Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

رضا اکیڈمی نے پی پی ای کٹ اور امام احمد رضا صدی نمبر کا تحفہ پیش کیا

Published

on

(خیال اثر)
کرونا زدہ شہر کے نامساعد حالات، کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر شہر عزیز میں جو ڈاکٹرز طبی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ انسانیت نوازی کی ایک بہت بڑی مثال ہے، جس کا اعتراف کیا جانا چاہیے رضا اکیڈمی نے شہر کے ایسے تمام ڈاکٹرز کے لیے اعتراف خدمات کا ایک منصوبہ بنایا ہے، لاک ڈاؤن ختم ہونے اور شہر کے حالات نارمل ہونے کے بعد ایک باوقار تقریب میں ان شاء اللہ ایسے ڈاکٹرز کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اس طرح کا اعلان رضا اکیڈمی کے مقامی صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے کیا،
رضوی سلیم شہزاد نے بتایا کہ چونکہ لاک ڈاؤن اور کرفیو کے دوران ڈاکٹر فارعہ (ایم بی بی ایس، ڈی جی او، ڈی این بی ان گائینوکولوجی) نے بھی غیر معمولی جراءت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عورتوں کے مخصوص مسائل سے متعلق اپنی طبی خدمات کا سلسلہ دراز رکھا ہے، اس لیے ڈاکٹر فارعہ کے والدِ ماجد صغیر انصاری سر کو دفتر رضا اکیڈمی پر مدعو کرکے پی پی ای کٹ اور 640 صفحات پر مشتمل امام احمد رضا صدی نمبر (ناشر ادارہء افکار رضا جمشید پور) کا تحفہ الطاف تابانی اور محمد ابراہیم راجو رضوی کے ہاتھوں رضا اکیڈمی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے،
اس موقع پر شکیل احمد سبحانی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے سبب ہمارا شہر اس وقت جس نازک موڑ پر ہے وہ کسی سے مخفی نہیں، لیکن اس کی پرواہ کیے بغیر اگر شہر کی ایک قابل لیڈی ڈاکٹر آدھی آدھی رات کو علی اکبر جیسے سرکاری ہاسپٹل اور الامین ہاسپٹل پہنچ کر خواتین کے لیے طبی خدمات انجام دیتے ہوئے آپریشنس کر رہی ہے اور مسلسل خواتین کی زندگیوں کو بچانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے تو ان کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے، موصوف نے کہا کہ ایسے ہنگامی حالات میں جب کہ پورا شہر کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہے یہ اللہ رب العزت کا فضل عظیم ہے کہ اس نے یہ خدمت ڈاکٹر فارعہ کے نصیب میں لکھ دی، اس موقع پر ڈاکٹر فارعہ کے والد صغیر سر نے کہا کہ میں رضا اکیڈمی کی تمام دینی و سماجی خدمات سے پہلے بھی بہت متاثر تھا، لیکن اپنی بیٹی فارعہ کی خدمات کے اعتراف میں آج دفتر رضا اکیڈمی پر مدعو کرکے میری جو عزت افزائی کی گئی اس نے مجھے جذباتی بنا دیا ہے، میرے پاس رضا اکیڈمی کی شکر گزاری کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے تمام اراکین و معاونین کو جزائے خیر دے جو ایسے سنگین حالات میں جہاں منظم طور پر منصوبہ بندی کے ساتھ غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد بھی کر رہے ہیں، وہیں شہر کے ان تمام ڈاکٹرز کے تحفظ کی فکر بھی کر رہے ہیں، جو خدمتِ خلق خدا کے جذبوں سے سرشار ہوکر اس وقت کام کر رہے ہیں.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com