Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاوں میں غیر ضروری چہل پہل کے خلاف پولیس انتظامیہ کے تیور سخت

Published

on

(خیال اثر)
مسلم علاقوں میں بڑھتی ہوئی چہل پہل کے خلاف پولیس انتظامیہ کے تیور سخت ہوتے جارہے ہیں.غیر ضروری افراد کی سیر و تفریح کا خمیازہ کارڈ ہولڈر طبقے کو بھگتنا پڑھ رہا ہے. افسوسناک بات ہے کہ جس قوم کو پوری دنیا کا امام بنا کر بھیجا گیا وہ آج پولیس کے ڈنڈے کھا رہی ہے. کل جماعتی تنظیم مالیگاوں کی جانب سے درد مندانہ اپیل کی گئ ہے کہ کرونا وائرس کو لےکر عالمی طور پر ہر شخص پریشان ہے حکومت کی جانب سے مسلسل اعلان کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے یعنی قلم 144 کا نفاذ ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری ہے 4 سے زیادہ افراد ایک مقام پر اکھٹا نہ ہوں بلکہ کرفیو جاری ہے یعنی لوگوں کو اپنے گھروں میں بیٹھنا چاہیے بلا ضرورت کوئی گھروں سے نہ نکلے. ضرورت کے تحت ماسک لگا کے آپ اپنی ضرورت پوری کرسکتے ہیں نیز پولیس کی جانب سے کرانہ دکان، سبزی، دودھ، میڈیکل اسٹور، ہاسپٹل جاری رکھنے کا حکم ہے لیکن مسلم علاقوں میں لوگ کرونا وائرس بیماری کو ہلکے میں لے رہے ہیں اس بیماری سے احتیاط بہت ضروری ہے دھارا 144 کرفیو کے باوجود بھی لوگ چوک چوراہوں پر اکھٹا ہو رہے ہیں ان سے درد مندانہ اپیل ہے کہ کرونا وائرس کے چلتے پوری دنیا پریشان ہے ہم اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں تلاوت کلام پاک، توبہ، استغفار کریں اور مساجد کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ لاوڈ اسپیکر سے عوام کو گھروں میں رہنے کا اعلان کریں اور کرونا وائرس بیماری سے آگاہ کریں کارخانہ دار اپنا کارخانہ چالو رکھتے ہوئے مزدوروں کو کارخانے میں ہی چاۓ پانی کا انتظام کریں کارخانہ دار کارخانہ کا دروازہ بند رکھیں باہر غیر ضروری قطعی طور پر نہ نکلیں 14 اپریل 2020 تک لاک ڈاون کیا گیا ہے.
مسلمانوں سے خصوصی گذارش کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس بیماری سے بچنے کے لیے ہم سنجیدہ رہیں. ایسی دردمندانہ اپیل اراکین کل جماعتی تنظیم مالیگاوں ترجمان صوفئ ملت حضرت صوفی غلام رسول قادری, سنی کونسل کے صدر حاجی محمد یوسف الیاس, سنی جمعیت الاسلام کے سکریٹری صوفی جمیل قادری ٹیلر نے کی ہے.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com