جرم
مالیگاؤں میں 66 لاکھ روپیوں پر مشتمل گٹکا, دیگر ساز و سامان سمیت ٹرک ضبط

(خیال اثر)
شہر میں ایک طویل عرصہ نشہ آور ادویات اور دیگر غیر قانونی گٹکوں کی تجارت عروج پر ہے. آج مالیگاؤں کرائم برانچ کے “کے کے پاٹل” نے خفیہ ذرائع سے دستیاب شدہ اطلاع کی بنیاد پر مضافات کے دیہی علاقہ اوجھر کھیڑ میں ایک مال ٹرک کو روک کر اس میں لدے ہوئے ساز و سامان کی جانچ کی تو ٹرک سے 60 عدد پٹھوں کے باکس بر آمد کئے جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ کے قریب رہی. مذکورہ ٹرک میں 7لاکھ 32 ہزار کے دیگر ساز و سامان سمیت ٹرک بھی ضبط کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور منگیش گورکھ ناتھ جو کہ پنپل گاؤں ,نارائن گاؤں تعلقہ جونر ضلع پونہ کو حراست میں لیتے ہوئے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے. ٹرک نمبر MH, 12SF 4575 کے ذریعے خطیر مالیت کا یہ گٹکا کس کے لئے روانہ کیا گیا اور کسے پہنچانا تھا اس حقیقت کا انکشاف کرنے کے لئے کرائم برانچ آفیسر تندہی سے مصروف عمل ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ مالیگاؤں کرائم برانچ اپنی تفتیش میں گٹکا سپلائی کرنے والوں پر اپنا شکنجہ کستی ہے یا پھر……..
ہمیں یاد ہے کہ ماضی میں ڈی وائے ایس پی راج مانے جب مالیگاؤں میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تو انھوں نے گٹکا مافیاؤں کے خلاف زبردست طریقے سے حملہ آور ہوتے ہوئے لاکھوں روپیے گٹکے ضبط کرتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں نذر آتش کردیا تھا. آج مالیگاؤں شہر میں نشہ آور ادویات اور گٹکوں کی تجارت عروج پر ہے اور ضرورت ہے کہ راج مانے کی طرح ہی کسی سخت گیر آفیسر کو اس ممنوع تجارت پر قدغن لگانے کے لئے نامزد کیا جائے تاکہ نوجوان نسل اس نشہ آور ادویات کے عفریت سے محفوظ و مامون رہ سکے. جس ٹرک میں گٹکے اور دیگر ساز سامان لدے ہوئے پائے گئے تھے اس ٹرک کی منماڈ کے قریب ونی نامی گاؤں میں جانچ کی گئی تب ٹرک سے خطیر مالیت گٹکے اور ساز و سامان کی ضبطی عمل آئی. پولیس کی اس چھاپہ مار کاروائی سے گٹکا مافیاؤں میں خوف و دہشت کا ماحول دیکھا جارہا ہے.
جرم
ناگپور میں ریسٹورنٹ کے مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین شروع کی، علاقے میں سکیورٹی کو لے کر خوف و ہراس

ناگپور : مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں پیر کی رات دیر گئے ایک 28 سالہ ریستوراں کے مالک کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ صبح 1.20 اور 1.30 کے درمیان امربازاری تھانے کے علاقے میں ایک کیفے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ’سوشا ریسٹورنٹ‘ کے مالک اویناش راجو بھوساری کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اپنے ریسٹورنٹ مینیجر کے ساتھ کیفے کے سامنے بیٹھا آئس کریم کھا رہا تھا کہ چار نامعلوم افراد موٹر سائیکل اور موپیڈ پر وہاں پہنچے۔ ان میں سے ایک شخص نے اویناش پر چار گولیاں چلائیں اور اس کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اویناش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
راجو بھوساری نامی شخص نے امباری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ راجو بھوساری متوفی اویناش کے والد ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہی ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اور فرانزک ماہرین جائے حادثہ پر گئے۔ اس نے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لوگ رات کو سیکورٹی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ معاملہ باہمی دشمنی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
جرم
سلمان خان کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس تفتیش میں جوڑی

ممبئی : فلم اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے سلمان خان نشانے پر ہے اور لارنس گینگ نے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ جس کے بعد مسلسل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو ایک وہاٹس اپ پیغام موصول ہوا جس میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ ان کی کار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی شکایت پر ورلی پولیس نے دھمکی دینے کا معاملہ نامعلوم فرد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
ممبئی پولیس اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا سلمان خان کو دھمکی دینے والا کسی گینگ سے تعلق رکھتا ہے یا یہ دھمکی شرارتا کسی نے دی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولیس بھی الرٹ پر ہے۔ سلمان خان کے گھر کے پاس پختہ سیکورٹی کے انتظامات بھی کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کو وائے پلس سیکورٹی بھی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس دھمکی کو بھی پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے دھمکی آمیز فون کالز وہاٹس اپ یا سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق پولیس کو الرٹ رہنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ممبئی پولیس اور متوازی تفتیش کرائم برانچ بھی کر رہی ہے۔ سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے, اس لئے پولیس کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی مول لینا نہیں چاہتی اور پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
جرم
چھاؤا فلم غیر قانونی طریقے سے اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

ممبئی : ممبئی سائبر ساؤتھ پولیس اسٹیشن نے چھاؤا فلم پائرٹیڈ لنکس کو غیر قانونی طور پر واٹس آیپ، انسٹا گرام ٹیلی گرام یوٹیوپ اور گوگل جیسے پلیٹ فارمز پر تقسیم کرنے کے معاملہ میں انٹرٹینمنپٹ کمپنی کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے. اور کاپی رائٹ قانون کے تحت اس نے معاملہ درج کروایا ہے۔ اس فلم کی 1818 جعلی فرضی لنکس بنائے گئے اور یہ سوشل میڈیا پر عام کی گئی تھی۔ تکنیکی تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ اس معاملہ میں رندھاون نامی شخص ملوث ہے۔ اس 26 سال کے نوجوان کو پونے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھاؤا فلم اپ لوڈ کیا تھا, اس کے ساتھ ہی ڈومین بھی خریدا تھا۔ اس فلم کے لئے ایک اپلیکیشن بھی تیار کیا تھا, اسے پونہ سے گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا۔ اسی تناظر میں ممبئی کرائم برانچ مزید ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے رجت راہل ہکسار نے شکایت درج کروائی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناسک میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل پونہ سے ایک کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ناسک سے گرفتار ملزم کی شناخت اسنہیل دھومل 26 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس نے چھاؤا فلم کو غیر قانونی طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا تھا اسے بھی کرائم برانچ نے ممبئی لایا ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا