Connect with us
Sunday,27-July-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

تین گھنٹے کی موسلادھار بارش میں 70 سے زائد گھروں میں پانی

Published

on

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شہر دھولیہ میں سیاستداں اپنی ووٹ بینک بڑھانے کی خاطر عوام کو اتی کرمن میں بساتے ہیں، مسلم علاقوں میں اتی کرمن کرنے والوں نے 70 فٹ والے راستے کو 10 فٹ کردیا ہے۔ راستوں پر اتی کرمن کرنے کے بعد کوئی کاروائی نہ ہونے کی صورت میں شہر کے سب سے چوڑے نالے پر اتی کرمن کر کے کئی جگہوں سے نالے کو بہت ہی باریک کردیا گیا،اور کہیں تو انور نالے کو مکمل طریقے سے داداگیری کرکے بند کردیا گیا۔ روزنامہ ممبئی رابطہ سے متاثرین نے بات چیت کی تو بتایا کہ کچھ لوگوں کے اتی کرمن کرنے کی وجہ سے پورا شہر پریشان ہوجاتا ہے۔ لوک سنگرام کے زاہد حسین کرانہ والے کو جنتا سوسائٹی میں عوام نے بلاوایا جہاں گھٹنوں تک پانی جمع ہواگیاتھا۔ زاہد کرانہ والے نے کارپوریشن کے افسران وملازمین کو بلاکر جے سی بی کے ذریعہ نالے پر بنایا گوڈاؤن مہندم کردیا۔ گوڈاؤن توڑنے کے بعد گھروں میں گھسنے والے پانی کی سطح کم ہونے لگی۔ منگل کے روز پونے چار بجے رم جھم بارش 5 بجے موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک موسلادھار بارش سے اہلیان شہر میں افراتفری مچ گئی۔ شہر کے جنتا سوسائیٹی، مولوی گنج، اجمیرا نگر، پون نگر، ہزار کھولی، ہڑکو کالونی کے 70 سے زائد گھروں میں پانی گھس گیا تھا۔ امورخانہ داری کے لوازمات پانی میں بہہ کر برباد ہوگئے۔نالے پر اتی کرمن کے علاوہ گٹروں کی صاف صفائی نہ کرنے پر متاثرین نے کارپوریشن اور کارپوریٹرس کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کے نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا ہے کہ پانی جھیروا پانی واچوا پرایک فیصد بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ زبردست بارش کے باوجود عوام کو ہراساں کرنے کا کام کارپوریشن کررہی ہے۔ منگل کو 3 گھنٹے موسلادھار بارش کے بعداکل پاڑا ڈیم سے 7000 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ پانی کی سطح بڑھنے کے بعد پانی کو بچانے کی بجائے ضائع کردیا جارہا ہے۔ بارش کے موسم میں بھی عوام کو 10 دنوں بعد پینے کا پانی مہیا کرایا جارہا ہے۔ ڈینگو کے اثرات شہرمیں پھیلنے کے بعد کارپوریشن سے کہا جارہا ہے کہ پانی کا ذخیرہ نہ کریں، لیکن روزانہ پانی مہیا کرانے کے متعلق کارپوریشن محکمہ پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ جنتا سوسائٹی کے متاثرین اوران کے متعلقین نے مسلم کارپوریٹرس کی نااہلی اور کارپوریشن کے سوتیلے سلوک پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کےلیے کارپوریٹرس کو منتخب کریں ہیں لیکن یہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مسائل کو مزید پیچیدہ کررہے ہیں۔ کارپوریشن محکمہ پر سوتیلا سوک کرنے پر کہا کہ ہمارے رشتہ داروں کے گھروں میں نالے کا گندا پانی گھس گیا، شہر کے پون نگر اور مغربی ہڑکوں میں برادران وطن کے گھروں میں بھی پانی گھس گیا۔ پون نگراور مغربی ہڑکوں میں طبی امداد اور طبی خادم کو دسیتاب کرایا گیا، لیکن ہمارے محلوں میں ایک بھی متاثرین کو طبی امداد مہیا نہیں کرائی گئی اور نہ ہی کوئی طبی خادم نظر آیا۔جنتا سوسائٹی کے ایک ساکن نے کہا کہ براداران وطن کے علاقوں میں متاثرین کے گھروں کے نقصانات کا پنچ نامہ کیا گیا لیکن جنتا سوسائٹی میں پنچ نامہ کے لیے کوئی نہیں آیا، اپنے آپ کو لیڈر کہنے والے مسلم سیاسی افراد نے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی۔جمعیۃ علماء مولانا محمود مدنی دھولیہ کی جانب سے متاثرین کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ موسلادھار بارش کے دوران کاپڑنے میں واقع بھات ندی کے کنارے بسنے والوں کو الرٹ جاری کردیا گیا، نیز انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ بھات ندی میں طغیانی پیدا ہونے کے بعد سیلاب امڑ پڑاندی کنارے 15 گھروں کے سامان تباہ ہوگئے، خوش قسمتی سے انسانی جان نہیں گئی۔ سونگیر میں 2 گھنٹہ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کسانوں کی فصلیں برباد ہوگئی، باجری اور مکئی کی کاشت کو نقصان پہنچا ہے۔ سندھ کھیڑا میں ایک گھنٹہ موسلادھار بارش سے سندھ کھیڑا جل تھل ہوگیا۔ شہر کے واڑی بھوکڑ روڈ پر واقع اسٹیڈیم والے علاقوں میں بھی کچھ گھروں میں پانی گھس گیا، مثاثرین کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کا کام شروع ہی کیا گیا تھا کہ بجلی گل ہوگئی تھی جس کے سبب پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

