Connect with us
Thursday,04-June-2026
تازہ خبریں

سیاست

کسانون پر درج سبھی معاملے فوری طور پر خارج کئے جائیں: ہڈا

Published

on

ہریانہ کے سابق وزیراعلی اور حزب اختلاف کے لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے کسان تحریک میں گرفتار کئے گئے لیڈروں کو فوری طور پر رہا کرکے تمام کسانوں پر درج معاملے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ اگر بی جے پی اتحادی حکومت نے یہ کیس واپس نہیں لئے تو ہماری حکومت بنتے ہی سبھی مقامات کو خارج کیا جائے گا۔ جمہوری طریقے سے ہر طبقے کو اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کا حق ہے۔
کسانوں کو گرفتار کرکے یا انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنساکر، ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جس طرح ہریانہ حکومت کے حکم پر پولیس نے گھروں میں گھس کر سوتے ہوئے کسانوں کو گرتار کیا، وہ مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے اس دور میں سخت سردی اور کھلے آسمان کے نیچے اپنا گھر ھوڑکر نکلے کسانوں پر ٹھنڈے پانی کے بوچھار کرنا غیر انسانی کارروائی ہے۔ وزیراعلی کو پتہ ہونا چاہیے کہ بزرگ اور معذور کسان بھی جس تحریک کا حصہ ہوں، اس پر آنسو گیس کا استعمال کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ کسان اپنے مطالبات کو لیکر دلی جارہے تھے۔ وہ ہریانہ حکومت سے کسی طرح کا ٹکراؤ نہیں کررہے تھے اور نہی وہ ہریانہ میں کسی طرح کا دھرنا مظاہرہ کررہے تھے۔
اپوزیشن لیڈڑ نے بتایا کہ حکومت کو کسانوں کی مانگیں ماننے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ کسانون کی مانگ پوری طرح جائز اور واضح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو ان قوانین کو واپس لیا جائے، نہیں تو ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے۔ ریاست کا کسان آج جس مشکل دور سے گزر رہا ہے، حکومت کی طرف سے اسے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کا سامان نہ ملنے سے افراتفری، حج کمیٹی کی لاپروائی کا نتیجہ، ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو سامان بھیجنے کی یقین دہانی

Published

on

Air-Port

ممبئی : ممبئی حج کمیٹی آف انڈیا کی لاپروائی کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مکہ معظمہ جدہ میں حجاج کرام کا سامان بیگیج کو جمع کرنے کے بعد ان کا سامان اب غائب ہے جس کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام نے حج کمیٹی کے انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یکم مئی کو حج کمیٹی نے سامان جمع کیا تھا لیکن اب تک ممبئی سامان نہیں پہنچا ہے۔ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب مہاراشٹر اور ملک کے حجاج کرام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ بھوپال، بھساول، اورنگ آباد، مالیگاؤں سمیت ممبئی کے حجاج کرام کو سامان میسر نہ ہونے کے سبب ائیر پورٹ پر افراتفری کے ساتھ حاجیوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے, جبکہ حجاج کرام نے حج کمیٹی پر بدنظمی کا الزام عائد کیا۔

حاجی نذر عا لم نے کہا کہ یکم مئی کو ہی حجاج کا سامان جمع کر لیا گیا تھا لیکن جب ہم ائیر پورٹ پہنچے کو سامان نہیں پہنچا ہمیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ سامان ائیر پورٹ پہنچ جائے گا, لیکن اب تک سامان کا کوئی پتہ ٹھکانہ نہیں ہے۔ سامان نہ ملنے کی وجہ سے حجاج کرام افراتفری کا شکار ہو گئے اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامہ بپا ہو گیا۔ اللہ کی مہمانوں کا سامان نہ ملنے سے ممبئی میں اضطراب پایا جارہا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے یکم مئی کو ان کا سامان جمع کیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ ان کا سامان انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچا دیا جائے گا۔ جب حجاج کرام ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ابھی نہیں پہنچا اور ان کا سامان ان کے گھروں تک پہنچا دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے مختلف حصوں مثلاً مالیگاؤں، اورنگ آباد، دھولیہ، جالنا، امراوتی، ناگپور سے حجاج کرام ممبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کا سامان محفوظ ہے اور انہیں کب ملے گا؟ ممبئی ایئرپورٹ پر حاجیوں کا ہنگامہ بدستور جاری ہے۔ حج کمیٹی انتظامیہ نے ائیر پورٹ پر حجاج کرام کو بتایا ہے کہ ان کا بیگیج محفوظ ہے اور جلد ہی سامان انہیں موصول ہوگا ممبئی میں حجاج کرام کاُ سامان نہ ملنے پر حجاج کرام میں ناراضگی ہے جبکہ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب ہزاروں حجاج کرام پریشان ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

اس مانسون کے دوران سمندر میں 24 اونچی لہریں اٹھیں گی، ہائی ٹائیڈز کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

Published

on

hightide

ممبئی : اس مانسون کے دوران یعنی جون سے ستمبر تک 4 ماہ کے دوران سمندر میں 24 اونچی لہریں اٹھیں گی۔ اونچی لہر کا مطلب ہے کہ اس جوار کے دوران سمندر میں ساڑھے چار میٹر سے زیادہ اونچی لہریں اٹھیں گی۔ اس میں جوار کی تاریخ اور وقت کے ساتھ ساتھ سمندر میں اٹھنے والی لہروں کی اونچائی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، اس مانسون میں سب سے زیادہ لہریں 16 جولائی 2026 کو اٹھیں گی۔ میونسپل انتظامیہ نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام دنوں میں تیز لہر کے دوران ساحلوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور اس سلسلے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

جون 2026

  1. اتوار، 14.06.2026 اے ایم – 11.24 AM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.65
  2. پیر، 15.06.2026 پی ایم – 12.14 PM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.80
  3. منگل، 16.06.2026 پی ایم – 01.05 PM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.87
  4. بدھ، 17.06.2026 پی ایم – 01.55 PM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.86
  5. جمعرات، 16.06.2026 پی ایم – 01.55 PM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.86 18.06.2026 پی ایم – 02.44 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.79
  6. جمعہ، 19.06.2026 پی ایم – 03.32 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.64

جولائی 2026

  1. پیر، 13.07.2026 اے ایم – 11.14 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.53
  2. منگل، 14.07.2026 پی ایم – 12.04 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.73
  3. بدھ، 15.07.2026 پی ایم – 12.51 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.85
  4. جمعرات، 16.07.2026 پی ایم – 01.36 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.89
  5. جمعہ، 17.07.2026 پی ایم – 02.19 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.83
  6. ہفتہ، 18.07.2026 پی ایم – 03.00 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.66

اگست 2026

  1. بدھ، 12.08.2026 اے ایم – 11.48 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.68
  2. جمعرات، 13.08.2026 پی ایم – 12.28 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.81
  3. جمعہ، 14.08.2026 پی ایم – 01.07 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.83
  4. ہفتہ، 15.08.2026 پی ایم – 01.44 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.73
  5. اتوار، 16.08.2026 پی ایم – 02.19 لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.50

ستمبر 2026

  1. جمعرات، 10.09.2026 اے ایم – 11.26 اے ایم لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.57
  2. جمعہ، 11.09.2026 پی ایم – 12.00 PM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.65
  3. ہفتہ، 12.09.2026 پی ایم – 12.34 PM لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.61
  4. اتوار، 13.09.2026 آدھی رات – 01.02 اے ایم لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.51
  5. پیر، 28.09.2026 آدھی رات – 00.38 اے ایم لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.51
  6. منگل، 29.09.2026 آدھی رات – 01.14 اے ایم لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.59
  7. بدھ، 30.09.2026 آدھی رات – 01.53 بجے۔ لہر کی اونچائی (میٹر) – 4.56
Continue Reading

(Tech) ٹیک

گوریگاؤں-ملنڈ لنک روڈ پروجیکٹ : فیز 3-بی کے تحت جڑواں سرنگوں کی تعمیر کے لیے ٹنل بورنگ مشین کے اسپیئر پارٹس کو شافٹ سے جوڑنے کا کام زوروں پر۔

Published

on

tunnel boring machine

ممبئی : پہلی ٹنل بورنگ مشین کو جوڑنے کا کام جون کے دوسرے ہفتے تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس دوران دوسری ٹنل بورنگ مشین کو جوڑنے کا کام متوازی طور پر زوروں پر ہے۔ پروجیکٹ کی جگہ پر پہلی ٹنل بورنگ مشین کے پورے سسٹم کو انسٹال کرنے کے بعد، اس کی کارکردگی، حفاظت اور تمام سسٹمز کے مناسب کام کو جانچنے کے لیے ایک سائٹ ایکسیپٹنس ٹیسٹ (ایس اے ٹی) کرایا جائے گا۔ اس میں بنیادی طور پر مکینیکل، الیکٹریکل، ہائیڈرولک، کنٹرول اور حفاظتی نظام کی جانچ شامل ہوگی۔ مقررہ معیار کے مطابق تمام ٹیسٹ تسلی بخش پائے جانے کے بعد اصل سرنگ کی کھدائی شروع کر دی جائے گی۔

گوریگاؤں میں دادا صاحب پھالکے چتر نگری سے ملنڈ کے کھنڈی پاڑا تک جڑواں اور زیر زمین سرنگیں تعمیر کی جائیں گی۔ یہ جڑواں سرنگیں، جو ایک دوسرے کے متوازی ہیں، ہر ایک کی لمبائی 4.70 کلومیٹر ہے۔ سنجے گاندھی قومی پناہ گاہ کے علاقے میں ان متوازی سرنگوں کا قطر 14.20 میٹر اور 13 میٹر ہے۔

دونوں سرنگوں کی کھدائی طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے اور اکتوبر 2028 سے پہلے سرنگوں کی کھدائی کو مکمل کرنے کا مقصد مقرر کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، میونسپل کارپوریشن اس منصوبے کو دسمبر 2028 تک مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان