Connect with us
Saturday,04-July-2026
تازہ خبریں

سیاست

بی جے پی۔کیجریوال دونوں ایک: کانگریس

Published

on

congress

کانگریس کے رہنما اور دہلی دیہات کسان بچاؤ منچ کے صدر ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کسانوں کی تحریک سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے نوراکشتی کر رہے ہیں اور یہ ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے۔
مسٹر کمار نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بی ٹیم ہے۔ مسٹر کیجریوال کے قول و فعل عوام کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں اور عوام بھی سمجھ گئے ہیں کہ وہ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کسان مخالف تینوں قوانین کو اسمبلی سیشن بلا کر رد نہیں کیا، رد کرنے کی بات تو چھوڑیے بلکہ انھیں نافذ کرنے والے سب سے پہلے مسٹر کیجریوال ہی ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کہنے پر انہوں نے براڑی میں کسانوں کو لالچ دیا کہ وہ وہاں آ جائیں تاکہ جیل کی طرح انھیں وہاں رکھا جا سکے۔ مسٹر کیجریوال کا تینوں قوانین کو دہلی میں نافذ کرنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے بڑے کسان مخالف ہیں۔ اگر یہ کسانوں کے حامی ہوتے تو دیگر حکومتوں کی طرح یہ بھی اسمبلی سیشن بلا کر ان قوانین کو رد کر سکتے تھے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں کسان مخالف پارٹیاں ہیں اور کسانوں کا مفاد نہیں چاہتی ہیں اور یہ وہی کرتی ہیں جو آر ایس ایس کے رہنما کہتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں جس ڈھنگ سے ’بھارت بند‘ کے دن کیجریوال کے ہاؤس آریسٹ کو الیکٹرانک میڈیا میں بار بار دکھا رہا تھا وہ خود اس بات کا ثبوت ہے، ایک طرف جہاں کئی ماہ سے کشمیر کے رہنما گھروں میں نظر بند ہیں، انھیں میڈیا دکھا نہیں رہا ہے اور دوسری جانب ان کے اپنے نمائندے کے ’ڈرامے‘ کو ترجیحی طور پر دکھا رہا ہے۔ یہ واقعات بے حد قابل مذمت ہیں۔ ہمارے کسانوں کے ساتھ یہ مذاق اور دھوکہ عوام برداشت نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں

ہرمز بیرونی طاقتوں کی طرف سے فوجی نمائش کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران

Published

on

تہران: تہران میں مرحوم سپریم لیڈر کی نماز جنازہ جاری ہے۔ دریں اثنا، آبنائے ہرمز کے بارے میں مغربی ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے، ایران نے واضح طور پر کہا کہ “تزویراتی لحاظ سے اہم آبنائے بیرونی علاقائی طاقتوں کی طرف سے کسی فوجی نمائش کا پلیٹ فارم نہیں ہے” اور خبردار کیا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا مساوی جواب دیا جائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس سمندری راستے کی حفاظت علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بھی فوجی سرگرمی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر انہوں نے کہا کہ “آبنائے ہرمز بیرونی علاقائی طاقتوں کی جانب سے فوجی نمائش کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ ایران آبنائے کی حفاظت کا ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے اس آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی سرگرمی کے خلاف خبردار کرتا ہے۔ اس کی حفاظت علاقائی ممالک کے ہاتھ میں ہے، اور وہ اشتعال انگیز سرگرمیوں کے نتائج کے لیے جوابدہ ہوں گے۔”

یہ ردعمل برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عمان نے آبنائے ہرمز میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ عالمی معیشت کے لیے ناگزیر ہے اور تمام ممالک کے جہازوں کا محفوظ گزرنا عالمی تشویش کا باعث ہے۔ اس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ برطانیہ اور فرانس “ملٹی نیشنل ملٹری مشن” کے تحت نیوی گیشن کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ایران نے اس سے قبل اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی ممالک خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی ڈھانچے پر خود کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نائب وزیر خارجہ غریب آبادی نے دعویٰ کیا کہ خطے کی سلامتی ایران کے دائرہ اختیار میں ہے اور بیرونی فوجی کمان جائز نہیں ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولیس کی بڑی کارروائی، 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل

Published

on

ممبئی، 4 جولائی : ( قمر انصاری) ممبئی پولیس نے شہر کے 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی لائسنس کی شرائط اور متعلقہ قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران متعلقہ ڈانس بار اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ جن ڈانس باروں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ان کے نام درج ذیل ہیں: اُروشی (اروشی)، کمانڈو (کمانڈو)، چرنجیوی (چرنجیوی)، سینوریٹا (سنورتا)، سیفائر (سفائر)، سن شائن پنجاب (سنشینے پنجاب)، راج پیلس (راج پیلس)، بلیو ڈائمنڈ (بلوے ڈائمنڈ)، سائی پرساد (سی پرساد)، سواگتم (سواگتم) اور وکاس لنچ ہوم (وکاس لنچ ہوم)۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ کارروائی لائسنس یافتہ اداروں میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور شہر میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مختلف تجارتی اداروں کی باقاعدہ جانچ جاری رہے گی، اور جہاں بھی لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی وہاں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر ڈانس بار کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی وجوہات سے متعلق مزید سرکاری معلومات متعلقہ حکام کی جانب سے بعد میں جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان