سیاست
نریندرمودی نےکہاکہ مرکزی حکومت ملک کے لوگوں کےحقوق کو توجہ میں رکھ کر فیصلے کررہی ہے
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے لوگوں کے حقوق کو توجہ میں رکھ کر فیصلے کررہی ہے اور پوری ایمانداری سے پالیسیوں کو نافذ کررہی ہے۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں ہماچل پردیش حکومت کی جانب سے منعقد عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کی ترقی میں ریاستوں کو آگے بڑھا رہی ہے اور آج یہاں جو پروگرامنعقد کیاگیاہے،وہ ظاہرکرتا ہے کہ اب ریاستیں بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے ہماچل پردیش میں اس طرح کے انعقاد کا کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا،لیکن ہماچل پردیش حکومت نے یہا کردکھایا ہے اور یہ ریاستی ترقی کے راستے پر نکل چکی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہماچل پردیش میں کوٹ کوٹ کر توانائی اور قدرتی وسائل کی ناختم ہونے والی مقدار ہے لیکن ان کا استعمال نہیں کیاگیا اور اسی وجہ سے ریاست ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی تھی لیکن اب وہ کمر کس چکی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ریاستیں ترقی کریں گی تو ملک کی ترقی ہوگی اور ہندوستان دنیا کے نقشے پر اپنا مقام حاصل کرلے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چونا بھٹی مکوکا اور قتل میں مطلوب ملزم نئی ممبئی سے گرفتار

ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں قتل اور مکوکا کے تحت جرم میں مطلوب ایک ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں روپوش تھا۔ اس متعلق ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی جس پر کرائم برانچ نے کھار گھر نئی ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت سواستک ساونت 32 سالہ کو گرفتار کر لیا ہے اس کے خلاف چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں 2023 ء میں کیس درج ہوا تھا اور وہ اس کے بعد سندھودرگ, گوا, چنئی, راجستھان, دلی علاقہ میں روپوش تھا۔ کرائم برانچ یونٹ 6 نے اس متعلق ملزم کی تلاش شروع کردی اور پھر اس سے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی ممبئی میں روپوش ہے, جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اے این سی کی کارروائی 35 لاکھ کی ایم ڈی ضبط ایک گرفتار

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے 35 لاکھ سے زائد مالیت کی ایم ڈی میفیڈون ضبط کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک مخص مشتبہ حالت میں پایا گیا, اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پولیس کو 142 گرام وزن ایم ڈی ملی جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے, کھیر واڑی پولیس میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے این سی ورلی یونٹ نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ملک میں سی جے پی احتجاج : ملک میں بدامنی کی سازش پر مہاراشٹر سائبر کے انکشاف کے بعد نتیش رانے کی دھمکی، غزوہ ہند کرنے والوں کو مٹی میں ملایا جائیگا

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی سازش کا انکشاف مہاراشٹر سائبر محکمہ نے کیا تھا, جس پر تبصرہ کر تے ہوئے وزیر ماہی گیری نتیش رانے نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی ملک میں غزوہ ہند کی سازش کریگا اسے مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر محکمہ کی کارروائی میں یہ بات واضح ہوگئی کہ طلباء کے کندھے پر بندوق رکھ کر لوگ اپنا آپریشن چلا رہے تھے۔ نتیش رانے نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک کے معاملہ میں مرکزی سرکار نے سخت قانون مرتب کئے ہیں, لیکن ہندو راشٹر میں کوئی بھی گڑ بڑی یا بدامنی کرنے کی کوشش کریگا تو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ نتیش رانے نے ادھو ٹھاکرے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سیتا ماتا کی توہین کرنے والا کامیڈین بھی شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک تھا تو اس پر ادھو ٹھاکرے نے خاموشی کیوں اختیار کی۔ نتیش رانے نے سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے احتجاج کے دوران سر تن سے جدا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج اور غزوہ ہند کا کوئی تعلق نہیں ہے, اگر کوئی بھی ایسا کریگا تو ان سبھی کو مٹی بھی ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر نے ناکام کیا ہے۔ اس متعلق ہم نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام12 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
