سیاست
سڑک سے میڈیکل کالج… ٹھاکرے میموریل کے لئے 400 کروڑ
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج کورونا وباء کے دوران ریاست کا اقتصادی بجٹ 2021-22 کے لئے پیش کیا۔ اس بجٹ کے دوران نقدی کی کمی کے باوجود حکومت نے ہر حصے کو چھونے کی کوشش کی ہے، آئیے جانتے ہیں بجٹ کی کچھ خاص باتیں۔
1) اس بجٹ میں، کسانوں کو راحت دیتے ہوئے اجیت پوار نے کہا ہے کہ جن کسانوں نے تین لاکھ روپے تک قرض لیا ہے۔ انہیں کسی بھی طرح کا سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ سود پوری طرح سے حکومت برداشت کرے گی۔ ریاست میں 4 نئی زرعی یونیورسٹیاں کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے ان یونیورسٹیوں کے لئے 200 کروڑ کا بجٹ جاری کیا ہے۔
2) ہر ضلع میں وبائی بیماریوں کے لئے اسپتال بنائے جائیں گے، آئندہ 5 سالوں میں اس منصوبے پر 5000 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ریاست میں ہارٹ کے 8 نئے اسپتال بھی کھولے جائیں گے۔ حکومت نے کہا ہے کہ عثمان آباد، سندھو درگ، امراوتی اور پربھنی میں میڈیکل کالج کھولے جائیں گے۔
3) اجیت پوار نے کہا کہ صحت کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ریاست میں ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ایم بی بی ایس کے لئے 1990 نشستوں اور ایم ڈی اور ایم ایس کے لئے 1000 نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
4) حکومت نے اسکول کی تعلیم اور کھیلوں کے لئے 2400 کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا ہے۔
5) حکومت نے عام شہریوں کو مکانات کی فراہمی کے لئے 6852 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
6) حکومت مہاراشٹر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 25 100 کروڑ دینے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلباء کو بھی ایس ٹی بسوں میں مفت سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
7) مہاراشٹر کے اضلاع میں ابتدائی طبی مراکز کھولے جائیں گے۔ بنیادی صحت خدمات کو میٹرو پولیٹن بلدیات، سٹی کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں بڑھایا جائے گا۔
8) ریاست میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت 7500 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ جس کے تحت نئے میڈیکل کالج بھی بنائے جائیں گے۔
9) ریاست میں اقلیتی معاشرے کی ترقی کے لئے 589 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔
10) جائیداد کی اسٹیمپ ڈیوٹی رجسٹریشن میں خواتین کو ایک فیصد چھوٹ دی جائے گی۔
11) اے پی ایم سی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ، حکومت نے دو ہزار کروڑ روپئے کی فراہمی کی ہے۔
12) ریاستی حکومت مہاوترن کو شمسی توانائی سے جوڑنے کے لئے 1500 کروڑ روپئے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔
13) جو آئے گا وہ بکے گا، اس اسکیم کے لئے حکومت نے 21 سو کروڑ کی فراہمی کی ہے۔
14) حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے 2247 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ مرکزی حکومت کے بجٹ سے 1398 کروڑ زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، گھریلو سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کے لئے سنت جیجا بائی سوشل سیکیورٹی اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
15) حکومت نے بال ٹھاکرے میموریل کے لئے 400 کروڑ کا فنڈ مختص کیا ہے۔
(جنرل (عام
مہاراشٹر : پونے ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ تباہ، طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا اور اڑتا ہوا طیارہ اچانک نیچے آگرا۔

پونے : مہاراشٹر کے پونے سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی طیارہ تھا۔ حادثہ بارامتی کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد دیہی پولیس فورس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بارامتی کے گاؤں گوجوابی کے قریب گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ریڈ برڈ کمپنی کا 2 سیٹوں والا تربیتی طیارہ تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی / انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی گئی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جرم
ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔
گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
