Connect with us
Tuesday,07-April-2026

جرم

سلیم نگر کے رکشا ڈرائیور محسن شاہ کی لاش درے گاؤں سے برآمد ہونے پر شہر میں سنسنی

Published

on

murder

(وفا ناہید)
کل رات مالیگاؤں سلیم نگر کا ساکن سلیم نگر علاقے کا رکشا ڈرائیور محسن شاہ کلیم شاہ عمر 26 سالہ کی لاش درے گاؤں کے کوکن درہ علاقے میں برآمد ہونے سے پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے.
محسن شاہ کو کسی نے بری طرح زورکوب کیا ہے، کیونکہ مقتول کے جسم پر زخموں کے نشان ہے. محسن شاہ کلیم شاہ کی لاش ملنے کی اطلاع اطراف کے دیہاتیوں نے پولیس اسٹیشن میں دی۔ لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولس فورا جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کردیا. لاش کی شناخت کے بعد پولس نے اس کی اطلاع رشتے داروں کو دی. چونکہ رات کے وقت پوسٹ مارٹم ہونا ناممکن تھا اس لیے صبح پوسٹ مارٹم کی کاروائی کی جائے گی۔ اس علاقے کے کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والے، شفیق اینٹی کرپشن، نہال حاجی پرتن والے سمیت دیگر سوشل ورکرس ان کے افراد خانہ کے ساتھ تسلی دیتے ہوئے قانونی کاروائیوں میں معاونت کر رہے ہیں۔

جرم

وزیر اعظم مودی کے دستخط والے جعلی خط کے ذریعے 4 لاکھ روپے تاوان مانگنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

Published

on

ممبئی: ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ خوری سیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دستخط شدہ جعلی خط کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 400,000 روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو ایسپلانیڈ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ٹارگٹ میڈیا سے وابستہ توصیف حسین اسماعیل پٹیل (44) اور سدھی ناتھ دیناناتھ پانڈے عرف سنیل (43) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں شاستری نگر، گورگاؤں (مغربی) کے رہنے والے ہیں۔ شکایت کے مطابق، متاثرہ خاتون “میگا شریا” کے نام سے ایک این جی او چلاتی ہے، جو 2020 سے پسماندہ بچوں، اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ شکایت کنندہ نے توصیف پٹیل اور اس کے ساتھی فرناز واڈیا سے 2022 میں ایک سماجی تقریب میں ملاقات کی۔ 18 مارچ کو، پٹیل نے مبینہ طور پر واٹس ایپ پر ایک صوتی نوٹ بھیجا، جس میں رقم کے بدلے وزیراعظم کے دفتر سے سالگرہ کی مبارکبادی خط بھیجنے کی پیشکش کی گئی۔ شکایت کنندہ نے ابتدائی طور پر اس دعوے کو جعلی قرار دیا تھا۔ تاہم، ملزم نے خط حقیقی ہونے کا دعویٰ کیا اور 4 لاکھ روپے کی پبلک ریلیشن فیس کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد، 28 مارچ کو، فرناز واڈیا نے شکایت کنندہ کو مخاطب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے دستخط شدہ ایک خط کی ڈیجیٹل کاپی بھیجی، جس میں ان کے سماجی کام کی تعریف کی گئی۔ شکایت کنندہ نے ابتدائی طور پر یہ خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا لیکن ساتھیوں کی جانب سے اس کی صداقت پر شکوک پیدا ہونے کے بعد اسے حذف کر دیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اپنے مطالبات کو تیز کیا اور فریب کاری کے پیغام کو ساکھ دینے کے لیے شکایت کنندہ کے نام سے ایک جعلی ای میل آئی ڈی بنائی۔ شکایت کنندہ نے ملزم کو ورلی کے ایک کیفے میں مدعو کیا۔ وہیں، ملزم نے وزیر اعظم کے دفتر میں رابطے ہونے کا دعویٰ کیا اور ایک “حقیقی” خط کے بدلے میں ₹ 4 لاکھ کا مطالبہ دہرایا۔ مسلسل دباؤ اور دھمکیوں کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، انسداد بھتہ خوری سیل نے ورلی سی فیس کے ایک ہوٹل میں جال بچھا دیا، جہاں ملزمین کو شکایت کنندہ سے رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ایک جعلی سالگرہ مبارکبادی کارڈ برآمد کیا جس پر مبینہ طور پر وزیر اعظم کے دستخط تھے، کھلونا نوٹوں کے بنڈل، 500 روپے کے دو اصلی نوٹ، اور جرم میں استعمال ہونے والے دو موبائل فون۔ ملزم کے خلاف این آئی اے اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر ورلی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی اور بعد میں اسے تحقیقات کے لیے انسداد بھتہ خوری سیل کو منتقل کیا گیا تھا۔ شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تکنیکی تحقیقات کی اور ورلی کے علاقے میں جال بچھا دیا، جہاں ملزمان بھتہ کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس کو دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ وہ وزیر اعظم کے جعلی دستخط اور لیٹر ہیڈ کے ماخذ، جعلی دستاویزات بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات اور سابقہ ​​اسی طرح کے فراڈ کے بارے میں بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Cilender-&-Bike

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

Published

on

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان