(جنرل (عام
لاک ڈاؤن میں پھنسے غریبوں اور لاچاروں کی بھرپور مدد کریں۔ مشکور عثمانی

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستانی عوام اور خصوصاًمسلمانوں سے کمزور، بے بس اور لاچاروں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈینٹ یونین کے سابق صدر مشکور عثمانی نے کہا کہ ان کی تنظیم یونائٹ فور چینج نے دہلی، اترپردیش اور بہار میں تقریباً چار سے زائد خاندانوں کو راشن کٹس دئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ راشن کا مکمل کٹس دہلی میں ڈیڑھ ہزار خاندانوں، اترپردیش کے علی گڑھ، سیتاپور، اعظم گڑھ میں 900 سے زائد خانوں کو اور بہار کے دربھنگہ، مدھوبنی، ویشانی اور جھنجھاپور میں دو ہزار سے زائد خاندانوں کو دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے ملک بھر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں میں کچھ کی کھانے پینے، پیسے، وطن بھیجنے اور دیگر چیزوں سے مدد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس مصیب کی گھڑی میں تمام برادران وطن کو دل کھول کر مدد کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ کیوں کہ یہ ایسی مصیبت ہے جس کی وجہ سے کروڑوں مزدوروں اور کمزور طبقوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کی کوئی اسکیم زمین پر نظر نہیں آرہی ہے۔ نہ لوگوں کے کھاتے میں پیسے آرہے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو راشن مل رہا ہے۔ ایسی صورت میں صاحب حیثیت لوگوں کی ذمہ داری ہے وہ اس مشکل وقت میں غریب، مزدور لاچار اور بے کسوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم کی بھی مدد کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مزید پہنچاجاسکے۔
مسٹر عثمانی نے کہاکہ آج بھی ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر پیدل نکل پڑ ے ہیں اور ان لوگوں کی سدھ لینے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کا کوئی کام زمین پر نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا یہ رویہ بہت تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے بتایا صرف گجرات کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ٹرینوں سے تقریبا 36000 مزدوروں کو بھیجا جاسکا ہے جب کہ تارکین وطن مزدوروں او رکام کرنے والے ریاست سے نجی گاڑیوں سے تقریبا پونے تین لاکھ مزدور گھرواپس گئے ہیں۔ یہ صورت حال کم و بیش ہر ریاست کی ہے۔ مزدور اپنے طور پر انتظام کر رہے ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تصور کیجئے کہ اس بے روزگاری اور بھوک سے بے حال مزدوراپنے وطن کی واپسی کے لئے بھاری بھرکم پیسہ دینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر تقریباَ دو کروڑ رمزدور ہیں جو گھر جانا چاہتے ہیں۔
سیاست
مہایوتی سرکار میں اختلافات، اراکین اسمبلی اور وزرا کو فنڈز کی عدم دستیابی ناراضگی کا سبب

ممبئی مہاراشٹر میں مہایوتی سرکار کی راہیں آسان نہیں ہے کیونکہ مہایوتی کے اراکین اور وزرا میں فنڈز کی کمی کو لے کر اختلافات پائے جارہے ہیں, جس سے مہایوتی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس ایم ایل اے حلقہ کے لیے فنڈ نہیں ہیں۔ ایم ایل اے کو ان کے حلقوں کے لیے فنڈز اور اپنے محکموں کے لیے وزرا کے پاس فنڈ کی کمی اور عدم دستیابی کا الزام مہایوتی کے اراکین اسمبلی نے عائد کئے ہیں۔ اس دوران اب ایکناتھ شندے کی پارٹی لیڈر اور ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ نے سنسنی خیز بیان دیا ہے۔ ان کے اس بیان سے ایک نیا تنازعہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ انہیں ایکناتھ شندے کا معتمد اور کٹر حامی سمجھا جاتا ہے۔ ریاست میں اس وقت عظیم اتحاد کی حکومت ہے۔ ایک عظیم اتحاد کے طور پر، تین پارٹیاں بی جے پی، شیو سینا (شندے گروپ) اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) فی الحال اقتدار میں ہیں۔ تاہم اقتدار میں ہونے کے باوجود مختلف وجوہات کی بنا پر ان تینوں جماعتوں میں عدم اطمینان کا ڈرامہ جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عظیم اتحاد کے قائدین نے ان دو مسائل پر سنگین الزامات لگائے ہیں، یعنی ایم ایل ایز کو ان کے حلقوں کے لیے ملنے والے فنڈز اور وزراء کو اپنے محکموں کے لیے ملنے والے فنڈز شامل ہے۔ اس دوران اب ایکناتھ شندے کی پارٹی لیڈر اور ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ نے سنسنی خیز بیان دیا ہے۔
سنجے گائیکواڈ کا سنسنی خیز دعویٰ : تمام اراکین کو پچھلے دس مہینوں سے کوئی فنڈ میسر نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کو فی الحال کچھ مقبول اسکیموں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن وزیر اعلی دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ہمارے حالات جلد بہتر ہوں گے اور ریاست کے حالات بھی بحال ہو جائیں گے۔
سنجے گائیکواڑ کے اسی ردعمل پر شیو سینا (شندے گروپ) کے پارٹی لیڈر اور وزیر پرتاپ سرنائک نے سنجے گائیکواڑ کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ تمام اراکین کو فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔ اگر آپ مجھ سے میرے محکمہ کے بارے میں دریافت کرے تو ایس ٹی ڈپو، ایس ٹی اسٹینڈ یا کچھ اور چیزوں کے لیے فنڈز کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ لہذا، یہاں تک کہ اگر ایم ایل ایز نے متعلقہ بیانات دیئے ہیں، مجھے فنڈز کی کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
دریں اثنا، سنجے گائیکواڑ اس سے پہلے بھی کئی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے ایک بیان دیا تھا جس نے ریاست میں پولیس فورس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے تھے۔ ان کے اس بیان کے بعد وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے عوامی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو بھی احتیاط سے بات کرنے کا مشورہ دیا۔ اب جبکہ گائکواڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایل ایز کو 10 ماہ سے فنڈز نہیں ملے ہیں، یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ ایکناتھ شندے اور فڑنویس کیا کریں گے۔
جرم
ممبئی ایک کروڑ سے زائد کی منشیات کوکین ضبط ایک غیر ملکی گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی منشیات کوکین سمیت ایک غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم آئی ڈی اندھیری پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بریچ کے نیچے ایک منشیات فروش آنے والا ہے اس بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر گھانی ملک کا شہری ہوناری الموہا 34 سالہ کو زیر حراست لیا۔ اس کے قبضے سے 287.80 گرام وزن کی کوکین جس کی کل مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمسنگ کمپنی کا موبائل و دیگر اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کوکین منشیات فروش نے کس کیلئے لائی تھی اور یہاں کس کس کو اس نے پہلے منشیات فراہم کی ہے, اس کی تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی سی پی زون 10 کی ایما پر انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر منشیات کے کیس میں اندھیری ایم آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی تھی اور میسور میں ڈرگس کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم سے تفتیش جاری ہے, اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ کتنے افراد اس میں ملوث ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن سلاٹر ہاؤس ودکانیں بند کرنے کا فیصلہ من مانی : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن میں 15 اگست کو گوشت، مچھلی، چکن سمیت دیگر دکانیں بند کرنے کے فرمان پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جس روز ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی تھی, اسی روز گوشت کے کاروبار اور ذبیحہ خانہ بند کرنا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانیں اور سبزیوں کی دکانیں و ہوٹلیں بھی بند کر دینا چاہئے۔ انگریزوں سے آزادی مل گئی ہے, لیکن اب عوام کیا کھائے گے اور کیا نہیں یہ سرکار طے کریگی۔ اس قسم کے فرمان کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ جس سے عوام کو روزی روٹی سے محروم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانا بند کرو کیونکہ ہر ایک کو حق ہے کہ وہ اپنی من پسند غذا کھائے۔ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے فیصلہ پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ انگریزوں سے تو آزادی مل گئی ہے, لیکن نفرت سے آزادی نہیں ملی ہے اور نفرتی ایجنڈے کے سبب اس قسم کے فیصلے کئے جارہے ہیں, جس سے عوام کو کافی پریشانی اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا