جرم
ناندیڑ میں PUBG گیم کھیلتے وقت 18 سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
(وفا ناہید)
نانڈیڑ : PUBG گیم نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہے. اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اس گیم میں صرف کرنے لگے ہیں ۔ یہ ایسا گیم ہے جو اپنے صارفین کو جنون عشق میں پاگل عاشق کی طرح اپنا اسیر کرلیتا ہے. یہ جنگ کے میدان پر مبنی گیم ہے ۔ جہاں یہ گیم اپنی مقبولیت میں آسمان کی وسعتوں کو چھو رہا ہے. وہی اس کے برے اثرات بھی انسانی زندگی پر ظاہر ہونے لگے ہیں. کہتے ہیں کہ کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال کسی نہ کسی صورت منظر عام پر آ ہی جاتا ہے. اسی طرح اس اس PUB G گیم نے نانڈیڑ میں ایک نوجوان کو شکار بنالیا. ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ناندیڑ ضلع کے ماہور تعلقہ میں ایک نوجوان لڑکے کو پب جی گیم کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑگیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اس نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ راجیش نندو راٹھور کے طور پر ہوئی ہے۔ راجیش PUBG گیم کھیلنے کا بہت شوقین تھا۔ وہ اکثر یہ گیم کھیلا کرتا تھا . پولیس نے اس حادثے کے متعلق مزید بتایا کہ راجیش ہفتہ کے روز PUBG گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ وہیں لقمہ اجل بن گیا. یہاں تک اس واقعہ کا علم گھر میں موجود اس کے والد تک کو نہیں ہوا ۔ کافی دیر بعد راجیش کے والد نے محسوس کیا کہ راجیش کافی دیر سے حرکت نہیں کررہا ہے جس پر انہوں نے دیکھا تو پتہ چلا کہ راجیش مردہ حالت میں پڑا ہے ۔ انہوں نے فوراً مدد کیلئے پڑوسیوں کو آواز دی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہیکہ راجیش موبائل کا نیٹ ورک نہ آنے پر کبھی کبھی درخت کے اوپر چڑھ کر گیم کھیلتا تھا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ماہور پولیس نے حادثاتی موت کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے . اس طرح PUB G گیم کی لت نے ایک نوجوان کی جان لے لی.
جرم
ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔
جرم
مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
جرم
ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
