(جنرل (عام
31 نائٹ کی سیکیورٹی کیلئے 40 ہزار سے زائد پولس فورس تعینات، عوام کی سہولیات کیلئے ہیلپ نمبر جاری

ممبئی: سال 2020 کے استقبال کیلئے اور سال 2019 کے الوداع کے موقع پر ممبئی پولس نے سیکیورٹی اور سیفٹی کے تحت نمایاں تیاری کی ہے۔ اس موقع پر 40 ہزار سے زائد پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ممبئی پولس کی مدد کیلئے لوکل آرمس پولس، ایس آر پی ایف، رائٹ کنٹرول فورس، کویک ریسپانس دستہ، بی ڈی ڈی ایس، اسپیشل برانچ، کرائم برانچ، ٹریفک برانچ اور ہوم گارڈ کے اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا نئے سال کے موقع پر گیٹ آف انڈیا، گرگاوں چوپاٹی، دادر چوپاٹی، ماہم چوپاٹی، جوہو چوپاٹی، ورسوا چوپاٹی، مڈھ چوپاٹی،گورائ چوپاٹی، پوئ تالاب، مذہبی مقامات، سیاسی شخصیات کے مجسموں، شاپنگ مال اور بھیڑ والے علاقوں میں سیکیورٹی کے مدنظر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔ جبکہ سادے لباس میں پولس والوں کو بھیڑ والے علاقوں میں نگرانی کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منچلے نوجوانوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے بھی خاص پولس دستے کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ نئے سال کا جشن منانے والوں کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ممبئی پولس نے مختلف علاقوں میں بیریکیٹر لگا کر مرد و خواتین کو الگ الگ رکھا ہے۔ تاکہ کسی خواتین کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش نہ آئے۔ ممبئی پولس نے دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کیلئے سمندری علاقوں میں خاص نگرانی شروع کی ہے۔ جبکہ عوام کی سہولیات کیلئے پولس نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔ پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر نئے سال کا جشن منائیں اور تعاون کریں۔ ممبئی پولس نے واضح کیا ضرورت پڑنے پر عوام پولس کنٹرول روم کے( 100) نمبر پر کال کریں۔ نیز عوام مندرجہ ذیل نمبروں پر
(7738133133) اور(7738144144) ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عوام ٹوئٹر کے ذریعے بھی اپنی پریشانی بتا سکتے ہیں۔ دریں اثناء ممبئی پولس کے ٹریفک برانچ نے بھی منفرد تیاری کی ہے۔ ٹریفک پولس کا اسٹاف تمام اہم سڑکوں اور سگنلز پر ڈیوٹی انجام دیگا ۔ جبکہ شراب نوشی کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والوں اور غیر ذمہ داری سے تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولس سخت قانونی کاروائی کرنے کی تیاری میں ہے۔ پولس کمشنر سنجئے بروے اور جوائنٹ پولس کمشنر لا اینڈ آرڈر ونئے کمار چوبے کی رہنمائی میں پولس چپہ چپہ پر نگرانی کر رہی ہے ۔ جبکہ پولس کی ٹیم ناکہ بندی، کومبنگ آپریشن بھی کریگی۔ پولس نے کہا ہوٹل، بیئر بار کے مالکان اور گیریج مالکان کو بھی ضروری گائڈ لائن جاری کیگئ ہے۔ پولس دستہ ہوٹل، لاج، گیسٹ ہاؤس اور بیئر بار کی تلاشی لینے والی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سمندری علاقوں میں ممبئی پولس، انڈین نیوی اور انڈین کوسٹ گارڈ مسلسل گشت کرینگے۔ بتایا جاتا ہے شراب خانوں کے اطراف پولس نے اسپیشل دستہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ شراب کے نشے میں دھت ہوکر کوئی شرابی ہنگامہ آرائی نہ کرے۔ ممبئی پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں اور پولس گائڈ لائن پر عمل کریں۔
جرم
ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔
ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔
(جنرل (عام
پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔
اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اردو صحافیوں کو پنشن دینے مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اردو صحافیوں کو پنشن اور وظیفہ دینے کا مطالبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافیوں کو ۶۰ سال کے بعد پنشن، طبی امداد، اور ان کی بچوں کی شادی میں سرکار امداد دے اور اس کے لئے فنڈ مختص ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے ایک وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کر کے کہا کہ مہاراشٹرسے کئی روزنامے اور ماہنامہ رسالے شائع ہوتے ہیں اس میں برسرروزگار صحافیوں کو سبکدوشی کے بعد بھی محنت و مشقت کرتے ہیں اور ان کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ہیں اور وہ بنیادی سہولیات بھی محروم رہتے ہیں, اس لئے ایسے سبکدوش سنئیر صحافیوں کو پنشن عطا کی جائے جو ملازمت سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور تنگدستی کا شکار ہے۔ اعظمی نے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ ان صحافیوں کو طبی امداد کے ساتھ ان کے بچوں کی شادی کے لیے بھی مدد کی جائے تاکہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہے اور ان کی ضروریات زندگی مکمل ہو۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا