جرم
مالیگاؤں کے کوویڈ سینٹر کے مسلم ملازمین کے ساتھ تعصب پرستی کا الزام
(خیال اثر)
شہیدان بم بلاسٹ اور مجروحین کے طفیل تعمیر شدہ جدید اسپتال (سول ہاسپٹل) میں طبی خدمات کی انجام دہی کے لئے ملازمین کی فراہمی ٹھیکدار کے ذریعے کی جاتی ہے. کورونا جیسی وباء کے پھیلنے کے باعث اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے طفیل شہر کے معاشی حالات دگر گوں ہوتے جارہے ہیں. شیدید معاشی حالات سے پریشان ٹھیکدار کی جانب سے مہیا کیا گیا ایک نوجوان ملازم اکرم خان طالب خان (30) ساکن نہال نگر نے اپنی بقایا تنخواہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے زہر خورانی کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی جو ان دنوں اسی اسپتال میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے.یہ معاملہ گزشتہ کل یہاں کے جنرل ہاسپٹل کی سیڑھیوں پر پیش آیا تھا.متاثرہ اکرم خان نے نمائندے کو بتایا کہ 12ہزار ماہانہ تنخواہ پر ہمیں نامزد کیا گیا تھا لیکن ٹھیکدار کی جانب سے اسے صرف 9ہزار روپیے ہی تنخواہ کی شکل میں ادا کیا جاتا تھا اور اس کی تین ماہ کی تنخواہ ٹھیکدار شرد دیورے کی جانب سے ادا نہ کئے جانے کی صورت میں پریشان ہو کر یہ انتہائی دم اٹھانے پر مجبور ہوگیا. انھوں نے مزید بتایا کہ کوویڈ سینٹروں پر ہم تمام ملازمین نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایماندارانہ طریقے سے اپنے فرائض منصبی کو ادا کیا ہے لیکن 10 ملازمین کے تعلق سے شرد دیورے نامی ٹھیکدار خاص طور پر مسلم طبقے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ساتھ ہمیشہ ہی دو رخا رویہ اختیار کرتے ہوئے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے جو اس کی فرقہ پرستی پر مبنی سوچ کا مظہر ہے. متاثرہ کی یہ بھی سوچ تھی شاید ایسا قدم اٹھانے سے ٹھیکدار شرد دیورے راہ راست پر آ جائے لیکن اس حادثے کو دو دن گزر جانے کے باوجود ٹھیکدار اور شہری انتظامیہ کی جانب سے بات چیت کے لئے بھی کوئی نہیں آیا. مذکورہ نوجوان بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی سیکریٹری شیخ ابراہیم شیخ اسلم المعروف پپو ممبر کے قریبی ساتھی اور بی جے پی کا رکن ہے. انھوں نے بر وقت اکرم خان سے ملاقات کرتے ہوئے گفت و شنید کی تو معلوم ہوا کہ ملازمین مہیا کرنے والے ٹھیکدار نے طبی خدمات کے لئے 36 ملازمین مہیا کئے تھے نیز ٹھیکدار کی جانب سے ملازمین کو وقت پر تنخواہ کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی جاتی جاتی تھی اور ٹھیکدار جانب داری و فرقہ پرستی, ذات پات پر امادہ رہتا تھا. تنخواہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں اکرم خان نے زہریلی دوا پی کر اپنے آپ کو ختم کرنے کا انتہا قدم اٹھا لیا. بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سیکریٹری شیخ ابراہیم نے ناسک ضلع سول سرجن اور ریاستی ذمہ داران سے شکایت کرتے ہوئے انصاف کی گہار لگائی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں دوسرا کوئی ملازم معاشی پریشانیوں سے نبرد آزما رہتے ہوئے خودکشی پر مائل نہ ہو. شیخ ابراہیم نے ذمہ داران کو یہ بھی انتباہ دیا کہ آنے والے دنوں میں اگر کوئی ایسا ہی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داریاں انتظامیہ اور ٹھیکدار پر عائد ہوگی. مالیگاؤں کا یہ سول ہاسپٹل اول دن سے ہی مریضان وقت کو پریشانیوں میں مبتلا رکھنے کی آمجگاہ بنا ہوا ہے. معمولی بیماریوں کے شکار افراد کو دھولیہ سول ہاسپٹل اور مہنگے ترین اسپتالوں میں روانہ کردیا جاتا ہے. ایسے سنگین حالات میں شہری لیڈران اور میونسپل ذمہ داران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. کوئی بھی اس ہاسپٹل کے بگڑے نظام کو راہ راست پر لانے کے لئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا. یہ دیکھتے ہوئے دھولیہ سول ہاپسٹل میں اپنی بے لوث خدمات کی انجام دہی کے لئے مستعد و فعال خادمان خلق اب یہ کہنے لگے ہیں کہ مالیگاؤں سرکاری اسپتال سردی زکام اور کھانسی کے مریضوں کو بھی دھولیہ اور دیگر مہنگے اسپتالوں میں روانہ کرنے کی کگار پر ہے. اس سنگین مسئلے پر شہری ذمہ داران اور میونسپل ذمہ داران کو غور و خوض کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرکے اسے عملی جامہ پہنانا چاہئے تبھی اس اسپتال کے فوائد شہریاں کو مہیا ہوں گے ورنہ یہ عالیشان سرکاری اسپتال” دور کے ڈھول سہانے ” کے مصداق نااہل و ناکارہ ثابت ہوتا رہے گا.
بالی ووڈ
252 کروڑ کا منشیات کیس : سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والا اوری ممبئی کرائم برانچ کی اے این سی گھاٹ کوپر یونٹ کے سامنے پیش ہوا

ممبئی : 252 کروڑ روپے کے منشیات کی اسمگلنگ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے اوری آج ممبئی کرائم برانچ کے انسداد منشیات سیل (اے این سی) کے گھاٹ کوپر یونٹ کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے۔ اے این سی نے اوری کو دوسرا سمن جاری کیا تھا، جس میں اسے تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل، انہیں 20 نومبر کو طلب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایجنسی کو مطلع کیا کہ وہ 25 نومبر تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد، دوسرا سمن جاری کیا گیا، جس میں انہیں 26 نومبر کو پیش ہونے کی ضرورت ہے۔ اے این سی سے توقع ہے کہ وہ ہائی پروفائل ڈرگز سنڈیکیٹ میں جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر اوری کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔
جرم
کلیان کالج نماز تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ایس آئی او کا مطالبہ

ممبئی کلیان کالج میں نماز ادا کرنے پر بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کی غنڈہ گردی کے خلاف ایس آئی او نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یہاں ریاستی سکریٹری ایس آئی او عزیز احمد نے کہا کہ
کلیان کے آئیڈیل کالج آف فارمیسی اینڈ ریسرچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، جہاں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے غنڈے کالج کیمپس میں داخل ہوئے، نماز ادا کرنے پر مسلم طلباء کو دھمکایا، ہراساں کیا اور یہاں تک کہ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ڈنڈ بیٹھک کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی اور تعلیمی کیمپس کے تقدس پر براہِ راست حملہ ہے۔
ایس آئی او اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم حکومتِ مہاراشٹر اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے، کالج انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
ہم تمام طلباء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسے فرقہ وارانہ رویّوں کے خلاف متحد رہیں اور مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
(جنرل (عام
ممبئی : یو ایل آر فریٹ ڈائریکٹرز کو مبینہ طور پر 5.74 کروڑ روپے کی یونیزین لاجسٹکس کو دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی : ساکیناکا پولیس نے کولکتہ میں واقع یو ایل آر فریٹ سروسز کمپنی کے دو ڈائریکٹروں کے خلاف شہر میں واقع ایک لاجسٹک فرم کو 5.74 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ، 52 سالہ راجیش پلائی، ساکیناکا میں یونزین لاجسٹکس کے ڈائریکٹر ہیں۔ کمپنی ایوی ایشن اور جہاز کارگو ٹرانسپورٹ میں شامل ہے۔ ستمبر 2024 میں، یو ایل آر فریٹ سروسز کے ڈائریکٹر عمران جان نے یونزین لاجسٹک کو ای میل کیا جس میں فریٹ فارورڈنگ کاروبار کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس نے یونزین کو فی کھیپ کی رقم کا 50% دینے پر اتفاق کیا، اور باقی رقم 30 دنوں کے اندر ادا کر دی جائے گی۔ ترسیل شروع ہونے کے بعد، یو ایل آر نے ابتدائی طور پر باقاعدہ ادائیگیاں کیں۔ تاہم، اکتوبر 2024 میں، اس نے نوراتری کا حوالہ دیتے ہوئے ادائیگی میں تاخیر کی۔ ملزم نے بعد میں دو چیک جاری کیے جو دونوں باؤنس ہوگئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پلائی اور اس کے ساتھیوں نے اس کے بعد کولکتہ کا سفر کیا اور ملزم نے چھوٹی قسطوں میں رقم کلیئر کرنے کا وعدہ کیا، لیکن ناکام رہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
