Connect with us
Monday,16-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس کی آپریشن شودھ مہم

Published

on

Police

ممبئی شہر میں ریکارڈ پر موجود اغواء/اختطاف شدہ 18 سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکی (بچے) اور گمشدہ 18 سال سے اوپر کے مرد/خاتون کے بارے میں خصوصی تلاش مہم کرنے کے لیے تاریخ ۲۹ ستمبر سے ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۶ اس مدت میں ممبئی شہر میں “آپریشن شودھ 5” اس تلاش مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مذکورہ مدت میں ممبئی شہر سے 18 سال سے کم عمر کے گمشدہ زیادہ سے زیادہ لڑکے اور لڑکیاں اور 18 سال سے اوپر کی گمشدہ خاتون/مرد ملنے کے لیے پولیس تھانہ سطح پر زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے گی۔ مذکورہ مہم کامیاب ہونے کے لیے ممبئی کے شہریوں نے پولیس اور گمشدہ/اختطاف/اغواء کے سلسلے میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو مدد کرنے سے زیادہ سے زیادہ گمشدہ/اختطاف شدہ بچوں، خواتین/مردوں کی تلاش لینے میں مدد ہوگی۔ اس لیے ممبئی کے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آس پاس میں مشکوک چھوٹے لڑکے/لڑکیاں گمشدہ خواتین/مرد ملنے پر اگر ان کے بارے میں کچھ معلومات کی حصولیابی پر نیچے دی گئی معلومات متعلقہ محکموں کو دے کر مذکورہ اقدام کو اچھے طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ممبئی پولیس کی مدد کریں۔ کسی بھی مشکوک چھوٹے لڑکے اور لڑکی یا گمشدہ خاتون/مرد ملنے پر ان سے پوچھ گچھ کریں اور کچھ مشکوک لگنے پر فوری پولیس کنٹرول روم کو 100 یا 1098 اس نمبر پر اطلاع دیں یا قریبی پولیس تھانے سے رابطہ کریں اور مذکورہ گمشدہ شخص/بچوں کو فوری قریبی پولیس تھانے لے جائیں۔

۲۹ ستمبر سے ۱۶ اکتوبر اس مدت میں ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، راستے پر بھیک مانگنے والے یا کچرا جمع کرنے والے چھوٹے لڑکے/لڑکیاں، مذہبی مقامات، ہسپتال، ہوٹل، دکانیں وغیرہ جگہوں پر کام کرنے والے چھوٹے لڑکے/لڑکیاں ملنے پر فوری پولیس کنٹرول روم کو 100 اس نمبر پر اطلاع دیں یا قریبی پولیس تھانے سے رابطہ کریں۔علاقے میں چھوٹے لڑکے/لڑکیاں کام کر رہے ہیں ایسا ملنے پر فوری پولیس کنٹرول روم کو 100 یا 1098 اس نمبر پر اطلاع دیں یا قریبی پولیس تھانے سے رابطہ کریں۔> ریلوے اسٹیشن کے باہر کا علاقہ/بس اسٹینڈ کے باہر کا علاقہ اس جگہ پر بے وارث حالت میں چھوٹے لڑکے/لڑکیاں یا خاتون/مرد ملنے پر فوری پولیس کنٹرول روم کو 100 یا 1098 اس نمبر پر اطلاع دیں یا قریبی پولیس تھانے سے رابطہ کریں۔اپنے رہائشی علاقے میں رشتہ داروں کے پاس رہنے والے چھوٹے لڑکے/لڑکیاں، خاتون/مرد کے بارے میں کچھ شک ہونے پر اس بارے میں فوری پولیس کنٹرول روم کو 100 یا 1098 اس نمبر پر اطلاع دیں یا قریبی پولیس تھانے سے رابطہ کریں۔کوئی بھی کم عمر لڑکا یا لڑکی مشکوک لگنے پر اس بارے میں https://missionvatsalya.wcd.gov.in اس ویب سائٹ پر جا کر کھویا۔پایا اس پورٹل پر لڑکے اور لڑکی کا فوٹو اپ لوڈ کریں۔اپنے آس پاس کے علاقے میں کوئی چھوٹے لڑکے گھر کا کام کرتے ہوئے ملنے پر اس بارے میں فوری پولیس کنٹرول روم کو 100 یا 1098 اس نمبر پر اطلاع دیں یا قریبی پولیس تھانے سے رابطہ کریں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں غیر قانونی طور پر 02 آتشی اسلحہ اور 19 زندہ کارتوس رکھنے والا شخص گرفتار

Published

on

ممبئی ۱۴ نومبر کو خفیہ معلومات ملی کہ، آگری پاڑا، ممبئی یہاں ایک ٹھکانے پر ایک شخص بلا کسی لائسنس غیر قانونی طور پر آتشی اسلحہ و کارتوس لے کر آنے والا ہے۔ اس کے مطابق کرائم برانچ یونٹ ۲ پولیس ٹیم نے آج جال بچھا کر کے کے مارگ، آگری پاڑا، ممبئی کہ یہاں ایک ٹھکانے پر مشتبہ حرکات و سکنات پائے جانے پر ایک شخص کو زیر حراست لیا, اس کے پاس سے 02 دیشی ساخ کی پستول اور 19 زندہ کارتوس ملے۔ اس کے خلاف آگری پاڑا پولیس تھانہ میں جرم درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۲ کر رہی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی راج تلک روشن کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بانگور نگر ۲۱ کروڑ کی منشیات ضبط دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی ۲ نومبر کو رات 20:00 بجے بانگور نگر لنک روڈ پولیس تھانہ کے اے ٹی سی ٹیم کے افسر و اہلکار لنک روڈ، گورے گاؤں مغرب میں گشت کر رہے تھے اس دوران شیوم سوسائٹی کے سامنے، دکشن واہنی لنک روڈ، گورے گاؤں ممبئی یہاں راستے سے گزرنے والے ایک شخص فل چندر ایشور دیال کشیپ، عمر 38 سال، بے روزگار نہیں، رہائشی مدھ ولیج مالاڈ مغرب ممبئی، اصل رہائشی اترپردیش، اس کو شبہ کی بنیاد پر رکنے کے لیے کہا گیا اور اس کی تلاش لی۔ اس کی تلاش لینے کے دوران اس کے پاس سے 5.97 گرام وزن کا کوکین منشیات اندازے قیمت 2,98,500/- روپے کا مال ملنے سے مذکورہ مال پنچ نامہ کرکے قبضے میں لیا گیا۔

مذکورہ ملزم کے پاس زیادہ منشیات ہونے کے شبہ پر اس کے گھر کی گھر تلاشی لی گئی اس دوران، تاریخ ۳ نومبر کو صبح 03.02 بجے اس کے گھر مدھ ولیج ملاڈ ممبئی یہاں گھر کی تلاشی کے دوران کل 4221 گرام وزن کا کوکین منشیات اندازے قیمت 21,10,50,000/- روپے (اکیس کروڑ دس لاکھ پچاس ہزار روپے) گھر میں ملنے سے تفصیلی گھر تلاشی پنچ نامہ کرکے ضبط کیا گیا۔ اس پر مذکورہ شخص کے خلاف بانگور نگر پولیس تھانہ میں جرم نمبر1039/2026، قلم 8(ک)، 21(ک) 1985 این ڈی پی ایس کے تحت جرم درج کیا گیا۔ اس کی تفتیش کے دوران مذکورہ کے پاس ضبط کی گئی منشیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو، اس نے اس کا ساتھی مجاہد علی، رہائشی مدھیہ پردیش، اس کے ساتھ مل کر مذکورہ جرم کرنے کا نشاندہی کیا اس لیے پولیس ٹیم نے ملزم مجاہد علی کو جرم کی تفتیش میں گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں اب تک کل 21,13,48,500/- روپے (اکیس کروڑ تیرہ لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو روپے) قیمت کا کل 4226.97 گرام وزن کا کوکین منشیات ضبط کیا گیا ہے۔اس کے بعد مذکورہ دونوں ملزمان سے ضبط شدہ کوکین یہ منشیات کہاں سے لایا گیا اور یہ منشیات وہ کس کو دینے والے تھے اس بارے میں اور انہیں اس کام میں کس نے مدد کی ہے اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ کارروائی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرلا ہلاؤ پل فائرنگ دو ملزمین گرفتار کشیدگی برقرار

Published

on

ممبئی کرلا ہلاؤ پل مکڈوالا کمپاؤنڈ میں فائرنگ اور قتل کے معاملہ میں پولس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ملزم نیپال پوار نے اپنے ایک نابالغ دوست کے ہمراہ اس واردات کو انجام دیا تھا پولس نے دونوں کو پوائی علاقہ سے زیر حراست لیا تھا بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے تفتیشی افسر دیپالی کلکرنی نے اس کیس کے معاملہ میں تکنیکی تفتیش کے ساتھ اپنی ٹیم کی رہنمائی کی اور بالآخر ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے. اس کے علاوہ الہ قتل دیسی ساخت کا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے جسے ملزم نے فائرنگ کے بعد تھوڑ کر اس کے مختلف حصے مختلف جگہ پھینک دئیے تھے اسے بھی برآمد کیا گیا ہے پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اسلئے اسی زاویے پر پولس کی تفتیش مرکوز ہے فی الوقت پولس نے اس معاملہ میں دو کو گرفتار کر لیا ہے.

اس فائرنگ کی واردات کی انجام دہی میں کس نے معاونت کی تھی اور ہتھیار کہاں سے لائے گئے تھے کس نے اس کے لئے مدد کی اس کی تفتیش جاری ہے دونوں ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب پولس نے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس فائرنگ کے بعد یہاں پولس اسٹیشن کے باہر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولس سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملزمین کو فورا گرفتار کیا جائے پولس نے اس معاملہ کو حل کرنے کےلیے کئی ٹیمیں تشکیل دی اور بعدازاں اسے کامیابی میسر آئی ہے دن دہاڑے فائرنگ کے بعد جائے وقوع کا معائنہ ایڈیشنل کمشنر ایسٹ ریجن دھننجے کلکرنی اور ڈی سی پی گنیش شندے نے کیا اس کے ساتھ فارنسک ٹیم نے بھی ثبوت جمع کئے ایک ٹیم میدان میں فعال تھی جس کے سبب جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۶ ماہ میں یہ دوسری فائرنگ کی واردات تھی اس نظم و نسق کا قیام بھی پولس کےلئے ایک چیلینج تھا اور پولیس نے یہ کر ثابت کردیا کہ اگر ٹھان لیا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اس سے قبل بھی اس خاندان کے اس شخص پر فائرنگ کی گئی تھی ۶ ماہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان