Connect with us
Friday,06-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سکھ مذہب کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر مبنی مصوری کی نمائش

Published

on

گرونانک جی کے یوم پیدائش کے موقع پر سکھ مذہب کی ثقافتی اورسماجی سرگرمیوں کی جھلک پیش کرنے کے لئے دھومل گیلری کے زیراہتمام سیما باوا کی سرپرستی میں ہرش دیپ کور کے ذریعہ تیار کردہ ایک نایاب مصوری کا اہتمام کیا جارہا ہے یہ نمائش ارپنا آرٹ گیلری،، 4/6، اگست کرانتی مارگ، سری فورٹ انسٹی ٹیوشنل ایریا، نئی دہلی میں 30نومبر 2020سے 8دسمبر2020تک چلے گی۔ ‘Engaging with the Ultimate’کے عنوان سے پیش کردہ اس سولو نمائش میں سکھ مذہب سے وابستہ علامات اور ان کے کاموں نیز کینوس کا ایک متنوع مرکب دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہرش دیپ کورکی پینٹنگز اتنی قدرتی معلوم ہوتی ہیں کہ دیکھنے والوں مسحور کردیتی ہیں۔یہ مصوری سکھوں کی دریادلی، انسانیت، غریبوں کی اور بنی نوع آدم کی فلاح کی عکاسی کرتی ہے۔مختصراًاس نمائش میں سکھ مت کی مخصوص معاشرتی اور ثقافتی اور بصری شناخت کو شامل کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لاؤڈاسپیکر پر مسلم نمائندہ وفد کی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے ملاقات، عیدالاضحی تک کارروائی پر روک : اعظمی

Published

on

Azmi-&-Deven

ممبئی : مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کے خلاف ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی سے مسلم نمائندوں نے ملاقات کرتے ہوئے اس پر اعتراض درج کروایا اور کہا کہ صرف مسجدوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے۔ جبکہ صوتی آلودگی کا اصول تمام پر یکساں نافذ ہے لیکن صرف بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شکایت پر مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارنے سے ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے اور نظم و نسق کی برقراری کیلئے پولیس کارروائی پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے بتایا کہ عید الاضحی تک لاؤڈاسپیکر پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی, جبکہ اس مسئلہ پراعظمی نے پولیس کمشنر کی توجہ مبذول کروائی کہ صرف مسجدوں پر ہی یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔ کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد پولیس حرکت میں آجاتی ہے اور پھر کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر کو اتروانے کے مسئلہ میں ممبئی میں نقص امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اعظمی نے کہا کہ جس طرح سے کریٹ سومیا اور نتیش رانے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں, اس سے ممبئی شہر کا ماحول خراب ہوا ہے, نظم ونسق کی برقراری کیلئے پولیس کو ان پر بھی کارروائی کرنی چاہئے۔

پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر ضروری اقدامات کریں گے اور قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی۔ ابو عاصم اعظمی نے عیدالاضحی پر بھی شرانگیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کمشنر کو بتایا کہ جس طرح سے کچھ شرپسند مسلسل قربانی لے کر سوسائٹیوں میں تنازع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوسائیٹیوں میں قربانی کو لے کر نتیش رانے کی زہر افشانی پر اعظمی نے کہا کہ قربانی سوسائیٹیوں میں کی جاتی ہے اور یہ قانونی طریقے سے ہوتی ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے, لیکن کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کے لئے قربانی کو مسئلہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو دھرم میں بھی بلی دی جاتی ہے, تب کسی کو اعتراض نہیں ہوتا۔ انہوں نے نتیش رانے کے ورچول قربانی کے مطالبہ پر کہا کہ اسلام شریعت سے چلے گا اور شریعت کے مطابق ہی مسلمان قربانی کرتے ہیں, اور قانون نے ہمیں اس کی اجازت دی ہے۔ اس نمائندہ وفد میں سماجوادی پارٹی لیڈر یوسف ابراہانی، ایڈوکیٹ امین سولکر، ہری مسجد کے خطیب و امام مولانا زبیر احمد برکاتی بھی شریک تھے۔ یوسف ابراہانی نے بتایا کہ لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر قانونی چارہ جوئی جارہی ہے اور عدالت سے بھی رجوع کیا جارہا ہے, جبکہ لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر جو بھی شرائط عائد کی گئی ہے وہ غیر قانونی ہے, جبکہ سپریم کورٹ نے ڈسیبل کنٹرول کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈسیبل طے کئے گئے ہیں۔ اسی کے مناسبت سے مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال کیا جاتا ہے, لیکن پولیس کریٹ سومیا کے دباؤ میں کارروائی کر رہی ہے اور مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کا اختیار پولیس کو نہیں ہے, لیکن اس کے باوجود یہ عمل جاری ہے, جبکہ ممبئی پولیس کمشنر نے اس مسئلہ پر ضروری کارروائی کا بھی یقین دلایا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com