Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں “مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل” کو کامیاب بنانے کے لئے ملاقات کا سلسلہ جاری, عمائدین شہر نے تعاون کا یقین دلایا

Published

on

(خیال اثر )
مالیگاؤں شہر میں برسوں سے مسلم اقتدار رہا ہے اس کے باوجود مالیگاؤں شہر ہمیشہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے. برسوں سے عوام روڈ، گٹر، بجلی، پانی، گندگی، تجاوزات ، صحت و صفائی کو لیکر پریشان نظر آتی ہے. اس گنجان آبادی والے مزدوروں کے شہر مالیگاؤں میں ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل نا ہونے کی وجہ سے روزانہ لوگ اپنے پیاروں کو مرتے اور تکلیف میں دیکھتے ہیں یا سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں. خاص طور پر روز کمانے کھانے والا غریب اور مزدور طبقہ بے انتہا پریشان نظر آتا ہے اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل بنانے کے لئے تحریک شروع کی گئی اس تحریک کو کسطرح کامیاب بنایا جائے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور مشوروں کے لئے حفاظت گروپ نے شہر کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری کیا ہے .اس سلسلے میں شہر کے مشہور و معروف عالمِ دین حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی ، کارپوریٹر و سابق اسٹینڈنگ چیئرمین امانت اللہ پیر محمد ، مشہور سماجی خدمات گار شفیق اینٹی کرپشن و دیگر صاحبان سے ملاقات کی گئی.آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور اس تحریک کے لئے دعائے خیر اور تعاون کا یقین دلایا کارپوریٹر امانتُ اللہ پیر محمد نے اپنے لیٹر پیڈ پر مکمل تائید و حمایت اور تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا ارادہ ظاہر کیا. شفیق اینٹی کرپشن اس تحریک سے کافی متاثر ہوئے اور کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے ضرور ہم اس نیک کام کے لیے ساتھ دیں گے اس موقع پر محمد عارف نوری، کاشف سمن صاحب، جنید سہارا، اقبال بالے الاؤنسر ،صادق کپتان و دیگر احباب موجود تھے۔
نا ہم سفر نا ہم نشیں سے نکلے گا
ہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا

شہر کے تمام اداروں، کلبوں، تنظیموں، سوشل ورکروں ،صحافیوں و سرکردہ افراد سے گزارش ہے کہ اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
رابطہ کے لئے ذیل میں ذمہ داران کے نمبرس دئیے گئے ہیں.

محمــــــــــد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
8208152800
کاشفـــــــــ سمّن صاحب
(رسائیٹ اکیڈمی مالیگاؤں)
9325088833
حـــــافظ غفـــران اشرفی صاحب
سیکریٹری سنی جمیعة العوام مالیگاؤں)
7020961789

جنیــــــد بھائی سہــــــارا
(صدر اقلیتی فلاح بہبود مالیگاؤں)
8149125126

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com