Connect with us
Wednesday,15-October-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

یوم صحافت کے موقع پر مثالی صحافی کا ایوارڈ خان نجم الاالسلام کو دیا گیا

Published

on

malegaon-peshkash

مالیگاوں (خیال اثر)

مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف شخصیت،شاعروادیب اورسیاسی،سماجی،علمی،ادبی تعلیمی، مذہبی، شخصیت،سفید پاور لوم صنعت کے بانی مرحوم احمد نسیم مینا نگری کے صاحبزادے جونا ناسک مراٹھی پترکار سنگھ کے صدر نیز پٹھاری مراٹھی روزنامہ کے سینیٹر صحافی خان نجم الاالسلام کوان کی 25 سالہ بے لوث ،بیباک،ایماندار، صحافت پر آج مورخہ 6 جنوری 2021 یوم صحافت کے موقع پر”آدرش پترکار”مثالی صحافی”کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ناسک حلقہ کے ممبر آف پارلیمنٹ شری ہیمنت گوڈسے، ناسک شہر کے سابق ایم۔ایل۔اے و مئیر شری وسنت گیتے ،خطیب شہر ناسک و دیگر معززین کی موجودگی میں صحافت کا اعلی ایوارڈ دیا گیا۔خان نجم الاالسلام کو مثالی صحافی کاایوارڈ ملنے پر شہر کی جانب عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مزید کامیابی عطا فرمائے نظر بد سے بچائے۔آمین.اس موقع پر شاکر شیخ ,ریاستی نائب صدر اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا,سیکریٹری فیڈریشن آف آل مہاراشٹر مایناریٹی ایجوکیشن آرگنائزیشن ناسک .ہیڈ ماسٹر تہذیب پری پرائمری و پرائمری اسکول مالیگاوں .قریشی مختار احمد,ہیڈ ماسٹر ,ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول
کنوینر فیڈریشن آف آل مہاراشٹر مایناریٹی ایجوکیشن آرگنائزیشن ناسک ,حاجی محمد یوسف نیشنل ,ریاستی نائب صدر
مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی(اقلیتی سیل)نے نیک خواہیشات کا اظہار کیا ہے

ممبئی پریس خصوصی خبر

گھاٹکوپر میں فائرنگ درشن جیولرس میں مسلح شخص کا داخلہ علاقہ میں سنسنی، پولیس ملزمین کی تلاش میں سرگرم

Published

on

ممبئی : ممبئی گھاٹکوپر میں فائرنگ کی واردات سے سنسنی پھیل گئی یہاں ڈکیتی کیلئے فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر پنچنامہ بھی کیا گھاٹکوپر درشن جیولرس میں لوٹ مار کی واردات انجام دینے کیلئے ایک مسلح دکان میں داخل ہوا وہاں اس نے شکایت کنندہ کے گلے پر چاقورکھ دی اور فرار ہوگیا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کردی ہے اور نامعلوم لٹیروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ڈی سی پی راکیش اولا نے بتایا کہ دکان میں ایک مسلح داخل ہوا تھا جس نے شکایت کنندہ کے گلے پر چاقو رکھ کر دھمکی دی تھی درشن جیولرس میں مسلح نامعلوم افراد کے داخلہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور نظم و نسق پر سوال اٹھ گیا ہے صبح 10بجکر 30 منٹ پر فائرنگ کے سبب علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی ہے پولیس نے اس معاملہ میں ٹیمیں تشکیل دی ہے اور نامعلوم لٹیروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اب تک اس معاملہ میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے فی الوقت پولیس نے اس متعلق مزید کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے۔ ڈی سی پی راکیش اولا نے فائرنگ کی واردات سے ہی انکار کیا اور کہا ہے کہ درشن جیولرس میں مسلح شخص نے شکایت کنندہ کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے پر چاقو رکھ دیا تھا۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پاکستانی دہشت گرد تنظیم سے رابطہ حافظ توصیف انصاری گرفتار ، پی آئی او سمیت کئی دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو گمراہ کر کے جال میں پھنساتی ہے : تفتیشی ایجنسیوں کا دعوی

Published

on

pakistan

ممبئی : مالیگاؤں میں اندھراپولس اے ٹی ایس اور مقامی پولس اسٹیشن کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد نعمانی نگر علاقہ سے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی پولس نے کیا ہے مذکورہ بالا نوجوان سوشل میڈیا پر فعال تھا اور اس کی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں مشکوک ہونے کے ساتھ وہ دشمن ملک پاکستانی دہشت گردتنظیم کے روابط میں تھا اس الزام کی پاداش میں ملزم کو گرفتار کیا ہے اس کے ساتھ ہی ملزم پر یہاں آندھرا کے دھرماپور ٹاؤن پولس اسٹیشن میں کیس بھی درج ہے مہاراشٹر اے ٹی ایس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے بھی اس سے تفتیش کی ہے ملزم کی شناخت حافظ توصیف اسلم انصاری کے طور پر ہوئی ہے وہ پیشہ سے درزی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی فعال تھا جانے انجانے یا قصدا یہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم کے رابطہ میں آیا تھا یا پھر اسے اس کا علم تھا اس کی تفتیش پولس کررہی ہے حافظ توصیف کی گرفتاری سے مالیگاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے مالیگاؤں میں توصیف کی گرفتاری کے بعد پولس نے اس کے موبائل فون سمیت دیگر دستاویزات بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا ہے بادی النظر میں اس پر کوئی مجرمانہ کیس درج ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے اس کے ساتھ ہی اس کی مشکوک سرگرمیوں اور اس نے اب تک کتنی مرتبہ ہندوستان سے متعلق معلومات دہشت گرد تنظیموں کو فراہم کی ہے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا معائنہ اور مشاہدہ بھی جاری ہے ۔ اس سے قبل بھی اے ٹی ایس مہاراشٹر نے کئی ایسے نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جس میں نوجوان پی آئی او پاکستانی انٹلیجس آپریٹیو سے روابط کے الزام میں گرفتار کیا تھا پی آئی او کے ہنی ٹریپ میں بھی کئی نوجوان پھنس چکے ہیں پی آئی او کے طریقہ کار کچھ اس طرح کا ہے کہ پہلے پی آئی او باقاعدہ طور پر ہندوستانی شہری سے گفتگو کرتا ہے اور دوشیزہ اس کےبعد اپنی تصاویر اور فحش ویڈیو بھی عام کرتی ہے اور فحش چیٹ عام کرنےکی دھمکی دے کر پیسوں کی لالچ اور اکاؤنٹ میں پیسوں کی منتقلی کےبعد یہ تحریر کرتے ہیں کہ آپ نے جو انفارمیشن دی تھی اس کے عوض میں یہ رقم منتقل کی گئی ہے ایسے میں انٹلیجنس ایجنسیوں کو ایسے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنا لازمی ہوتی ہے کئی نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو انجانے میں اس گمراہ کن پروپیگنڈوں کے دام میں آتے ہیں اور وہ بری طرح پھنس جاتے ہیں اس لئے ایسے میں الرٹ رہنے اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے گریز کرنا چاہیے ۔;

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی دیوالی سے قبل شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ… ایک کروڑ سے زائد کا سامان واپس ،پولس کی کارکردگی کی ستائش ، لوگوں میں خوشی کا ماحول

Published

on

ممبئی : ممبئی پولس نے دیوالی سے قبل شہریوں کی خوشی لوٹاتے ہوئے ان کے گمشدہ ، چوری شدہ سامان کو واپس کرکے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ممبئی کے زون ۸ میں ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے آج دیوالی سے قبل شہریوں کے گمشدہ اور دیگر سازوسامان واپس کیا ہے تقریبا ایک کروڑ سے زائد کا سامان جس میں ۲۰۰ سو موبائل واپس کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چوری شدہ اور گمشدہ سامان کو واپس لوٹانے پر لوگوں کی مسرت دوبالا ہو گئی کیونکہ بیشتر نے تو اپنے سامان کی آس و امید ہی چھوڑ دی تھی لیکن پولس نے دوبارہ ان کی چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ممبئی پولس مختلف پولس اسٹیشنوں کی سطح پر لوگوں کے سامان لوٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے یہ سلسلہ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر شروع کیا گیا ہے اس میں چوری شدہ اور گمشدہ سامان لوٹانے کے بعد ممبئی میں عوام کا پولس پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے اور اب پولس ایسے کیسوں میں بہتر کارکردگی انجام دے رہی جس میں لوگوں کے سامان چوری ہو گئے ہیں یا پھر غائب ہو گئے ہیں پولس نے اب ایسے کئی لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری ہے جو اپنے سامان کو بھول بیٹھے تھے یا پھر انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ ان کے سامان انہیں دوبارہ میسر آئیں گے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com