(جنرل (عام
کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر مودی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
وزیراعلی نریندر مودی نے گجرات کے سابق وزیراعلی کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین لیڈر تھے جنہوں نے سماج کے ہر طبقے کی دیکھ بھال کی، اور ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔
مسٹر کیشو بھائی کا آج 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
مسٹر مودی نے مسٹر کیشو بھائی کے انتقال پر کئی ٹوئٹ کئے اور اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر ان کے ساتھ اپنی کئی تصویروں کا بھی اشتراک کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہم سبھی کے پیارے اور قابل احترام کیشو بھائی پٹیل جی کے انتقال سے مجھے دلی تکلیف ہوئی ہے۔‘‘
وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ’’ہمارے پیارے اور محترم کیشو بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ وہ ایک عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کے ہر طبقوں کا خیال رکھا۔ ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔‘‘
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں دیویندر فڈنویس کا اہم فیصلہ, محروم سابقہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری

ممبئی : ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی, جس میں بقیہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری دیدی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ دیویندر فڑنویس ایکناتھ شندے سنیترا پوار نے کابینہ کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ لیا۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ, ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کابینہ کے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ (مہاراشٹر حکومت) کابینہ اجلاس میں کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وہ کسان جو پچھلی قرض معافی اسکیم سے محروم تھے, اب انہیں بھی قرض معافی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں, بہت سے کسان 2017 اور 2019 کی قرض معافی میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ ان کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ دلانے کے لیے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا لہذا، آج ریاستی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں 5 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے, جو 2017 اور 2019 کے قرض معافی سے محروم تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : کرلا ساکی ناکہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل، پانی سپلائی بحال

ممبئی : ممبئی کے کرلا ساکی ناکہ 90 فٹ تلک نگر میں نالہ کے قریب بی ایم سی کی 1200 ملی میٹر قطر کے پانی کے پائپ لائن کی مرمت کا کام صبح کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا جس کے بعد اب کرلا کے متاثرہ علاقوں میں پانی سپلائی بھی بحال کر دی گئی ہے۔ پانی کی پائپ جو سڑک کی سطح سے تقریبا 5 میٹر گہرا ہے, مکمل طور پر کھول کر اس کے تباہ شدہ حصے کو تبدیل کر دیا گیا۔ کھدائی کے دوران یہ پائپ لائن متاثر ہوگئی تھی اور پائپ لائن پھٹنے کے بعد دو دنوں سے اہلیان کرلا پانی کیلئے پریشان ہے اور یہاں پانی سپلائی مکمل طور پر بند تھی, لیکن اب دوبارہ اسے بحال کر دیجا گیا ہے۔ اس کام کے دوران کھدائی میں تکنیکی دشواریاں بھی پیش آئی۔ کیونکہ ایک طرف مہا نگر گیس لمٹیڈ ایم جی ایل کا 300 ملی میٹر قطر کا گیس پائپ لائن بھی تھا اور دوسری طرف پل کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ پھر بھی انجینئرز اور عملے نے انتہائی احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کو انجام دیا وارڈ نمبر 156,158,161,162,163,171,168,167,166,165,164 کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ آج رات میں پانی معمول کے مطابق جاری ہوجائیگا۔ یہ اطلاع آج ممبئی میونسپل کارپوریشن نے دی ہے۔ بی ایم سی کے مطابق پانی سپلائی میں شب میں تاخیر اور کم پریشر ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس لئے شہریوں کو پانی فراہمی کے دوران احتیاط لازمی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دادر پلازہ سنیما اور گارڈن کے قریب سڑک حادثہ، ایک کی موت سے ٹریفک نظام درہم برہم، بس ڈرائیور گرفتار

ممبئی : دادر ویرکوتاوال گارڈن کے پلازہ سنیما پر ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, جس میں ایک کی موت واقع ہوگئی ہے. ایک بے قابو بس نے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی, جس کے سبب چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے, جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے. اس حادثہ میں 22 سے 25 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے, جبکہ رشب گپتا 25 سالہ, ستیش واگھمارے 48 سالہ, مہیش دھوئیپھوڑے 50 سالہ کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق آج تقریبا 9 بجکر 30 منٹ پر الیکٹرک بس ڈرائیور نے بے قابو بس کوتوال گارڈن کے قریب 5 گاڑیوں سے ٹکر ماری, جس میں ایکٹیو ٹووہیلر, الیکٹرک بائیک, ٹیکسی, کار اور الیکٹرک کار شامل ہے, اس واقعہ میں بس کنڈیکٹر اور الیکٹرک بائیک سوار کو چوٹیں آئی. زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سائن اسپتال داخل کیا گیا. بس ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے منتقل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی نقل وحرکت کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اس حادثہ کے بعد دادر علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی تھی, لیکن اب سڑکوں پر حالات معمولات پر آگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور کو لاپروائی سے ڈرائیورنگ کرنے کے معاملہ میں حراست میں لے کر باز پرس جاری ہے. اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی مہندر پنڈت نے کی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
