جرم
آج مالیگاؤں بڑا قبرستان بم بلاسٹ کو 14سال مکمل!

(خیال اثر مالیگانوی )
اور پھر یوں ہوا کہ8 ستمبر 2006 شب برات کے موقع پر عین نماز جمعہ کے وقت جب فرزندان اسلام نماز جمعہ سے فارغ ہوکر امت مسلمہ اور امن عالم کی خیرخواہی کے لئے مصروف دعا تھے کہ اچانک شہر کے بڑا قبرستان میں واقع مسجد حمیدیہ کے صحن اور وضو خانہ کے باہر مسلسل طاقتور بم دھماکوں سے شہر خموشاں گونج اٹھا. مسجد کے صحن اور وضو خانہ کے باہر امت مسلمہ کے معصوم بچے, نوجوان اور ضعیف العمر افراد اپنے ہی خون میں نہائے ہوئے تھے یا شدید طور پر مجروح ہو گئے تھے یا پھر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے. عین اسی وقت اس مقام سے تھوڑی دوری پر واقع مشاورت چوک پر بھی ایسا ہی خوفناک بم بلاسٹ ہوا تھا. پورا شہر بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی چپ کے سناٹوں میں گونج رہا تھا. چہار جانب خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا. جوں جوں بم دھماکوں کی خبر شہر میں پھیلتی گئی عوام و خواص پا برہنہ دونوں مقامات کی جانب دوڑ پڑے. یہاں آنے والا ہر فرد اپنے عزیز و اقارب, اپنے معصوم بچوں کی تلاش میں مصروف دکھائی دیتا تھا. ایسے سنگین حالات میں کسی معصوم بچے کا سر بدن سے جدا ہوگیا تھا تو کسی کا ہاتھ پیر بم دھماکوں نے نوچ کھایا تھا. ہر سماجی خادم مجروحین کو طبی امداد مہیا کرنے کے لئے مختلف اسپتالوں میں لے جاکر اس کی جان بچانے میں لگے تھے. شہر کے تمام ہی بڑے اسپتال زخمیوں اور مرحومین کی نعشوں سے بھرے پڑے تھے. ہندوستان کا شاید مالیگاؤں شہر ہی وہ واحد شہر تھا جہاں کے بم دھماکوں کی خبریں اس وقت بی بی سی لندن کی اردو نشریات سے بھی پوری دنیا میں پہنچ گئی تھی. بم دھماکوں کی خبریں پھیلتے ہی ریاستی وزراء اور آل انڈیا کانگریس پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی وغیرہ نے بھی مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے شہیدان بم بلاسٹ اور مجروحین کی داد رسی کی ناکام کوشش کی تھی. اس وقت کے ریاستی اے ٹی ایس چیف پی کے رگھوونشی بھی اپنی تفتشی ٹیم کے ہمراہ مالیگاؤں تشریف لائے تھے.
مالیگاؤں کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ رہی کہ اے ٹی ایس چیف اور ان کی ٹیم نے شہر کے ہی 9 اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانون کو ملزم بناکر اپنی مجرمانہ ذہنیت کو اجاگر کردیا تھا. یہ 9 مسلم نوجوان برسوں تک پابند سلاسل رہے اور مقدمہ کے دوران کوئی ثبوت اور ٹھوس گواہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے 11سال بعد باعزت رہا کئے گئے. مزید بدنصیبی یہ رہی کہ زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کو اسپتالوں تک لے جانے والوں کو ایک ایسی لاش بھی دستیاب ہوئی جس کے چہرے پر نقلی داڑی منڈھی ہوئی تھی .نقلی داڑھی والی یہ لاش کہاں غائب ہوئی یا کردی گئی آج تک اس کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے. آج مالیگاؤں بلاسٹ کو 14سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اصل مجرمین قانون و عدلیہ کے ہاتھوں میں نہیں آ پائے ہیں. حالانکہ اس دوران
“سڑکوں کی زباں چلاتی ہے ساگر کے کنارے پوچھتے ہیں
اے رہبر ملک و قوم ذرا آنکھیں تو اٹھا نظریں تو ملا
یہ کس کا لہو ہے کون مرا کچھ ہم بھی سنیں ہم کو بتا ”
شہر مالیگاؤں کی یہ صدائیں قانون و عدلیہ اور ارباب اقتدار کی پتھریلی سماعتوں سے ٹکرا کر باز گشت کی صورت ہر سال بم دھماکوں کی برسی کے موقع پر گونجتی رہتی ہیں مگر وائے ناکامی کے ایسی ہر صدا “صدا بصحرا “ثابت ہوتی رہتی ہے. ان بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد اور مجروحین کے عزیز و اقرباء آج بھی قانون و عدلیہ کی جانب متلاشی نگاہوں سے محو انتظار ہیں کہ شاید انھیں جیتے جی انصاف میسر ہو جائے. آج بھی مالیگاؤں کے دونوں بم دھماکوں کے مقامات سے گزرنے والے افراد کی نگاہوں میں وہ خونیں مناظر گردش میں آ جاتے ہیں. سارے زخم تازہ ہو جاتے ہیں اور ان کے دل کے نہاں خانوں سے یہی آواز ابھرتی ہے کہ کیا ان بم دھماکوں کے اصل مجرمین کبھی عدلیہ کے کٹہروں میں کھڑے کئے جائیں گے اور انھیں ان کے کئے کی سزا مل پائے گی لیکن شہر کے حساس اور ذی شعور افراد کا یہی کہنا ہے کہ
یہاں قانون نے آنکھوں پہ پٹی باندھ رکھی ہے
شرافت جیل میں سڑتی غندہ چھوٹ جاتا ہے
ایسا کہنے والوں کو یقین ہے کہ قانون کی نگاہوں میں ان بم دھماکوں کے اصل مجرمین کے روپ بدلتے سارے چہرے عیاں ہیں لیکن انھیں باعزت طریقے سے محفوظ رکھنے کی منظم سازش رچتے ہوئے انھیں مجرمین کی صف سے نکال کر عزت مابی کاتمغہ اور سند عطا کردی گئی ہے. المیہ یہ ہے کہ بم دھماکوں کی مذمت اور بےگناہ مسلم نوجوانوں کی رہائی کے لئے ریاستی و مرکزی حکومتوں تک گہار لگانے والی ملی تنظیمیں اور سیاسی پارٹیاں بھی امسال ان بم دھماکوں کی برسی کے موقع پر خاموش تماشائی بنی رہیں. کہیں سے کوئی آواز تو کیا سرگوشی بھی سنائی نہیں دی. سبھی آہستہ آہستہ بے حسی کے دلدل میں لمحہ بہ لمحہ دھنستے ہوئے سب کچھ بھول بیٹھے ہیں یا پھر
زباں تو چھین لی ہے مصلحت آموز دانش نے
میری خاموشیوں کو بولتے کنکر پہ لکھ دینا
آج بم دھماکوں کے دونوں مقامات کا ذرہ ذرہ, کنکر کنکر اور خون آلود مٹی انصاف کے منتظر ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ مذکورہ دونوں بم دھماکوں کے مجرمین کب تک قانون و عدلیہ کی گرفت سے دور رہتے ہیں. ہندوستان کا قانون یہ بھول بیٹھا ہے کہ ایک نا ایک دن حشر بپا ہوگا اور میدان حشر میں آخری عدالت کا انعقاد کرتے ہوئے خالق ارض و سما انصاف کے سارے حقیقی تقاضوں کو روبہ عمل لاتے ہوئے حق و انصاف کا ترازو لے کر طلبگاران انصاف کو انصاف عطا کرتے ہوئے مجرمین کو جنہم کے دہکتے الاؤ کا ایندھن بنا دے گا.
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
جرم
ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا