Connect with us
Monday,19-May-2025
تازہ خبریں

جرم

کلکتہ میں ایک بار پھر شہری ترمیمی ایکٹ اور این آر سی مخالف تحریک کی دستک

Published

on

لاک ڈاؤن 5 کے دوران معمولات زندگی شروع کرنے کی رعایت دئیے جانے کے بعد اچانک کلکتہ کی فضاؤں میں شہری ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کا دور شروع ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔کل جادو پوریونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹی کے چند اور سماجی کارکنا ن جنوبی کلکتہ کے گڑیا ہاٹ کے بس اسٹینڈ پر”سب یاد رکھا جائے گا“ کے بینر لے کر کھڑے ہوئے نظرا ٓئے۔
یہ نوجوان جنوری اور فروری میں ہونے والے احتجاج کا حصہ تھے۔کورونا وائر س کی مہاماری اور لاک ڈاؤن کے درمیا ن جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا اور سماجی کارکنان کی گرفتاری پر یہ لوگ ناراضگی ظاہر کررہے تھے۔جادو پور یونیورسٹی کے سابق طالب علمنوامیتا چندرا نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک بزدل حکومت ہے۔اس حکومت نے مہم کے دوران شہری ترمیمی ایکٹ اور این آر سی مخالف کے مخالفین کو گرفتار کرنے کی جرأت نہیں کیا۔مگر لاک ڈاؤن کے درمیان انہیں گرفتار کیا گیا۔یہ وہی حکومت ہے جس نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ لاک ڈاؤن کے درمیان سیاست نہیں کی جائے۔میں پوچھنا چاہتی کہ کیا طلبا و طالبات کی گرفتار ی گندی سیاست کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ترمیمی ایکٹ اور این آر سی مخالف مہم کا حصہ رہے طلبا کو دہلی فسادات میں ملزم بناکر مسلمانوں کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جب کہ بی جے پی کے مرکزی وزیر انورا گ ٹھاکر اور سابق ممبر اسمبلی کپل مشرا نے کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی تھی مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
طلبا تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے بے قصورافراد کی گرفتاری کا سلسلہ نہیں روکا تو کلکتہ میں اس کے خلاف احتجاج تیز ہوسکتا ہے۔ناگر بازار اور گڑیا ہاٹ میں پلے کارڈ لے کر کھڑے طلباء نے معاشرتی فاصلہ کا بھر پور خیال رکھا ہے۔ایک خاتون اپنے ہاتھ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ ’صفور را زرگر‘ کی حمایت میں بینر لے کر موجود تھیں۔صفورا کو ایک مہینے قبل دہلی پولس نے گرفتار کیا تھا۔حاملہ ہونے کے باوجود صفورا کی گرفتاری پر حقوق انسانی کی کئی تنظیموں نے سخت اعتراض کیا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بحران کے شکار ہے، جیلوں سے قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے تو مرکزی حکومت کے اشارے پر شہری ترمیمی ایکٹ مخالفین کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت بحرانی دور کو بھی اپنے مخالفین پر قابوپانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔
ایک ریسرچ اسکال سمپرتی مکھرجی نے کہا کہ جب حکومت بحران کے دور میں طلبا کی گرفتاری کرسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں اپنی آواز بلند کرسکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جب حکومت بحرا ن کو سماجی کارکنان اور مسلم طلبا و طالبات کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کرسکتی ہے تو پھر ہم خاموش کیوں رہے۔صفورا اور گل افشاں کا قصور کیا ہے۔اس حکومت سے ہم اس کے علاوہ اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے غیر مقیم مزدوروں کو چھوڑ دیا وہ بے چارے اپنے قدموں پر چل کئی کئی سو کلومیٹر کی مسافت طے کی۔
خیال رہے کہ شاہین باغ دھرنے کی حمایت میں کلکتہ کئی مقامات پر دھرنے اور مظاہرے ہوئے تھے۔ان دھرنوں میں بڑی تعداد میں کلکتہ، جادو پور اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا شریک تھے۔

جرم

مہو میں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو جعلی شیئر ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے 1.26 کروڑ روپے کا دھوکہ، دو ملزمان گرفتار

Published

on

fake-share-trading-app

اندور : مہو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ لالچ کی وجہ سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 1.26 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ فراڈ ایک جعلی شیئر ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے ہوا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔ ملزمان نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو بھاری کمائی کا لالچ دیا تھا۔ جعلسازوں نے بریگیڈیئر کو جعلی ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔ جب بریگیڈیئر نے منافع واپس لینے کی کوشش کی تو اسے فراڈ کا پتہ چلا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6.50 لاکھ روپے منجمد اور 3.5 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے دو جاسوسوں کو متحرک کیا اور ان کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے بھیجے۔ ان پر سنگین معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔

Published

on

Punjab-Police

چندی گڑھ/گرداس پور : جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ملک میں جاسوسوں کو فعال کر دیا تھا۔ پنجاب پولیس نے گورداسپور میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو پہلگام حملے کے بعد سرگرم ہو گئے تھے۔ پاکستان سے ان کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے بھی آئے تھے۔ گورداسپور پولیس نے اب ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے فوج سے متعلق حساس معلومات بھی پاکستان کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ ملزمان کی شناخت سکھپریت سنگھ اور کرن ویر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہریانہ کے حصار کے یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ اس کے روابط سامنے آچکے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی (بارڈر رینج) ستیندر سنگھ نے کہا کہ دونوں جاسوس پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تھے۔ اسے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی ایس آئی نے متحرک کیا تھا۔ وہ پچھلے 15-20 دنوں سے مسلسل معلومات لیک کر رہے تھے۔ اس نے ہماچل اور جموں و کشمیر میں ہماری سیکورٹی فورسز کی خفیہ معلومات کو لیک کیا۔ حال ہی میں ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے منتقل کیے گئے تھے۔ دونوں ملزمین، جن کی عمریں 19-20 سال ہیں، کا تعلق گورداسپور سے ہے۔ یہ دونوں منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔ آپریشن سندھ کے ذریعے پاکستان کو سبق سکھانے کے بعد بھارت نے ملک میں رہتے ہوئے غداری کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ان میں سے نصف درجن سے زیادہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا نام بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں پاکستان کے لیے کام کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ان کے پاس سے الیکٹرانک گیجٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سبھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ساتھ جیل میں بند ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کافی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان سب کے ساتھ اس کے رابطے ہیں۔ اسے بھی گرفتار کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ پنجاب پولیس کے مطابق اس نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب میں فوج کی نقل و حرکت اور دیگر حساس معلومات جمع کی تھیں۔ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح مارے گئے تھے، اس کے بعد ہندوستان نے 7 مئی کو آپریشن سندور کے تحت کارروائی کی تھی۔ اس میں پاکستان کے 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا تھا۔

Continue Reading

جرم

دہیسرخونی تصادم میں تین کی موت اور دو گرفتار

Published

on

Murder

ممبئی : ممبئی کے دہیسر ایم ایس پی گنپت پاٹل نگر میں خونی تصادم کے سبب تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پرانی رنجش کے سبب گپتا اور شیخ کنبہ میں گزشتہ شب خونی تصادم ہوا, جس میں 4 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور تین کی موت واقع ہوگئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو قتل کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گزشتہ روز شام ساڑھے چار بجے شیخ کنبہ کے گپتا کنبہ کے ناریل اسٹال پر ان پر تیز دھار دار چاقو سے حملہ کر دیا اس حملہ کے سبب رام نول گپتا بزرگ اور اروند گپتا کی زخموں کی تاب نہ لا کر جائے وقوع پر ہی موقع ہوگئی اس خونی واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی, جبکہ شیخ کنبہ کے ہارون شیخ کی بھی موت واقع ہوگئی اس تصادم کے بعد دونوں کنبہ کے خلاف کراس قتل کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دونوں کنبہ کے دو افراد بھی زخمی ہوگئے اس معاملہ میں شیخ کنبہ کے ایک نابالغ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے چائلڈرن ہوم میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی آنند بھوئیٹے نے بتایا کہ یہ معاملہ پرانی رنجش کا تھا اور 2022 ء میں دونوں کنبہ میں تصادم بھی ہوا تھا اور اس معاملہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں کل تین افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے, انہوں نے کہا کہ قتل کے بعد علاقہ میں نظم ونسق کی برقراری کے لئے اضافی بندوبست تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گپتا کنبہ کے ایک فرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ شیخ کنبہ کے ایک فرد کو 2022 ء میں تڑی پار بھی کیا گیا تھا۔ اس قتل کو ہندو مسلم رنگ دینے کی فرقہ پرست عناصر نے سوشل میڈیا پر کوشش شروع کر دی تھی۔ لیکن پولیس نے تفتیش میں یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے اور اس میں ذاتی بھید بھاؤ نہیں تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی ضرور ہے, لیکن امن وامان برقرار ہے اور پولیس نے گشت بھی بڑھا دیا ہے, اس کے علاوہ بندوبست بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com