Connect with us
Thursday,21-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں آگرہ روڑ پر چلا اتی کرمن کا بل ڈوزر، تجاوزات کی صفائی کے بعد آگرہ روڑ کی صورت نکھر گئی

Published

on

(وفا ناہید)
مالیگاؤں کو اگر آتی کرمن کا شہر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا. ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہر کی اصل صورت جیسے کہیں کھوگئی ہے. مالیگاؤں کی بعض گلیاں تو اس قدر تنگ ہے کہ شوشل میڈیا پر اس تعلق سے ایک جوق بہت مشہور ہوا تھا کہ شہر کی بعض گلیاں اس قدر تنگ ہے کہ اگر بیک وقت ایک مرد و عورت گزر جائے تو بیچ میں بس نکاح کی گنجائش رہ جاتی ہے. وہ تو سب ٹھیک ہے. شہر کی ناک آگرہ روڑ بھی اس آتی کرمن سے محفوظ نہیں ہے. لکھ لکھ کر اخبارات سیاہ ہوگئے تب جاکر کارپوریشن خواب خرگوش بیدار ہوئی اور نجانے کیوں آج صبح صبح کارپوریشن کے آتی کرمن ڈپارٹمنٹ نے آگرہ روڑ پر بلدوزر چلا دیا. ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق آج صبح 11 بجے آگرہ روڑ پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی مہم کا آغاز ہوا. میونسپل کارپوریشن کا اتی کرمن مخالف دستہ جب فیمس بیکری کے پاس آیا تو کچھ لوگوں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی مگر عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی گری صاحب اور محکمہ پولس کے اہلکاروں نے اپنی حکمت عملی کا استعمال کرکے ان افراد پر قابو پالیا. میونسپل کارپوریشن کے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ کی ہدایت اور اتی کرمن چیف راجو کھیرنار کی سرپرستی میں اس علاقہ سے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ بہت سارے افراد جو تجاوزات کرکے راستے تنگ کئے ہوئے تھے وہ افراد بھی اپنے ہاتھوں سے ان ناجائز تجاوزات کو صاف کرتے نظر آئے. ان تجاوزات کی صفائی کے دوران وقت اس نظارے کو دیکھنے کے لئے عوامی بھیڑ امڈ پڑی. ان ناجائز تجاوزات کی صفائی کے بعد آگرہ روڑ ایک دم وسیع و عریض ہوگئی. جس کی وجہ سے آگرہ روڑ کی صورت اس طرح نکھر گئی جیسے کوئی عام سی لڑکی بیوٹی پارلر میں جاکر نکھر جاتی ہے. صاف اور کشادہ سڑک کو دیکھ کر عوام بے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا. اس موقع پر موجود سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ کو صدر عوامی ایکشن کمیٹی عبدالخالق صدیقی نے کہا کہ اس روڑ کی چوڑائی کی مناسبت سے گٹروں کی تعمیر کی جائے تاکہ آئندہ اس مصروف ترین سڑک پر دوبارہ اتی کرمن نہ کیا جاسکے. واضح رہے فلائے اوور بریج کی لمبائی کو لیکر کئی مہینوں سسے بحث جاری ہے صدر سائزنگ ایسوسی اپشن اور مشہور صنعت کار الحاج یوسف الیاس فلائے اوور کی لمبائی کو لیکر بار بار کارپوریشن میں عرضداشت دے رہے ہیں. MLA مفتی محمد اسمعیل قاسمی بھی فلائے اوور بریج کی لمبائی کو بڑھانے کے لئے کارپو ریشن اورمنترالیہ میں مسلسل نمائندگی کررہے ہیں. باوجود اس کے یہ فلائے اوور بریج ابھی تک التواء میں ہے. ستمبر میں یہ زیر تعمیر فلائے اوور بریج 3 سال کی مدت پوری کارہا ہے مگر اس کے مکمل ہونے کے آثار ہنوز دلی دور است. ہے. بریج کی لمبائی کو بڑھانے اور اس کے پاس کے تجاوزات کو ہٹانے اور ان کی صفائی کیلئے بھی مفتی صاجب اور یوسف الیاس مسلسل جدو جہد کرتے آرہے ہیں. اب اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک رکن اسمبلی کو شہر کی حالت سدھارنے کے لئے جہد مسلسل کرنا پڑرہاہے. جس سے ایک ایم آ اے کے پاور کا اندازہ لگایا جاسکتاہے. اب یہی دیکھئے کہ ہر بات کے لئے میمورنڈم, دھرنا آندولن کرنا پڑتا ہے اور حب یہ ساری تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے تب جاکر انتظامیہ کے کانوں پر جو رینگتی ہے. اب شہر رکن اسمبلی کی اس جدوجہد آج عمل آوری ہوئی اور آگرہ روڑ سے تجاوزات ہٹائے گئے. اس صفائی سے چند لوگوں کا معمولی نقصان ضرور ہوا مگر عوام نے میونسپل کارپوریشن کی اس کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا. رہی نقصان کی بات تو جو جگہ اتی کرمن کرنے والوں کی نہیں تھی تو اس کے جانے کا بھی افسوس نہیں ہونا چاہئے. اس کے علاوہ شہر کا تقریباً ہر فرد جانتا ہے کہ یہ 4 دن کی چاندنی پھر اندھیری رات. آج جس تجاوزات کی صفائی کے بعد وسیع و عریض سڑک کو دیکھ عوام خوشی کا اظہار کررہی ہیں. بس چند دنوں کے بعد یہ خوبصورتی اور کشادہ سڑک پھر تجاوزات کی نظر ہوکر غائب ہوجائے گی کیونکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ مالیگاؤں ہے پیارے یہ کشادہ سڑک ہضم نہیں ہوگی. پھر لوٹ کر آئے گا یہ اتی کرمن دیکھ ذرا. جاگ میرے شہر. کب تک خواب غفلت میں رہے گا. دنیا تو ترقی کرکے چاند پر پہنچ گئی اور تو ابھی بھی وہاٹس اپ.. ..وہاٹس اپ کھیل رہا ہے.

سیاست

ممبئی بیسٹ الیکشن : راج اور ادھو کو جھٹکا، ششانک راؤ کو 14 نشستوں پر کامیابی، بی جے پی حامی بھی 7 نشستوں پر فتح یاب

Published

on

Shashank-Rao-wins

‎ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل شرد راؤ کے فرزند ششانک راؤ نے بیسٹ کو آپریٹیو بینک یونین پر قبضہ کر لیا ہے۔ شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے اور مہاراشٹر نونرمان سینا بیسٹ بی ای ایس ٹی الیکشن میں مفاہمت ضرور کی تھی, لیکن انہیں کوئی کامیابی میسر نہیں آئی ہے۔ بیسٹ یونین کوآپریٹو الیکشن میں دونوں بھائیوں کا کھاتہ تک نہیں کھلا ہے۔ تاہم اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایم این ایس ٹھاکرے گروپ اتحاد کا ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا۔ ششانک راؤ نے اس الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کے پینل سے 14 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرساد لاڈ، نتیش رانے اور کرن پاوسکر کے سہکار سمردھی پینل کے 7 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن جیتتے ہی بی جے ‎ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلر نے کہا، ‘اب کردار واضح ہیں، ہم نے یہ الیکشن بی جے پی پارٹی کے طور پر نہیں لڑا تھا۔ یہ الیکشن مزدوروں کے لیے تھا، یہ ان ملازمین کے لیے تھا جو بیسٹ سے محبت کرتے ہیں۔ یو بی ٹی اور ایم این ایس نے اس پر سیاست کی۔ ہر چیز پر سیاست کرنے کا نتیجہ انہیں ملا اور ان کے ہاتھ میں کدو آگیا۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ 0 + 0 صفر ہے۔ آج ممبئی جیت گئی، ممبئی والے جیت گئے، مراٹھی جیت گئے، کارکن جیت گئے اور بی جے پی جیت گئی۔

‎مزید بات کرتے ہوئے شیلار نے کہا، ممبئی بی جے پی کے صدر کے طور پر، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسٹار پرچارکوں کی ایک بڑی فہرست کا اعلان کیا جائے گا، لیکن میں ششانک راؤ اور پرساد لاڈ کے ناموں کا اعلان آج اسٹار پرچارک کے طور پر کر رہا ہوں۔ ان دونوں نے بیسٹ الیکشن میں دکھایا کہ ممبئی والوں کا آشیرواد ان دونوں بھائیوں کی پارٹی کے لیے کہاں ہے۔ میں ان دونوں پارٹیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ان دونوں سے نمٹیں اور پھر میرے اور دیویندر فڑنویس کے پاس آئیں۔

‎اس جیت کے بعد بات کرتے ہوئے پرساد لاڈ نے کہا، ‘بی ای ایس ٹی الیکشن میں ٹھاکرے برانڈ غائب ہو گیا، ٹھاکرے برانڈ کہیں نظر نہیں آیا۔ انہیں کدو ملا، ان کے پاس نہ تو کریڈٹ تھا اور نہ ہی نسب۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہارنے کے بعد بہانے ڈھونڈنے کا کام چل رہا ہے، سندیپ دیش پانڈے اور سنجے راوت اب بتائیں کہ وہ کیوں ہارے۔ سندیپ دیش پانڈے میرے دوست ہیں، لیکن اگر وہ دیویندر فڑنویس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنے حد میں رہنا چاہئے۔

‎بیسٹ کوآپریٹیو الیکشن میں شکست کے بعد ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے نے کہا، ‘میں ششانک راؤ کے پینل کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 14 افراد منتخب ہوئے۔ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بیسٹ کو آپریٹیو کا بہتر انداز میں کا کام سنبھالیں گے اور مزدوروں کو انصاف دیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی منشیات فروشوں پر مکوکا کا پہلا کیس، ممبئی اے این سی کی پہلی کارروائی سرغنہ سمیت تین پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی مہاراشٹر اسمبلی میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منظم جرائم مکوکا کے تحت کارروائی کی بل منظوری کے بعد اب ممبئی پولس نے پہلا کیس میں مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۷ جولائی اگست ۲۰۲۵ کو منشیات ضبطی کا کیس درج کیا تھا۔ اس کیس میں گینگ کے سرغنہ اور دو معاونین پر مکوکا کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ان ملزمین کے خلاف منشیات فروشی کا کیس پہلے بھی درج تھا, جس کے بعد اس گروہ پر مکوکا کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ۳۰ جولائی کو ریاستی سرکار نے ایسے جرائم پیشہ پر مکوکا کا اطلاق کا حکمنامہ جاری کیا تھا, جو منشیات کے معاملات میں گرفتار کئے گئے ہیں اور ان پر منشیات کے کیس درج ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی اے این سی نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

آزاد میدان فلسطین غزہ میں قتل عام بند ہو، سی پی آئی سمیت دیگر تنظیموں کا پرزور احتجاجی مظاہرہ

Published

on

protest

ممبئی کی سرزمین آزاد میدان فری فری فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ ممبئی پولس نے فلسطین اور غزہ میں مظلوموں کا قتل عام پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا, اس کے بعد ہائیکورٹ کی مشروط اجازت کے بعد آزاد میدان میں فلسطینوں کے حق میں یہاں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت پر احتجاج کا علم بلند کرتے ہوئے فلسطین اور غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ اقوام متحدہ سے کیا گیا۔ اسٹوڈنٹس اور سی پی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ عالمی اقوام متحدہ کو فوری طور پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطین پر حملے اور جنگ پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور شوریدگی کے سبب ۵۰ ہزار سے زائد بے قصوروں کا قتل عام ہو چکا ہے۔ فلسطین پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ یہاں بچے، بوڑھے عام انسان پریشان حال ہے اور انہیں طبی امداد تک میسر نہیں ہے۔ راحت رسانی کے ساز وسامان بھی فراہمی سے سرحد پر باز رکھا جارہا ہے۔ راحتی امداد کو بھی واپس بھیجا جارہا ہے, اس لیے سی پی آئی اور دیگر تنظیموں نے باقاعدہ طور پر ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بنا کر غزہ قتل عام پر فوری طور پر روک لگانے کی سفارش کرے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان انسانیت کا علمبردار بھی رہا ہے اور فلسطین سے ہندوستان کا بہتر رشتہ بھی رہا ہے, لیکن گزشتہ چند برسوں میں ہندوستانی سفارتی تعلقات کا رجحان تبدیل ہوا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی کو اپنی سفارتی پالیسی واضح کرنے کے ساتھ غزہ اور فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے۔ کیونکہ فلسطین مظلوم ہے اور یہاں اسرائیلی قتل عام جاری ہے, اس پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے یہ انسانیت مخالف عمل ناقابل برداشت ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی، سی پی آئی سماجواد ی پارٹی اور بائیں جماعتیں شریک تھیں۔ اس احتجاجی مظاہرہ سے کامریڈ لیڈران نے خطاب کیا, جس میں فیروز میٹھی بوروالا، سماجوادی پارٹی لیڈر معراج صدیقی سمیت دیگر شامل ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com