Connect with us
Tuesday,15-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں زنخوں نے تعمیر کی اپنی برادری کی الگ مسجد، “مسجد یعقوب اشرفی”

Published

on

(خیال اثر کی خصوصی رپورٹ)
دنیا میں اللہ تعالیٰ مرد و عورت کی تخلیق کی وہیں ایک تیسری نسل بھی ہے. جسے سماج میں کوئی مقام حاصل نہیں ہیں اور ناہی انہیں اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے. خدا کی بنائی اس مخلوق کو ہم زنخوں سے نام سے جانتے ہیں. ادھر کچھ سالوں سے اس برادری نے بھی ہلچل شروع کی ہیں. اس سے قبل شبنم موسی نے الیکشن جیت کر تاریخ رقم کی تھی. جس طریقے سے ہمیں ووٹنگ کا حق حاصل ہیں. جمہوری ہندوستان میں زنخوں کو بھی ووٹنگ کا حق ہیں. اب ان زنخوں نے ایک اور قابل تعریف کارنامہ انجام دیا ہے. شہر مالیگاؤں جس کی شناخت مسجدوں میناروں کی وجہ ہیں. اسی دینی شہر میں زنخوں نے اپنی ایک الگ مسجد تعمیر کی ہے. اس طرح پورے مہاراشٹر میں مسجد یعقوب اشرفی کو زنخوں کی پہلی مسجد ہونے کا شرف حاصل ہے. آپ کی معلومات کے لئے بتادیں کہ یعقوب اشرفی مسجد شہر کے باغ محمود گیٹ نمبر 58/1 میں واقع ہے. اس مسجد کی تعمیر کا خیال ایک سال قبل محمد یعقوب کے ذہن میں آیا. انھوں نے شہر کے کنارے پر سکون آبادی والے علاقے میں بہت بڑی جگہ خریدی- اس اراضی میں مسجد کی بازو میں اپنی برادری کے لوگوں کے لئے قیام کا نظم کیا. مسجد کل 16 سو اسکوائر فٹ اراضی پر تعمیر ہے. جبکہ مکان 14سو اسکوائر فٹ پر تعمیر کیا گیا ہے. زنخے برادری سے تعلق رکھنے والے محمد یعقوب نے نمائندے کو مسجد بتائی تو ہمارے ہونٹ ماشا اللہ کہنے پر مجبور ہو گئے. چھوٹی سی خوب صورت مسجد میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں.مسجد میں اے سی کے ساتھ ساتھ وضو خانے، غسل خانے، بیت الخلاء کے ساتھ امام صاحب کے حجرے کا معقول انتظام کیا گیا ہے. مسجد میں مکمل صاف صفائی دیکھ کر آنکھیں روشن ہو گئیں. مسجد میں معمول کے مطابق پنج وقتہ اذان اور نماز کا اہتمام پابندی سے کیا جاتا ہے. مسجد کی تعمیر بھلے ہی ایک زنخے نے کی ہے لیکن مقام شکر ہے کہ اس مسجد کا دروازہ ہر کسی کے لئے کھلا ہوا ہے. مسجد یعقوب اشرفی میں ہر مسلمان بلا خوف و خطر نماز ادا کر سکتا ہے. کچھ ماہ قبل اس مسجد کا افتتاح نگراں سنی دعوت اسلامی حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے کیا تھا.
محمد یعقوب سے یہ پوچھے جانے پر کہ آپ کو مسجد کی تعمیر کا خیال کب اور کیوں آیا تو انھوں نے بتایا کہ “پانچ سال کی عمر میں ہمارے والدین ہمیں مسجد نماز ادا کرنے کے لئے بھیجا کرتے تھے. بچپن سے دل کے کسی کونے میں دینداری کی شمع روشن تھی لیکن اس برادری میں آنے کے بعد مسجد جانے میں قباحت ہوتی تھی. ہمارا بناؤ سنگھار مسجد میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا تھا. کبھی کبھی دل میں ایک ڈر بھی پیدا ہوتا تھا کہ ہمیں مسجد سے نکال کر باہر فرمائی کردیا جائے یہی وجہ تھی کہ ہم نے اپنی الگ مسجد کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے گھر کی تعمیر کی توفیق دی. محمد یعقوب نے ماضی کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ 1972میں اس برادری میں آمد ہوئی.زندگی کے نشیب و فراز نے گلیوں اور بازاروں کی خاک چھاننے پر مجبور کردیا. غریبی، مفلسی، بے چارگی نے سارے شعور چھین کر ہمیں بڑی آزمائش میں مبتلا کردیا. محمد یعقوب نے انتہائی نمناک لہجہ میں بتایا کہ مسجد کی تعمیر میں کم از کم پچیس لاکھ (زمین سمیت) خرچ ہوئے ہیں لیکن اللہ کا بے پناہ احسان ہے کہ اس نے مسجد کے نام پر کسی سے چندہ کرنے کی توفیق نہیں دی. ہم نے اپنی کمائی سے مسجد کی تعمیر مکمل کی. اللہ نے زندگی میں 6 مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائی.

