ممبئی پریس خصوصی خبر
اردو ادب کو زندہ رکھنے کے لئے جمہور ہائی اسکول سے ریلی نکالی گئی

( وفا ناہید )
شہر مالیگاؤں کو گہوارہ علم و ادب بھی کہا جاتا ہے. اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ مالیگاؤں میں اُردو کا مستقبل تابناک ہے. سرزمین مالیگاؤں نے اُردو کو قلم کے وہ سپاہی عطا کئے ہے جو ہمہ وقت اُردو کی آبیاری میں لگے ہوئے ہیں. قومی کونسل فروغ اردو دہلی نے مالیگاؤں میں کتاب میلہ منعقد کیا تھا. حیرت انگیز طور پر اس کتاب میلہ میں ریکارڈ توڑ کتابیں فروخت ہوئی تھیں . غرض اس شہر نے اُردو کے گلشن کو اُردو کو وہ مہکتے پھول دیئے ہیں کہ اس سے پورا ہند مہک رہا ہے. مالیگاؤں کے شعراء نے بیرونی ممالک میں بھی اپنی شاعری سے فضا کو معطر کردیا ہے. اُردو ادب کے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 29 نومبر بروز جمعہ کو شہر کی اسکول نمبر 1 میں 5 روزہ اُردو کتاب میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے . جو29 نومبر سے 3 دسمبر 2019 تک جاری رہے گا. لہذا شہر کی جمہور ہائی اسکول سے آج صبح 8 بجے ایک ریلی نکالی گئی ۔ یہ ریلی جمہور ہائی اسکول سے نکل کر شہر کی اہم شاہراہوں سے گذرتے ہوئے واپس جمہور ہائی اسکول میں اختتام پذیر ہوئی ۔
کتاب میلے کا خاص اور اہم مقصد یہ ہے کہ جدید ٹیکنا لوجی نے طلباء و طالبات میں مطالعے کا ذوق ختم کردیا ہے . انٹرنیٹ اور شوشل میڈیا نوجوانوں کو کھوکھلا کرنے میں لگے ہوئے ہیں. لہذا کتاب میلے سے کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہیں . تاکہ اس دور میں نوجوان نسل کو عصری و دینی کتب کے تاریخی اور حال کے اسباق سے روشناس کرایا جائے . اس لئے شہر کی جمہور ہائی اسکول سے ریلی نکال کر بچوں نے مالیگاؤں شہر کی عوام کو یہ پیغام دیا کہ ہمیں اردو ادب کو ہمیشہ کے لئے زندہ رکھنا ہے ۔
قدوائی روڈ پر واقع اُردو اسکول نمبر 1میں 29 نومبر سے 3 دسمبر 2019 بروز جمعہ سے منگل صبح 11 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک خواتین اسلام و بچوں کے لیے اور شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک مردوں کے لئے اردو کتاب میلہ جاری رہیگا انشاءاللہ۔
جمہور ہائی اسکول سے نکالی گئی ریلی کامیابی سے ہمکنار ہوئی .
جرم
میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔
جرم
ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا