Connect with us
Friday,20-September-2024
تازہ خبریں

سیاست

کیجریوال کو تشدد زدہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ شاہین باغ خاتون مظاہرین

Published

on

shaheen

قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے دہلی کے تشدد کی سخت مذمت اوراس پر زبردست غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دہلی جل رہی تھی تو وزیر اعلی اروند کیجریوال کہیں سو رہے تھے۔
عام آدی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے تئیں سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب عوام پر مصیبت کا وقت آیا تو وہ کہیں نظر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سنیچر کی رات سے خراب ہورہے تھے جب بی جے پی کے ایک لیڈر نے دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے عوام نے نفرت کو مسترد کرتے ہوئے امن کو منتخب کیا تھا لیکن تشدد کے دوران امن کے پیامبر کہیں نظر نہیں آئے اور دہلی جلتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور اس کے رہنما یہ کہکر ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے کہ دہلی پولیس ان کے پاس نہیں ہے،دہلی کے ایک وزیر اعلی کی حیثیت سے یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی ذمہ داری ہے اوریہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ مسٹر کیجریوال اور ان کے اراکین اسمبلی اگر سڑکوں پر اترتے تو پولیس اور انتظامیہ پر حالات کو کنٹرول کرنے کے کئے دباؤ پڑتا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اب جب کہ متعدد افراد اس تشدد کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، سیکڑوں زخمی ہیں۔ان سب کو بچایا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اتوار کے روزسے ہی شرپسند عناصر سڑکوں پر ننگا ناچ رہے تھے اگر اس وقت حالات پر قابو کرلیا گیا ہوتا تو دہلی کی یہ حالت نہیں ہوتی۔
مظاہرین نے شاہین باغ مظاہرہ کو پرامن رکھنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں جاری مظاہرہ پرامن ہے اور ہر حال میں اسے پرامن رکھا جانا چاہئے کیوں کہ اس طرح کے حالات اس لئے پیدا کئے جارہے ہیں تاکہ اس کو بدنام کیا جاسکے اور حکومت اپنے مقصدمیں کامیاب ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ شاہین باغ خاتون مظاہرین پرامن طریقے سے اپنا مظاہرہ جاری رکھیں گی۔ تحمل اور صبر کے ساتھ اپنے مقصد کے حصول جاری رکھیں گی۔
جعفر آبادمیں خاتو ن مظاہرین نے تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند اور فسطائی طاقتیں کچھ بھی کرلیں ہم لوگ اس وقت تک احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا۔کل تشدد اور پتھراؤ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ظلم و تشدد ہمیں اپنے عہد سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا۔ ان میں سے کئی زخمی خاتون نے کہاکہ اپنے عزم کے تئیں اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگ سڑکوں پراس قانون کوواپس لینے کے لئے بیٹھی ہیں۔ اس کی واپسی کے بغیر ہم لوگ نہیں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح پولیس اور فسطائی طاقتوں نے تشدد کو بڑھاوا دیا ہے وہ نہایت ہی افسوسناک اور ملک کی شبیہہ کو داغدار کرنے والا ہے۔
دریں اثنا ء دہلی کے حالات پر قابو پانے کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اعلی سطحی میٹنگ بلائی جس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پولیس کمشنر امولیہ پٹائک، کانگریس کے لیڈر رسبھا ش چوپڑا اور بی جے پی کے لیڈر منوج تیواری اور رام ویر سنگھ ودھوڑی شامل تھے۔ مسٹر کیجریوال نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسٹر شاہ کی میٹنگ کو اچھا قدم بتاتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ دارالحکومت میں تشدد رکے۔میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیاں دہلی میں امن بحال کرنے میں تعاون کریں ۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری احتجاج کررہے ہیں اور 24گھنٹے کا مظاہرہ جاری ہے جس میں اظہار یکجہتی کیلئے اہم لوگ آرہے ہیں۔دہلی میں تشدد کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مظاہرین نے سخت افسوس کااظہار کرتے ہوئے پولیس کے رویے کی مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی میں ہی درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ نظام الدین میں شیو مندر کے پاس خواتین کامظاہرہ جاری ہے۔ تغلق آباد میں خاتون نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو وہاں سے بھگادیاتھا۔
خوریجی میں خاتون مظاہرین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر‘ سیلم پور جعفرآباد، ترکمان گیٹ،بلی ماران، لال کنواں،کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مصطفی آباد، کردم پوری، نور الہی کالونی، شاشتری پارک،بیری والا باغ، نظام الدین،جامع مسجدسمیت دیگر جگہ پر مظاہرے ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ چننئی میں سی اے اے کے خلاف مظاہر ہ جاری ہے۔حالانکہ حوض رانی میں بھی پولیس کی زیادتی کی خبر سامنے آئی ہے۔
راجستھان کے امروکا باغ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف جاری مظاہرہ23ویں دن میں داخل ہوگیا۔ اس قانون کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی ٹولی ان لوگوں کو گھروں میں جاکر اس قانون کے بارے میں بیدار کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ دوسری ریاستوں سے سماجی کارکنان اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ کل مشہورسماجی کارکن شبنم ہاشمی سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کرکے اظہار خیال کیا تھا۔
اس کے علاوہ راجستھان کے بھیلواڑہ کے گلن گری، کوٹہ، رام نواس باغ جے پور، جودھ پور’اودن پور اور دیگر مقامات پر،اسی طرح مدھیہ پردیش کے اندورمیں کئی جگہ مظاہرے ہور ہے ہیں۔ اندور میں کنور منڈلی میں خواتین کا زبردست مظاہرہ ہورہا ہے اور یہاں خواتین بہت ہی عزم کے ساتھ مظاہرہ کر رہی ہیں۔وہاں خواتین نے عزم کے ساتھ کہاکہ ہم اس وقت تک بیٹھیں گے جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیتی۔ اندور کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال،اجین، دیواس، مندسور، کھنڈوا، جبل پور اور دیگر مقامات پر بھی خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش قومی شہریت(ترمیمی) قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے سب سے مخدوش جگہ بن کر ابھری ہے جہاں بھی خواتین مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹادیا جاتا ہے۔ وہاں 19دسمبر کے مظاہرہ کے دوران 22لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ خواتین گھنٹہ گھر میں مظاہرہ کر رہی ہیں ا ور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے اپنی موجودگی درج کروارہی ہیں۔ اترپردیش میں سب سے پہلے الہ آباد میں چند خواتین نے احتجاج شروع کیا تھااب ہزاروں میں ہیں۔خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ اترپردیش کے ہی سنبھل میں پکا باغ، دیوبند عیدگاہ،سہارنپور، مبارک پور اعظم گڑھ،اسلامیہ انٹر کالج بریلی، شاہ جمال علی گڑھ، اور اترپردیش کے دیگر مقامات پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔
شاہین باغ دہلی کے بعد سب سے زیادہ مظاہرے بہار میں ہورہے ہیں اور وہاں دلت، قبائلی سمیت ہندوؤں کی بڑی تعداد مظاہرے اور احتجاج میں شامل ہورہی ہے۔ ارریہ فاربس گنج کے دربھنگیہ ٹولہ عالم ٹولہ، جوگبنی میں خواتین مسلسل دھرنا دے رہی ہیں ایک دن کے لئے جگہ جگہ خواتین جمع ہوکر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ مردوں کا مظاہرہ بھی مسلسل ہورہا ہے۔ کبیر پور بھاگلپور۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اس طرح یہ ملک کا تیسرا شاہین باغ ہے، دوسرا شاہین باغ خوریجی ہے۔سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کھکڑیا کے مشکی پور میں، نرکٹیا گنج، مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی میں ململ اور دیگر جگہ، ارریہ کے مولوی ٹولہ،سیوان، چھپرہ، کھگڑیا میں مشکی پور،بہار شریف، جہاں آباد،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، مغربی چمپارن، بیتیا، سمستی پور، تاج پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی اور متعدد جگہ، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہو ہے ہیں۔ بہار کے ہی ضلع سہرسہ کے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ میں خواتین کا بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔
دہلی میں شاہین باغ،، جامعہ ملیہ اسلامیہ،آرام پارک خوریجی،حضرت نظام الدین، قریش نگر عیدگاہ، اندر لوک، نورالہی،سیلم پور فروٹ مارکیٹ، موج پوری،جامع مسجد،،ترکمان گیٹ،،ترکمان گیٹ، بلی ماران، شاشتری پارک، کردم پوری، مصطفی آباد، کھجوری، بیری والا باغ، وغیرہ،رانی باغ سمری بختیارپورضلع سہرسہ بہار،سبزی باغ پٹنہ،، ہارون نگر،پٹنہ’شانتی باغ گیا بہار، مظفرپور، ارریہ سیمانچل بہار،بیگوسرائے بہار،پکڑی برواں نوادہ بہار،مزار چوک،چوڑی پٹی کشن گنج‘ بہار،مگلا کھار‘ انصارنگر نوادہ بہار،مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، دربھنگہ میں تین جگہ، مدھوبنی،سیتامڑھی، سمستی پور‘ تاج پور، سیوان،گوپال گنج،کلکٹریٹ بتیا‘ہردیا چوک دیوراج، نرکٹیاگنج، رکسول، کبیر نگر بھاگلپور، رفیع گنج، مہارشٹر میں دھولیہ، ناندیڑ، ہنگولی،پرمانی، آکولہ، سلوڑ، پوسد،کونڈوا،۔پونہ،ستیہ نند ہاسپٹل، مالیگاؤں‘ جلگاؤں، نانڈیڑ، پونے، شولاپور، اور ممبئی میں مختلف مقامات، مغربی بنگال میں پارک سرکس کلکتہ‘ مٹیا برج، فیل خانہ، قاضی نذرل باغ، اسلام پور، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناجپور، بیربھوم، داراجلنگ، پرولیا۔ علی پور دوار،اسلامیہ میدان الہ آبادیوپی،روشن باغ منصور علی پارک الہ آباد یوپی۔محمد علی پارک چمن گنج کانپوریوپی، گھنٹہ گھر لکھنو یوپی، البرٹ ہال رام نیواس باغ جئے پور راجستھان،کوٹہ، اودے پور، جودھپور، راجستھان،اقبال میدان بھوپال مدھیہ پردیش، جامع مسجد گراونڈ اندور،مانک باغ، امروکا،پراکی، اندور، اجین،دیواس، کھنڈوہ،مندسور، گجرات کے بڑودہ، احمد آباد، جوہاپورہ، بنگلورمیں بلال باغ، منگلور، شاہ گارڈن، میسور، پیربنگالی گرؤنڈ، یادگیر کرناٹک، آسام کے گوہاٹی، تین سکھیا۔ ڈبرو گڑھ، آمن گاؤں کامروپ۔ کریم گنج، تلنگانہ میں حیدرآباد، نظام آباد‘ عادل آباد۔ آصف آباد، شمس آباد، وقارآباد، محبوب آباد، محبوب نگر، کریم نگر، آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم‘ اننت پور،سریکاکولم‘ کیرالہ میں کالی کٹ، ایرناکولم، اویڈوکی،، ہریانہ کے میوات اور یمنانگرفتح آباد،فریدآباد،جارکھنڈ کے رانچی، کڈرو،لوہر دگا، بوکارو اسٹیل سٹی، دھنباد کے واسع پور، جمشید پور وغیرہ میں بھی خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔

جرم

شاہجہاں پور میں مقبرہ توڑ کر شیولنگ کی بنیاد رکھی گئی، دو برادریوں میں ہنگامہ، مقدمہ درج، پولیس فورس تعینات

Published

on

Shahjahanpur

اترپردیش کے شاہجہاں پور سندھولی میں واقع قدیم مذہبی مقام پر مقبرے کو منہدم کر کے شیولنگ نصب کیے جانے کے بعد جمعرات کو سہورا گاؤں میں ایک بار پھر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سینکڑوں لوگوں کا ہجوم لاٹھیاں لے کر جمع ہو گیا۔ مزار کی طرف بڑھنے والے ہجوم پر قابو پانے کے لیے کئی تھانوں کی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، لیکن بھیڑ نہیں مانی۔ قبر مسمار کر دی گئی۔ پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس نے ان لوگوں کو سمجھایا جو ہنگامہ برپا کر رہے تھے۔ پھر ہنگامہ تھم گیا۔ گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

سہورا گاؤں میں قدیم مذہبی مقام کے احاطے میں ایک اور برادری کا مقبرہ بنایا گیا تھا۔ کئی سال پہلے بھی دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی رہی تھی۔ تب پولیس نے دوسری برادریوں کے ہجوم کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔ کچھ دن پہلے کسی نے سجاوٹ کے لیے قبر پر اسکرٹنگ بورڈ لگا دیا تھا۔ منگل کو جب لوگوں نے اسے دیکھا تو انہوں نے احتجاج کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ بدھ کے روز، اس مقبرے کو ہٹا دیا گیا اور شیولنگ نصب کیا گیا۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کشیدگی پھیلنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں طرف سے وضاحت کی گئی۔ گاؤں کے ریاض الدین نے پجاری سمیت کچھ لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ بعد ازاں قبر کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ دیواروں پر خاردار تاریں لگا دی گئیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے کئی گاؤں کے سینکڑوں لوگ جمعرات کو موقع پر پہنچ گئے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ مقبرے کی دوبارہ تعمیر کے بعد شیولنگا کو ہٹا دیا گیا تھا۔

ہجوم کے غصے کو دیکھ کر قریبی تھانوں کی پولیس فورس سندھولی پہنچ گئی۔ لوگوں نے تاریں ہٹا کر قبر کو گرا دیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اور سی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔ سی او نے جب لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی تو ان کی بھی بدتمیزی ہوئی۔ اے ڈی ایم انتظامیہ سنجے پانڈے اور ایس پی رورل منوج اوستھی موقع پر پہنچ گئے۔

دوسرے فریق کی جانب سے تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ اے ڈی ایم سنجے پانڈے نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاؤں کی سوسائٹی کی زمین کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے۔ قبر پر کسی نے شرارت کی تھی۔ گاؤں میں پولیس تعینات ہے۔ گاؤں کے حالات بھی نارمل ہیں۔ پولیس اسٹیشن انچارج دھرمیندر گپتا نے بتایا کہ ایک فریق کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس راج راجیش سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

Continue Reading

سیاست

کیا بہار پولیس میں استعفوں کا دور آ گیا ہے؟ آئی پی ایس کامیا مشرا کے بعد شیودیپ لانڈے نے استعفیٰ دے دیا۔

Published

on

Kamya-Mishra-&-Shivdeep-Lande

پٹنہ : ایسا لگتا ہے کہ بہار کے کچھ سپر پولیس اب اپنے ‘مستقبل کے منصوبے’ پر کام کر رہے ہیں۔ آئی پی ایس کامیا مشرا کے بعد آئی پی ایس شیودیپ وامن راؤ لانڈے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شیودیپ لانڈے کو حال ہی میں پورنیا رینج کا آئی جی بنایا گیا تھا۔ انہوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے استعفیٰ کی اطلاع دی ہے۔ آئی پی ایس لانڈے نے اپنے 18 سال کے دور میں بہار کی خدمت کی ہے اور اب نئے شعبوں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آئی پی ایس کامیا مشرا کے بعد آئی پی ایس شیودیپ لانڈے کے استعفیٰ کی خبر نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس سے قبل آئی پی ایس کامیا مشرا نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا جسے ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ پولیس کا رویہ کیا ہوگا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ لیکن، کسی نے ابھی تک ان کے مستقبل کے منصوبوں کا انکشاف نہیں کیا۔ لیکن، کچھ لوگ یہ قیاس کر رہے ہیں کہ جان سورج 2 اکتوبر کو شروع ہونے والی پرشانت کشور کی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

شیودیپ لانڈے نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ‘میرے پیارے بہار، گزشتہ 18 سالوں سے ایک سرکاری عہدے پر رہنے کے بعد آج میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان تمام سالوں میں میں نے بہار کو اپنے اور اپنے خاندان سے اوپر سمجھا ہے۔ سرکاری ملازم کے طور پر میرے دور میں اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ آج میں نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن میں بہار میں ہی رہوں گا اور مستقبل میں بھی بہار ہی میرے کام کی جگہ رہے گا۔

2006 بیچ کے آئی پی ایس شیودیپ لانڈے کا تعلق اصل میں اکولا، مہاراشٹر سے ہے۔ ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے شیودیپ نے اسکالرشپ کی مدد سے تعلیم حاصل کی۔ بعد میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا اور آئی پی ایس آفیسر بن گئے۔ شیودیپ لانڈے اگرچہ بہار کیڈر کے افسر تھے لیکن انہوں نے کچھ عرصہ مہاراشٹر میں بھی کام کیا۔ جب وہ بہار میں ایس ٹی ایف کے ایس پی تھے تو ان کا تبادلہ مہاراشٹرا کیڈر میں کر دیا گیا تھا۔ مہاراشٹر میں، اس نے اے ٹی ایس میں ڈی آئی جی کے عہدے تک کام کیا۔ اس کے بعد وہ بہار واپس آگئے۔

Continue Reading

سیاست

بہار حکومت نے کئی آئی اے ایس افسران کے محکمے تبدیل کر کے انہیں نئے محکموں میں تعینات کیا۔

Published

on

IAS-Officers-Transfer

پٹنہ : بہار حکومت نے ایک بار پھر کئی آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ ان افسران کو نئے محکموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ کچھ کو اضافی چارجز بھی تفویض کیے گئے ہیں۔ تبادلے کا یہ حکم نامہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے۔ 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور پنچایتی راج محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مہیر کمار سنگھ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں چیف انویسٹی گیشن کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ سنجے کمار اگروال، 2002 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور محکمہ زراعت کے سکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری کا اضافی چارج برقرار رکھیں گے۔

بہار میں آئی اے ایس کی ٹرانسفر پوسٹنگ
1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور پنچایتی راج محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مہیر کمار سنگھ کو چیف انویسٹی گیشن کمشنر، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سنجے کمار اگروال، 2002 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور محکمہ زراعت کے سکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری کا اضافی چارج برقرار رکھیں گے۔ محکمہ خزانہ کے سکریٹری دیپک آنند، جو 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، کا تبادلہ کر دیا گیا۔ محکمہ محنت وسائل کا سیکرٹری بنایا۔
ڈاکٹر آشیما جین، 2008 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر اور محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کی سکریٹری کو اب محکمہ خزانہ کا نیا سکریٹری بنایا گیا ہے۔
آشیما جین کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی کمشنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
2008 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹر بی۔ کارتیکیا دھنجی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی کمشنر کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔
2008 بیچ کے آئی اے ایس اور محکمہ داخلہ کے سکریٹری پرنب کمار کو اگلے احکامات تک انویسٹی گیشن کمشنر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
لکشمن تیواری، جو 2021 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور محکمہ ریونیو اور لینڈ ریفارمز میں خصوصی ڈیوٹی پر مامور افسر ہیں، کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
لکشمن تیواری کو چھپرا صدر کے سب ڈویژنل آفیسر کی پوسٹنگ دی گئی۔

بہار میں انتظامی ردوبدل میں 2008 بیچ کی آئی اے ایس افسر ڈاکٹر آشیما جین کا محکمہ شہری ترقی سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں اب محکمہ خزانہ کی کمان سونپی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی کمشنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر آشیما جین اس سے قبل محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکریٹری تھیں۔ اب ان کی جگہ کون لے گا اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اس ردوبدل میں 2008 بیچ کے ایک اور آئی اے ایس افسر بی۔ کارتیکیا دھنجی کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی کمشنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ کارتیکیا دھنجی اس وقت اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ ایک اور اہم تبدیلی میں 2008 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور محکمہ داخلہ کے سکریٹری پرنب کمار کو اگلے احکامات تک انویسٹی گیشن کمشنر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2021 بیچ کے آئی اے ایس افسر لکشمن تیواری اور ریونیو اور لینڈ ریفارمز ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل ڈیوٹی کے افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ انہیں چھپرا صدر کا نیا سب ڈویژنل آفیسر بنایا گیا ہے۔ لکشمن تیواری کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کا اختیار اور دفعہ 163 میں موجود اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com