Connect with us
Thursday,16-October-2025

(جنرل (عام

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ کا انتقال

Published

on

Botha Singh

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سردار بوٹا سنگھ کا ہفتہ کے روز یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 86 سال کے تھے۔ ان کی فیملی میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

سردار بوٹا سنگھ 21 مارچ 1934 کو پنجاب کے ضلع جالندھر کے گاؤں مصطفیٰ پور میں پیدا ہوئے، بوٹا سنگھ سیاست میں آنے سے پہلے صحافت سے وابستہ تھے۔ انہوں نے پہلا الیکشن اکالی دل سے جیتا تھا، بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

آنجہانی بوٹا سنگھ نے آٹھ بار لوک سبھا کا انتخاب جیتا تھا۔ مرکزی وزیر کی حیثیت سے انہوں نے داخلہ، زراعت، ریلوے اور مواصلات اور دیگر اہم وزارتوں کے ساتھ بہار کے گورنر کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور حکومت میں قومی درج فہرست ذات و قبائل کمیشن کے چیئرمین (2007 سے 2010) بھی رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

اگر دہیسر ٹول کو منتقل نہیں کیا گیا تو کیا یہ مستقل طور پر بند ہو جائے گا؟ معاملہ سی ایم فڑنویس تک پہنچا، مقامی تاجروں کے احتجاج نے کام روک دیا۔

Published

on

ممبئی : حکومت نے حال ہی میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) میں میرا بھائیندر میں واقع ٹول پلازہ کو دہیسر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے خود اس کا اعلان کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ کو اب ویسٹرن ہوٹل اور گھوڈبندر کے درمیان منتقل کیا جائے گا۔ حکومت نے یہ فیصلہ ممبئی-احمد آباد ہائی وے پر شدید ٹریفک جام کی روشنی میں کیا، لیکن اب دہیسر ٹول پلازہ کو مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ تیز ہو گیا ہے۔ اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق کونسلر ڈاکٹر آصف شیخ نے اس سلسلے میں وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کو ایک درخواست پیش کی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایم ایس آر ڈی سی اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کو تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈاکٹر شیخ نے کہا کہ یہ ٹول بھاری ٹریفک جام اور روزانہ ہزاروں گاڑی چلانے والوں کو تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ ریاستی حکومت نے پہلے میرا-بھائیندر سرحد سے باہر ٹول کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن عوامی مخالفت کی وجہ سے یہ منصوبہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 1,500 کروڑ میں دہیسر چیک پوسٹ کمپلیکس میں ہوٹل، مال اور ٹرانسپورٹ ہب تیار کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ شیخ نے زور دیا کہ ٹول کا مسئلہ حل ہونے تک پراجیکٹ کو ملتوی کیا جائے۔

جہاں یہ شفٹ ان لوگوں کو خاصی راحت فراہم کرے گا جو روزانہ ٹریفک جام سے کشیمیرا سے دہیسر تک جدوجہد کر رہے ہیں، وہیں اس سے میرا-بھائیندر کے تاجروں کے مسائل بھی بڑھ جائیں گے۔ جہاں میرا-بھائیندر سے ممبئی جانے والی تجارتی گاڑیاں (ٹرک، ٹیمپو وغیرہ) ٹول فری ہوں گی، وہیں تھانے، بھیونڈی، ویرار اور گجرات سے دودھ، اناج، چینی اور سبزیاں لے جانے والی ہزاروں گاڑیاں ٹول کے تابع ہوں گی۔ مقامی تاجروں کا خیال ہے کہ اس سے ان پر غیر ضروری مالی بوجھ پڑے گا اور اشیاء کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ داہیسر ٹول اسٹیشن میرا-بھائیندر کی سرحد پر واقع ہے۔ اسے دو کلومیٹر شمال کی طرف ورسووا پل کی طرف منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بلدیاتی انتخابات پرمہایوتی میں مفاہمت پر تعطل برقرار،بی جے پی اور شیوسینا میں زور آزمائی،ایکناتھ شندے کافی ناراض، تبصرہ کرنے سے گریز

Published

on

‎ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی میں اختلافات سامنے آئے ہیں شندے گروپ نے خودمختاری کا دعویٰ کیا ہے تو دوسری طرف بی جے پی بھی زور آزمائی کررہی ہے ایسے میں بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مفاہمت پر تعطل برقرار ہے شیوسینا کی میٹنگ میں کارکنان نے خودانحصاری کا نعرہ بلند کیا جس کے بعدنائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کافی ناراض ہیں اور انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی اتحاد سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کرے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس پر تادیبی کارروائی بھی ممکن ہے ۔

‎ریاست میں آئندہ چند دنوں میں بلدیاتی انتخابات ہے ۔اس پس منظر میں سیاست تیز ہوگئی ہے ۔ مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتوں نے پارٹی سطح پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مہاراشٹر کے موجودہ سیاسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو لے کر کافی تجسس پایا جاتا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اپنی قسمت آزمائی کا موقع ملے گا ۔ ایک طرف مہایوتی کے سینئر لیڈر بار بار کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات مہایوتی کا اتحاد قائم رہے گا ۔ بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں بی جے پی نے ہر محکمے کی میٹنگیں کیں۔ ان میٹنگوں میں ان محکموں میں آنے والے ضلع پریشد، پنچایت سمیتی اور میونسپل کارپوریشن کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام بلدیاتی انتخابات میں عظیم اتحاد متحدہ طور پر انتخابی میدان میں حصہ لے گا جن نشستوں پر انتخابی مفاہمت ممکن نہیں ہے وہاں دوستانہ مقابلہ ہوگا ۔اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں پر کوئی شدید تنقید کا کسی کو کوئی ‎موقع میسر نہ آئے

‎دریں اثنا، بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں شیوسینا شندے گروپ کی ایک اہم میٹنگ تھانے میں ہوئی۔ نریش مہاسکے نے ضلع صدر کی حیثیت سے یہ میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میٹنگ میں تھانے میں شیوسینا کے عہدیداروں نے خود انحصاری کا نعرہ بلند کیا۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اس وقت کافی نالاں ہوئے جب عہدیداروں نے خود انحصاری کا نعرہ لگایا۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحاد پر اب سے صرف ایکناتھ شندے ہی تبصرہ کریں گے اور اگر کوئی تبصرہ کرے گا تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی یہ اطلاع بھی سامنے آ رہی ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کی رہنمائی کریں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے این سی 80 کروڑ کی منشیات تباہ

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی کرائم برانچ انٹی نارکوٹکس سیل نے ضبط شدہ گانجہ منشیات کوڈین اور دیگر نشہ آور ادویات کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اے این سی کے ۵۹ درج شدہ جرائم میں 144.310کلو گرام گانجہ ، کوڈین ، ہیروئن ویسٹ مینجمنٹ پنول کی فیکٹری میں تباہ نذر آتش کیا گیا اس ضبط شدہ ڈرگس میں 163 کلو گرام کو ڈین سیرف بوتلیں 7908 تقریبا 80.65 کروڑ کی منشیات کو تباہ کر دیا گیا ہے ممبئی پولس نے 2025 میں 530 کلو کو ڈین سیریف کی بوتلیں 50 کروڑ 30 لاکھ کو ضائع کیا گیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنردیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر جرائم لکمی گوتم نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com