ممبئی پریس خصوصی خبر

یوسف ابراہانی کی گھر واپسی سماجواری پارٹی میں شمولیت

Published

on

Yousef-Abrahani

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کانگریس کے سنئیر لیڈر اور اسلام جمخانہ کے چیئرمین ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کانگریس کا دامن چھوڑنے کے بعد گھر واپسی کی ہے اور قومی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ابراہانی کے ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے, اور کہا ہے کہ مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو تقویت بخشنے کے لئے یوسف ابراہانی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے سماجوادی پارٹی ہی صف اول پر ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو فرقہ پرستی کا مقابلہ کرتی ہے, اس لیے یوسف ابراہانی کو پارٹی میں شامل کیا ہے مجھے امید ہے کہ ابراہانی پارٹی کی تنظیمی امور کو مستحکم کرنے میں کوشاں رہیں گے, ابھی تک یوسف ابراہانی کو پارٹی میں کوئی عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ابو عاصم اعظمی کریں گے۔ یوسف کے فرزند شہزاد ابراہانی، زیبا ملک نے بھی پارٹی میں شمولیت کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے پورٹل دوبارہ کھول دیا، ہندوستان کی وزارت برائے اقلیتی امور نے حج گروپ آپریٹرز کو جلد عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی

Published

on

Hajj

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج نے 10,000 عازمین حج کے لیے حج (نسک) پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ منیٰ (مکہ کے قریب ایک شہر) میں جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت نے سی ایچ جی اوز (کمبائنڈ حج گروپ آپریٹرز) سے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنا عمل مکمل کریں۔ حج رواں سال جون کے مہینے میں ہوگا۔ اس کے لیے مئی سے ہی عازمین حج سعودی جانا شروع کر دیں گے۔ 26 سی ایچ جی اوز حج کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ منیٰ میں کیمپ، ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے لیے ضروری معاہدے مکمل نہیں کر سکے۔ اس پر حکومت ہند نے سعودی وزارت حج سے رابطہ کیا۔ ہندوستانی حکومت کی مداخلت کے بعد سعودی وزارت حج نے پورٹل کو دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ہندوستان کی اقلیتی امور کی وزارت نے کہا کہ کچھ سی ایچ جی اوز سعودی عرب کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہے، جس سے ان کا حج کوٹہ پورا نہیں ہوا۔ اس بقیہ کوٹہ کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب نے اب 10,000 عازمین حج کے لیے پورٹل کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ حکومت ہند کی حج پالیسی 2025 کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا ملک کے لیے مختص حج کے کل کوٹے کا 70% کا انتظام کرتی ہے۔ باقی 30% پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو دیا جاتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سعودی عرب نے 2025 کے لیے ہندوستان کو 1,75,025 (1.75 لاکھ) کا کوٹہ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری چندر شیکھر کمار اور جوائنٹ سکریٹری سی پی ایس بخشی نے ہندوستانی عازمین کے لیے حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ہفتے جدہ کا دورہ کیا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی اس سال جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال حج 4 جون سے 9 جون 2025 کے درمیان ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا انحصار اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحج کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com