Connect with us
Saturday,11-July-2026
تازہ خبریں

سیاست

وزیر اعظم مودی کو کسانوں سے جلد از جلد بات کرنی چاہئے : راہل گاندھی

Published

on

rahul

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کسان زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو سمجھنے لگے ہیں، اور ان کی تحریک تھمنے کے بجائے زیادہ پھیل جائے گی، لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے بات کر کے جلد از جلد مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔

راہل گاندھی نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پورے ملک کے کسان ان قوانین سے پیدا ہونے والے خطرناک حالات کو سمجھنے لگے ہیں۔ اب تک پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان وغیرہ ریاستوں کے کسان ان تینوں قوانین سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سمجھ رہے تھے، اس لئے وہ تحریک چلا رہے ہیں، لیکن اب ملک کے دیگر حصوں کے کسانوں کو بھی ان قانون سے ہونے والی پریشانی سمجھ میں آنے لگی ہے۔ کسانوں کی تحریک نہیں رکے گی بلکہ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسان ملک کی آواز ہیں اور ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہیں نقصان پہنچایا جارہا ہے اور انہیں بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ان کی چوری ہورہی ہے اور ان کے حقوق چھین لئے جارہے ہیں۔ ان تمام صورتحال کے بیچ وزیر اعظم کو یہ کیسے لگتا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اور جن کے خلاف وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، وہ اپنے مطالبات پورے کیے بغیر ہی تحریک کے مقام سے ہٹ جائیں گے۔

کانگریسی قائد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کو یہ سمجھ لیناچاہئے کہ کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اگر ملک کو نقصان سے بچانا ہے تو کسانوں سے ان کو بات کرنی ہوگی اور ان کی بات کو مانتے ہوئے تینوں قوانین کو واپس لینا ہوگا۔ آپ کو کسانوں کی بات سننی ہوگی اور جلد از جلد ان سے بات کرنا ہوگی اور ملک کو بڑے نقصانات کی طرف بڑھنے سے روکنا ہوگا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت صرف چار پانچ سرمایہ داروں کے مفادات کے لئے کام کر رہی ہے اور انہیں کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اس حکومت میں عام آدمی کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور جو امیر ہے وہ زیادہ امیر ہوتا جارہا ہے اور جو غریب ہے وہ مزید غریب ہوتا جارہا ہے۔

حکومت جس پالیسی پر کام کر رہی ہے اس کی وجہ سے کسان اپنی فصلوں کی قیمت پر کسی سے بات نہیں کرسکیں گے۔ اسے لوٹا جائے گا اور اس کی سننے والا کوئی نہیں ہوگا، لہذا حکومت کو ان قوانین کو واپس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صورتحال کو سمجھتی ہے لہذا کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑی ہے۔

کانگریسی رہنما نے کہا کہ دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو ڈرایا اور دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) استعمال کی جارہی ہے۔ حکومت دہلی سے ملحقہ سنگھو بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ غلط سلوک کررہی ہے۔ حکومت کو کسانوں کے ساتھ بد سلوکی کرنے کے بجائے ان کی بات سننی چاہئے اور تینوں قوانین کو واپس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بتانا چاہئے کہ لال قلعے کے اندر جو 50 کسا ن داخل ہوئے تھے ان کو کس نے وہاں جانے کی اجازت دی اور انہیں وہاں جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ انہوں نے کہا کہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے لیکن تمام کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کاندیولی سمتا نگر جنگل سے نابالغ لڑکی کی لاش برآمدُ، پولس تفتیش میں خلاصہ عاشق نے ہی معشوقہ کو قتل کیا تھا

Published

on

crime

ممبئی : کاندیولی سمتا نگر علاقہ سے ایک نابالغ ۱۶ سے ۱۷ سال کی لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد پولس نےاس کے عاشق کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جنگل میں ۱۰ جولائی کو لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس لاش کی پولس نے شناخت کی اور ٹیکنیکل تفتیش اور پنچنامہ کے بعد پولس نے ملزم کا سراغ لگایا, اس لاش کی ایف ایس ایل کروایا گیا۔ مقتولہ کی شناخت کے بعد جب اس کے ورثا اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا سورج ماروتی واگھمارے ۲۱ سالہ سے معاشقہ ہے, اس کے بعد پولس نے مشتبہ ملزم کی تلاش کر کے اس معمہ کو حل کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی گجانن راج مانے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر میں دو ماہ کی توسیع، بی ایل اوز کو مکمل سہولیات اور شکایات کے ازالے جیسے اہم مطالبات کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔

Published

on

Election-Commission

ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس (ایف ایم ایم) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج چیف الیکٹورل آفیسر، مہاراشٹر سے ملاقات کرکے ریاست میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران عوام کو درپیش مسائل اور انتخابی عمل کو مزید شفاف، منصفانہ اور عوام دوست بنانے کے لیے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔وفد نے بتایا کہ فیڈریشن نے یس آئی آر کے آغاز ہی سے ریاست بھر میں آگاہی مہم اور سہولت مراکز قائم کیے ہیں، جہاں رضاکار شہریوں کو اندراج (گنتی) کے عمل میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں اور بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان مراکز اور مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی عوامی شکایات اور تجاویز کی بنیاد پر یہ یادداشت تیار کی گئی۔

یادداشت میں سب سے پہلے موجودہ اندراجی مرحلے کی مدت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے شدید بارشوں، زرعی بوائی، تعمیرِ نو اور انہدامی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی اور دیگر عملی مشکلات کے پیش نظر اندراج کی مدت میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا، کیونکہ ریاست میں فی الحال کوئی فوری انتخاب متوقع نہیں ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ بوتھ لیول آفیسرز پر اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے انہیں عارضی طور پر غیر انتخابی سرکاری فرائض سے مستثنیٰ کیا جائے، جہاں ضرورت ہو اسسٹنٹ بی ایل اوز مقرر کیے جائیں، تمام بی ایل اوز کو ریفریشر ٹریننگ دی جائے، ان کے رابطہ نمبر، دفاتر اور دائرۂ کار کی تازہ ترین معلومات عوام کے لیے دستیاب کرائی جائیں، اور انہیں واضح ہدایات دی جائیں کہ وہ شہریوں کی ایناملیز اور دیگر مسائل کے حل میں عملی تعاون کریں۔

یادداشت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بڑی تعداد میں شہری اب تکسر کے طریقۂ کار، آخری تاریخوں اور مطلوبہ دستاویزات سے ناواقف ہیں، خصوصاً بزرگ شہری، خواتین، مہاجر مزدور، معاشی طور پر کمزور طبقات اور دیہی آبادی۔ اس لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر کثیر لسانی بیداری مہم چلانے، سہولت مراکز کو مضبوط بنانے اور موبائل تصدیقی یونٹس قائم کرنے کی درخواست کی گئی۔

وفد نے دستاویزات اور میپنگ کے عمل میں پائی جانے والی الجھنوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مختلف اقسام کی ایناملیز اور ان کے لیے درکار دستاویزات کے بارے میں جامع عوامی رہنما ہدایات جاری کی جائیں، جہاں پرانے ریکارڈ دستیاب نہ ہوں وہاں دستاویزی تقاضوں میں آسانی پیدا کی جائے، مہاکاوی نمبر اور نام کی قانونی تبدیلیوں کو میپنگ میں مناسب اہمیت دی جائے، قابلِ قبول دستاویزات کی فہرست میں توسیع کی جائے اور ڈپلیکیٹ اندراجات سے متعلق یکساں تحریری ہدایات تمام فیلڈ افسران کو جاری کی جائیں۔

فیڈریشن نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بعض ایسے شہری جنہوں نے 2024 کے انتخابات میں ووٹ ڈالا تھا، موجودہ عمل میں اپنے نام یا مہاکاوی ریکارڈ تلاش نہیں کر پا رہے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ایسے ووٹروں کو بلاجواز دوبارہ نئے اندراج کا پابند نہ بنایا جائے اور اگر کسی اہل ووٹر کا نام غلطی سے حذف ہو گیا ہو تو مناسب تصدیق کے بعد ایک آسان اور فوری اصلاحی طریقۂ کار کے ذریعے اس کا نام بحال کیا جائے۔

یادداشت میں شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کے لیے نوٹس جاری کرنے، دستاویزی تقاضوں اور نام حذف کرنے کے اصولوں سے متعلق مفصل اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) شائع کرنے، مؤثر، شفاف اور وقت مقررہ کے اندر شکایات کے ازالے کا نظام قائم کرنے، ڈیٹا انٹری اور تصدیقی عمل کی نگرانی کے لیے مضبوط آڈٹ اور سپروائزری نظام نافذ کرنے اور پورے ایس آئی آر عمل کی آزادانہ نگرانی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہایس آئی آر کا اصل مقصد ہر اہل ووٹر کو انتخابی عمل میں شامل کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ انتظامی، تکنیکی یا طریقۂ کار کی خامیوں کے باعث کسی شہری کو اس کے آئینی حقِ رائے دہی سے محروم کرنا۔ اس لیے تمام انتخابی افسران کو شہری دوست رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر بھیونڈی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کے ہمراہ مولانا حافظ اقبال چونا والا (رکن شوریٰ، دارالعلوم دیوبند وقف)، مولانا ظہیر عباس رضوی (نائب صدر، شیعہ پرسنل لا بورڈ)، فرید شیخ (صدر، امن کمیٹی ممبئی)، شاکر شیخ اور عبدالمجیب شیخ بھی وفد میں شامل تھے۔

وفد کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسر، مہاراشٹر نے یادداشت میں پیش کیے گئے تمام نکات کو نہایت سنجیدگی سے سنا، ان تجاویز کو تعمیری قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مفاد اور انتخابی عمل کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمام مطالبات پر مناسب غور کرکے ضروری اقدامات کیے جائینگے

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کی سازش ناکام, مہاراشٹر اے ٹی ایس کا آپریشن شروع, ۱۱۲ مشتبہ نوجوانوں سے پوچھ گچھ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی ڈان اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایجنٹ شہزاد بھٹی کی سازش کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس گینگ سے آن لائن رابطہ کاروں سے تفتیش شروع کر دی ہے, جس سے ملک میں شہزاد بھٹی کی سازش کو اے ٹی ایس نے بے اثر کرکے بے نقاب کیا ہے۔

مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی سے وابستہ ۱۱۲ نوجوانوں سے باز پرس کی ہے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اے ٹی ایس نے اس سے قبل بھی کریک ڈاؤن کیا تھا اور ۵۷ نوجوان سے باز پرس کی تھی آج صبح ۷ بجے اے ٹی ایس کی ۱۴ یونٹ نے شہزاد بھٹی گینگ کے آنلائن رابطہ کاروں سے باز پرس کی ہے ۱۱۲ نوجوانوں کو اے ٹی ایس نے اس وقت زیر حراست لے کر باز پرس کی جب اے ٹی ایس کو ان سے متعلق یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ آن لائن طریقے سے شہزاد بھٹی گینگ کے رابطہ میں ہے اور ان نوجوانوں کو آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا ہے ان نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں اور بغاوت کےلیے آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا تھا اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو ملک میں بدامنی اور تشدد کےلیے ورغلایا جارہا تھا اس سازش کو اے ٹی ایس نے ناکام بنا دیا ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کو آن لائن رابطہ میں رکھ کر بیرون ملک کے ہینڈلر انہیں ورغلایا کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی یہ ہینڈلر کے بھی رابطے میں آجاتے ہیں ایسے میں اے ٹی ایس مہاراشٹرمیں آپریشن شہزاد بھٹی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ مہاراشٹرا ے ٹی ایس نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان