Connect with us
Wednesday,09-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

ایک لاکھ آبادی کو روکرنے والے علی اکبر ہاسپٹل کے اسٹاف کا ٹرانسفر رد کیا جائے اور شہر کے نجی ڈاکٹروں کو ہاسپٹل میں نامزد کیا جائے :آصف شیخ

Published

on

(خیال اثر)
کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون لگا ہوا ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کے نجی دواخانے کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا جو کہ انتہائی غلط قدم تھا اسکے بعد ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے نجی دواخانوں کو جاری کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں تو وہیں مالیگاؤں سینٹرل میں کارپوریشن کی ملکیت کے علی اکبر ہاسپٹل میں کورونا مریضوں کو چھوڑ کر دیگر امراض کا اطمینان بخش علاج ہورہا ہے اس بیچ شکایت موصول ہوئی. علی اکبر اسپتال کے عملہ کا دوسری جگہیں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جوکہ انتہائی گھناونا کام ہے، یاد رہے علی اکبر اسپتال غریبوں کی بستی میں جاری ہے، کورونا کیا وجہ سے کاروبار بند ہیں اور اس دواخانہ سے غریب مزدور اپنے مریضوں کی دوا حاصل کرتے ہیں، اسٹاف کی کمی ہوجانے سے علی اکبر اسپتال میں آنے والے ہزاروں مریضوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔علی اکبر ہاسپٹل کے عمل کا ٹرانسفر کس کی اجازت سے کیا گیا؟ اور کیوں کیا گیا؟ اسکا خلاصہ ہونا چاہئے ۔اسطرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے اس خط کی ایک کاپی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو بھی دی گئی ہے ۔آصف شیخ نے یہ بھی توجہ دلائی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہر میں دیگر امراض کے مریضوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ایسے میں مالیگاؤں کارپوریشن حکومت مہاراشٹر کو ارجنٹ رپورٹ کرے اور اکبر ہاسپٹل میں نئے ڈاکٹر اسٹاف کی تقرری کی جائے تب تک مالیگاؤں شہر کے پرائیویٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی خدمات بھی علی اکبر ہاسپٹل میں لینے کے لئے انہیں نامزد کیا جائے، آصف شیخ نے کہا کہ علی اکبر ہاسپٹل میں زچہ بچہ کے اسپیشل ڈاکٹروں کی ٹیم نامزد کی جائے اسی طرح دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹر کو بھی اپوائنٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ علی اکبر ہاسپٹل سے تقریباٰ ایک لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں کی عوام مستفیض ہورہی ہے اس لئے علی اکبر ہاسپٹل میں جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی نامزدگی کی جائے اور یہاں کے اسٹاف کا ٹرانسفر کینسل کیا جائے، اگر علی اکبر ہاسپٹل میں اسٹاف کی کمی کو لیکر کچھ گڑ بڑ نظر آتی ہے اور معاملہ بگڑتا ہے تو اسکی پوری ذمہ داری مالیگاؤں کارپوریشن کیا ہیلتھ آفیسر اور ڈاکٹر تریبھون کی ہوگئی اسے بھی نوٹ کیا جائے ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا مانخورد شیواجی نگر میں ماحولیاتی آلودگی ایس ایم ایس کمپنی کو تلوجہ منتقلی کا پرزور مطالبہ

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب ماحولیاتی آلودگی اور دیگر کچرا اور ڈمپنگ سے انسانی صحت متاثر ہونے کے ساتھ انسانی صحت پر اس سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں, اس لئے ایس ایم ایس کمپنی کو فوری طور پر تلوجہ منتقل کیا جائے, اس کے ساتھ قبرستان جلد شروع کیا جائے, کیونکہ رفیع نگر قبرستان میں اب تدفین کی جگہ نہیں ہے اس کے قریب قبرستان تیار ہوگیا ہے اس لئے اس قبرستان کو شروع کیا جائے۔ یہ مطالبہ آج رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں کیا ہے۔ انہوں نے مانخود شیواجی نگر گوونڈی کی ترقی کے لیے آج مانسون اجلاس میں خصوصی بجٹ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ گراؤنڈ، ایس ایم ایس کمپنی، بائیو ویسٹ انسینریٹر، سیمنٹ آر سی ایم پلانٹ اور جانوروں کی میت کو یہاں نذر آتش کرنے کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت متاثر ہے اور یہاں کے مکینوں کی عمر اوسطا ۳۹ سال ہوگئی ہے, یہ انتہائی تشویشناک ہے آلودگی کے سبب حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں اور علاقہ میں آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے اس کا اثر انسانی صحت پر بھی ہوتا ہے, اس لئے سرکار کو اس جانب توجہ دے کر آلودگی اور ماحولیات خراب کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مانسون کے دوران سڑکوں، نالوں، سیوریج اور نکاسی کی صفائی کے حوالے سے ٹھیکیدار کی غفلت عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے, کیونکہ گٹروں اور نالوں میں بارش ہوتے ہی بارش کا پانی سڑکوں پر ابل پڑتا ہے۔ صفائی کے دوران گٹروں سے تر کچرا نکالا گیا اور وہاں اسے چھوڑ دیا گیا جس کے سبب یہ کچرا دوبارہ گٹر میں شامل ہو گیا اور حالت یہ ہے کہ تھوڑی سی بارش میں گوونڈی اور نشیبی علاقے میں پانی جمع ہو جاتا ہے اس لئے ایسے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی ہو۔

اس کے ساتھ ہی علاقہ کی آبادی کے مناسبت سے قبرستان کی اراضی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے رفیع نگر قبرستان کے قریب الاٹ شدہ اراضی کی جلد صفائی کر کے کام شروع کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ‎نالا سوپارہ ایسٹ، سنتوش بھون علاقہ میں مسلم اور عیسائی قبرستان کے لیے حصار بندی تعمیر کی جائے تاکہ قبرستان کے قریب غیر قانونی پارکنگ اور نشہ خوروں پر قدغن لگے۔ اسی طرح جنوبی ممبئی میں واقع ‘حضرت مخدوم شاہ ماہی’ (جے جے فلائی اوور) کا سٹرکچرل آڈٹ کروا کر ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ بھی ایوان میں ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے اور سرکار کی توجہ عام شہری مسائل پر مبذول کراتے ہوئے اسے فوری طور پر حل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

نمیبیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اعزاز سے نوازا، اس دورے کے دوران صدر کی جانب سے نمیبیا کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا۔

Published

on

modi

بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘آرڈر آف دی موسٹ اینینٹ ویلوٹشیا میرابیلیس’ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 1995 میں نمیبیا کی آزادی کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ممتاز خدمات اور قیادت کے لیے دیا جاتا ہے۔ پی ایم مودی نے نمیبیا کے دورے کے دوران یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم امور پر تبادلہ خیال اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ نمیبیا نے 1990 میں آزادی حاصل کی اس کے بعد یہ ایوارڈ شروع کیا گیا۔ ‘Welwitschia mirabilis’ نمیبیا کا ایک خاص پودا ہے۔ یہ صحرا میں پایا جاتا ہے۔ یہ پودا مشکل حالات میں بھی زندہ رہتا ہے۔ اس لیے یہ نمیبیا کے لوگوں کی طاقت اور لمبی زندگی کی علامت ہے۔ پی ایم مودی کو یہ 27 واں بین الاقوامی ایوارڈ ملا ہے۔ اس دورے کے دوران انہیں یہ چوتھا ایوارڈ ملا ہے۔ اے این آئی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں نمیبیا کے صدر ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ پی ایم مودی کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔

نمیبیا کے صدر ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ نے کہا، “نمیبیا کے آئین کی طرف سے مجھے دی گئی طاقت میں، میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘Order of the most ancient Welwitschia Mirabilis’ عطا کرتا ہوں۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر امن اور انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔” اس سے پہلے پی ایم مودی نے نمیبیا کے صدر نیتمبو نندی-ندیتواہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، دفاع، سیکورٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور اہم معدنیات جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

یہ پی ایم مودی کا نمیبیا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا نمیبیا کا تیسرا دورہ ہے۔ اس دورے سے ہندوستان اور نمیبیا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ پی ایم مودی کو ملا یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔ اس ایوارڈ سے ہندوستان اور نمیبیا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ملک ترقی اور امن کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا روڈ مراٹھی مورچہ تنازعہ : پولس کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ، اینٹی کرپشن بیورو کے اے ڈی جی نکیت کوشک کو ذمہ داری دی گئی۔

Published

on

Police C.

ممبئی میرارو ڈ مراٹھی اور ہندی تنازع کے بعد مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے کے بعد مراٹھی مانس میں ناراضگی اور غم و غصہ تھا پابندی کے باوجود مراٹھی مانس اور ایم این ایس نے میرابھائیندر میں مورچہ نکالا تھا, جس کے بعد آج ریاستی محکمہ وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا, جس میں آئی پی ایس افسر ایڈیشنل ڈی جی مدھوکر پانڈے کا تبادلہ بطور اے ڈی جی انتظامیہ میں کر دیا اور ان کا جانشین نکیت کوشک کو مقرر کیا ہے۔ نکیت کوشک پہلے انٹی کرپشن بیورو انسداد رشوت ستانی دستہ میں بطور اے ڈی جی تعینات تھے, اب انہیں میرا بھائیندر کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مورچہ کی اجازت کو لے کر یہ تبادلہ کیا گیا ہے اس سے قبل میراروڈ میں گجراتی بیوپاریوں کا مورچہ نکالا گیا تھا, لیکن مراٹھی مورچہ کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے پر اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی تھی, یہی وجہ ہے کہ فوری طور پر میرابھائیندر کے کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com