Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

’اندازِبیاں‘حقانی القاسمی کے ادبی وتحقیقی امتیازات کا خوب صورت نمونہ:مولانا اعجاز عرفی قاسمی

Published

on

حقانی القاسمی کی ندرت، طرز تحریر،ادبی بصیرت اور ادب پروری کی ستائش کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ وہ ایک باکمال اور مایہ نازادیب و تنقید نگار ہیں اور انھوں نے نہایت اخلاص اور بے نیازی کے ساتھ اردو کی خدمت کی ہے۔انہوں نے یہ بات حقانی القاسمی کے زیر ادارت یک موضوعی مجلہ’اندازِ بیاں‘کے تازہ شمارے کے اجرا کی تقریب کیصدارت کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ ان کی تحریروں میں غیر معمولی جاذبیت اور شیرینی پائی جاتی ہے اور انھیں پڑھنے والایہ محسوس کرتا ہے کہ وہ آسمان کی سربلندیوں سے لے کر زمین کی شادابیوں تک کا نظارہ کرکر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حقانی القاسمی بے پناہ خوبیوں اور امتیازات کے مالک ہیں اور ان کا یہ رسالہ’اندازِ بیاں‘ان کے انہی امتیازات کا نمونہ ہے جس کے پہلے شمارے میں خواتین کی خود نوشتوں کا جائزہ لیاگیا تھا اور دوسرے شمارے میں پولیس کے تخلیقی چہرے کو اجاگر کرنے کے بعد اِس شمارے میں میڈیکل ڈاکٹرز کی ادبی خدمات کا تجزیہ پیش کیاگیا ہے۔
انداز بیان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے’حقانی القاسمی نے کہا کہ اندازِبیاں‘مجلہ نہیں،میرا جنون ہے جسے میری بے روزگاری نے مہمیز کیا۔اخبارِ نو سے علیحدگی نے مجھے عینی آپا تک پہنچایا تو راشٹریہ سہارا سے استعفا نے ’اندازِ بیاں‘کی تشکیل کا جذبہ پیدا کیا۔ اس کا پہلا شمارہ خواتین کی خودنوشتوں پر مشتمل تھا،دوسرا شمارہ پولیس کے تخلیق چہرے پر اور تازہ شمارے میں میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ان لوگوں کی ادبی خدمات پر گفتگو کی گئی ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہونے کے باوجود اردو زبان کے شاعر،ادیب،مصنف اورناول نگار ہیں اور تنقید و تحقیق کے میدانوں میں بھی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایسے موضوعات ہیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پولیس، ڈاکٹر اور اس طرح کے پروفیشنل شعبے سے وابستہ ادیب،شاعر، ناول نگار اور کہانی کار کی خدمات کا اعتراف کرنا ادیبوں کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر یواین آئی سے وابستہ معروف صحافی عابد انور نے اپنے تاثرات میں کہا کہ حقانی القاسمی کے بارے میں کچھ بولنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے،وہ اس وقت اردو دنیا کے معروف ترین ادیب و تنقید نگار ہیں۔ انھوں نے حقانی صاحب سے اپنے دیرینہ روابط کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حقانی القاسمی شروع سے ہی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کے حامل رہے ہیں اور دارالعلوم دیوبند کی طالب علمی کے دور میں ہی ان کی تحریری قابلیتوں کا شہرہ ہونے لگا تھا۔ وہاں کے طلبہ ان کی ادارت میں شائع ہونے والے جداری میگزین کو پڑھنے کے لیے بے قرار رہتے تھے۔
ڈاکٹرخان محمد آصف نے کہا کہ حقانی القاسمی کی تحریروں میں مخصوص قسم کی موسیقیت اور نغمگی پائی جاتی ہے جو قاری کو مسحور کردیتی ہے اور وہ سر دھننے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر نعمان قیصرنے حقانی القاسمی کی مختلف ادبی و تحقیقی تصانیف کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے ان کی تحریروں کی علمیت،ان کے اسلوب کے حسن و جمال اور طرزِ نگارش کی خوب صورتی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ادب میں نیا تجربہ کرنے کے قائل رہے ہیں،’اندازِ بیاں‘ بھی ان کا اسی قسم کا ایک نہایت کامیاب تجربہ ہے۔
اس پروگرام کی نظامت ٹی ایم ضیاء الحق نے بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے کہا کہ حقانی صاحب کو بچپن سے پڑھتا آرہا ہوں اور ان کی تحریروں میں غیر معمولی کشش، دلچسپ اور روانی ہے۔ اخیر میں عبارت پبلی کیشن کے سربراہ سلام خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ اس موقعے پر اردو ادب و صحافت سے وابستہ اہم شخصیات شریک تھیں جن میں مولانا فیروز اختر قاسمی، شاہدالاسلام،ماجد خان،اشرف بستوی،زبیر خان سعیدی،اشرف بستوی،اے این شبلی،منظر امام،نایاب حسن،عبدالباری قاسمی، محمد علم اللہ،شمس تبریز قاسمی،شاداب شمیم، امیر حمزہ،عمران عاکف خان،رضوان احمد اوراحسن مہتاب خان وغیرہ خاص طورپر قابلِ ذکر ہیں۔ اس پروگرام کا انعقاد عبارت پبلی کیشن کے زیر اہتمام ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com