڈگام کی سربراہی میں ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بیان کے مطابق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ائیر فورس کے فائرنگ رینج سے چلائی گئی کچھ گولیاں وولنہ میں مکانوں کے چھتوں کو لگ گئی ہیں اور ایک گولی ایک خاتون کو بھی لگ گئی ہے۔
محمد صفدر نامی ایک مقامی باشندے نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گولیوں سے مکان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور دیواروں میں بھی گولیاں لگ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کی طرف سے گولیاں چلنے کا یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اور یہ گولیاں مکانوں کو لگ جاتی ہیں لیکن آج ان سے ایک خاتون کو بھی زخمی ہوگئی جو بال بال بچ گئی۔
ایک اور مقامی باشندے نے بتایا کہ اس مصیبت سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہم بار ہا متعلقہ حکام خاص ضلع مجسٹریٹ و دیگر افسروں کے پاس گئے لیکن آج تک کوئی راہ حل نہیں نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بھی سرحدی علاقوں کی طرح ہر روز گولیوں کی گن گرج ہوتی ہے اور خوف و ہراس چھایا ہوتا ہے اور لوگوں کو پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ کہیں کسی کو گولی نہ لگ جائے۔
دریں اثنا واقعہ رونما ہونے کے بعد لوگ سڑکوں پر آگئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج درج کیا جس سے بڈگام – چاڈورہ سڑک پر کچھ مدت کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔
ادھر ضلع انتظامیہ کے افسران فوراً جائے واردات پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

مہاراشٹر : دو الگ الگ حادثات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔

Published

on

ممبئی/جلگاؤں : مہاراشٹر میں بدھ کو دو الگ الگ حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ ان واقعات میں چھ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلا واقعہ مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آیا جہاں ایک کار میں سفر کرنے والے تین افراد کی موت ہو گئی جن میں ایک نوبیاہتا دلہن بھی شامل تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جلگاؤں کے دھرنگاؤں تعلقہ کے ورد خورد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات سے شادی کی بارات لے کر آکولہ جانے والی کروزر کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث کروزر ہائی وے پر کھڑے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہن شادی سے واپس آرہی تھی۔ اس واقعہ سے بڑے پیمانے پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا گیا۔ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم دلہن سمیت تین افراد پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت دلہن، پوجا روی واگھلکر، دتو بھاگوت اور جگدیش واگھلکر کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ مانکھرد علاقے میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کرین کا ایک حصہ پولیس کانسٹیبل سنتوش چوان پر گرا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ سنتوش چوان نہرو نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ گھر جا رہے تھے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ڈرلنگ مشین ناہموار زمین پر تھی، اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کرین اس پر گری۔ ٹھیکیدار کے خلاف ممبئی کے مانکھرد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading
Advertisement

رجحان