Connect with us
Wednesday,23-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

کورونا کے دوران مختصر فلموں کا اہم کردار: نقوی

Published

on

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ کورونا جیسے وبا کے دوران ہندوستان میں حکومت ، معاشرہ ، سنیما اور صحافت نے اپنی ذمہ داری ہمت ، تحمل ، احتیاط ، عزم اور لگن کے ساتھ ادا کی ہے اور بیداری سے بھرپور مختصر فلموں میں اہم کردار رہا ہے مسٹر نقوی نے آج یہاں منعقدہ “بین الاقوامی کورونا وائرس شارٹ فلم فیسٹیول” میں کہا کہ کورونا کی تباہی کے دوران مختصر فلموں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ، فلموں کی شوٹنگ کافی دن کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔ اس دوران مختصر فلموں نے نہ صرف لوگوں کو تفریح ​​فراہم کیا ، بلکہ انہیں کورونا کے چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا۔ حکومت ، معاشرے کے ساتھ ساتھ میڈیا اور فلمی صنعت نے کورونا کے خلاف بیداری میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی ویژن پر چاہے وہ نیوز چینلز ہوں یا تفریحی چینلز ، سب نے کورونا کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے قابل ستائش کام کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ تاریخ اس بات کا گواہ ہے کہ جب بھی ملک ، حکومت ، معاشرے ، میڈیا اور فلمی دنیا پر کوئی بحران پیدا ہوا ہے ، سب نے مل کر پورے خلوص کے ساتھ قومی مفاد اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

(جنرل (عام

شہر کے مضافاتی و پہاڑی علاقوں میں رہنے پر مجبور کنبہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مقیم, انتظامیہ کا خطرناک مقامات پر رہائش پر مکینوں کو نوٹس۔

Published

on

house

ممبئی : ممبئی کے بھانڈوپ علاقہ میں موسلادھار بارش کے سبب پہاڑی کے کھسکنے کے سبب خالی گھر تاش کے پتوں کے طرح گر گئے۔ بی ایم سی نے یہ مکانات پہلے ہی خالی کروائے تھے, اس لئے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ آج صبح اچانک کچھ گھر تیزی سے کوہ کے دامن سے گرگئے, دو روز قبل بھی یہاں پہاڑی کھسکنے کے سبب دہشت کا ماحول تھا, اس لئے انتظامیہ نے کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ بی ایم سی نے یہاں مکینوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس بھی ارسال کیا تھا۔ یہاں بدھ کو دو خالی گھر بارش کے سبب منہدم ہوگئے, گھر منہدم ہونے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

ممبئی شہر میں کوہ کے دامن میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کئی کنبہ مقیم ہے ہر سال بارش میں پہاڑی کھسکنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں, ممبئی میں تقریبا 200 مقامات ایسے ہیں وہ خطرناک اور مخدوش قررا دئیے گئے ہیں, جس میں پہاڑوں کی حصار کے قریب کے جھوپڑے اور کوہ کے دامن میں تعمیر جھوپڑے شامل ہیں۔ یہ تمام مقامات ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں ہی پائے جاتے ہیں۔ ممبئی میں کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو جس میں شہر میں ملبار ہل, تار ڈیو مضافاتی علاقوں میں بھانڈوپ, گھاٹکوپر ٹیکری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں, یہاں بیشتر جھونپڑے مہاڈا اور ضلع کلکٹر کی زمینات پر آباد ہیں ممبئی میں 20 ہزار جھونپڑے پہاڑی مقامات پر ہیں اور یہاں کے مکین اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی بسر کر رہے ہیں۔

سروے کے مطابق ممبئی میں پہاڑی کھسکنے کے مقامات 249 میں سے 74 انتہائی خطرناک ہے۔ یہ علاقے شہر اور مضافاتی, مغربی مضافات میں ہیں, یہاں جوگیشوری, گھاٹکوپر, کرلا قصائی واڑہ, واشی ناکہ, چمبور, بھارت نگر شامل ہیں۔ گزشتہ 31 برس سے پہاڑی کھسکنے کے سبب 310 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش آئندہ 24 گھنٹے الرٹ، اندھیری سب وے غرقاب، شہری بے حال

Published

on

Rain

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر اور ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ درازہ ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں, جس کے سبب سینٹرل اور ویسٹرن لائنوں پر ٹرین سروسیز بھی متاثر ہوئی ہے, جبکہ مہاراشٹر میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ خطہ کوکن سندھودرگ، نئی ممبئی، رائے گڑھ، تھانہ, کلیان سمیت ممبئی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب اندھیری سب وے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام متاثر ہوگیا, اتنا ہی نہیں سب وے کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا۔ نشیبی علاقے سمیت سب وے غرقاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے, اس لئے یہاں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے اطلاع دی ہے کہ سمندروں میں ساڑھے پانچ بجے اور ساڑھے آٹھ بجے اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی, سیلابی صورتحال کے سبب ساحل سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بارش کے دوران ممبئی تھانہ، نئی ممبئی، رائے گڑھ تھانہ ضلع میں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ساحل سمندر اور جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے سبب جھیلوں اور ڈیم کی سطح آب میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے بارش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ممبئی میں بارش کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ شب سے ہی شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے, وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

ستمبر میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا… نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ سے حیران سنجے راوت نے بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی

Published

on

Raut-&-J.-Dhankhar

ممبئی/نئی دہلی : مانسون اجلاس کے پہلے دن نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی چونکا دیا ہے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے بعد شیوسینا کے یو بی ٹی ایم پی سنجے راوت نے بھی اچانک استعفیٰ کو بڑی تبدیلی کے اشارے سے جوڑا ہے۔ راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ پردے کے پیچھے بڑی سیاست چل رہی ہے۔ دہلی میں پردے کے پیچھے ایسی باتیں ہو رہی ہیں، جو جلد ہی منظر عام پر آئیں گی۔ راوت نے کہا ہے کہ نائب صدر کا استعفیٰ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ وہ صحت کے حوالے سے دی گئی وجہ ماننے کو تیار نہیں۔ وہ ایک صحت مند آدمی ہے، خوش مزاج ہے۔ ہماری طرف سے اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ وہ آسانی سے میدان چھوڑنے والا نہیں ہے۔ سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھنکھر پوری طرح صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اپوزیشن کے ساتھ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ستمبر میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔

نائب صدر دھنکھر نے مانسون اجلاس کے پہلے دن شام دیر گئے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے استعفیٰ کے پیچھے صحت کی وجوہات بتائی ہیں۔ جگدیپ دھنکھر 11 اگست 2022 کو نائب صدر بنے تھے۔ وہ اگلے ماہ اپنے تین سال مکمل کر لیں گے، لیکن انہوں نے 21 جولائی کو ہی استعفیٰ دے دیا۔ وہ کل 2 سال 344 دن نائب صدر کے عہدے پر رہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com