سیاست

ممبئی دھننجے منڈے کی کابینہ میں واپسی پر غور، نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے بیان کے بعد قیاس آرائی شروع

Published

on

dhananjay ajit

ممبئی : ممبئی این سی پی سربراہ اور مہایوتی سرکار میں نائب وزیر اجیت پوار کے اس بیان سے اب ایک مرتبہ پھر دھننجے منڈے کی کابینہ میں واپسی کی قیاس آرائی شروع ہو گئی ہے۔ اپوزیشن یہ الزام عائد کررہا ہے کہ دھننجے منڈے کو وزارت میں شمولیت کی اتنی عجلت کیا ہے۔ اجیت پوار نے دھننجے منڈے کو لے کر ایک بیان دیا تھا, اس میں کہا تھا کہ جس وقت دھننجے منڈے وزیر زراعت تھے, ان پر الزامات عائد کئے گئے تھے اور ہائیکورٹ میں بھی یہ الزام ثابت نہیں ہوئے اور پولس اس معاملہ کی انکوائری کر رہی ہے, جبکہ پولس رپورٹ میں بھی ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں, اگر رپورٹ مثبت رہی تو ہی ان کی واپسی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھننجے منڈے کو ہائیکورٹ نے کلین چٹ دیدی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص کو کلین چٹ دی گئی ہے تو اسے دوبارہ کابینہ میں شمولیت میں حرج کیا ہے۔ بیڑ میں سنتوش دیشمکھ قتل کیس میں والمکی کراڈ کا نام سامنے آنے بعد دھننجے منڈے نے بیماری کا عذر پیش کرکے اپنا استعفی دے دیا تھا اس وقت بھی اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا, کیونکہ والمکی کراڈ دھننجے منڈے کا قریبی تھا ایسے میں منڈے نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مہایوتی سرکار میں اب کئی متنازع وزرا کو وزارت سے محروم کرنے کی تیاری ہے۔ ایسے میں اب اجیت پوار گروپ سے دوبارہ وزیر زراعت کے طور پر دھننجے منڈے کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ فی الوقت وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے ہیں اور ان کی کرسی خطرے میں ہے جبکہ سرشاٹ کا بھی پتہ کٹ سکتا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی ایس ایس برانچ کی اصل مقصد پر واپسی پر برانچ بند کرنے کا فیصلہ، خواتین واطفال کے جرائم سے متعلق تحقیقات کرے گا نیا محکمہ، نئے ڈی سی پی کی تعیناتی

Published

on

mumbai police

‎ممبئی : ممبئی پولس کمشنر نے سوشل سروس برانچ (ایس ایس) کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سوشل سروس برانچ اب خواتین بچوں سے متعلق جرائم کی تحقیقات میں اہم رول ادا کرے گا, اس میں ان معاملات کی تحقیقات کے لئے خصوصی یونٹ کا قیام ہوگا۔ اس یونٹ میں ایک خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈی سی پی کی تقرری ہو گی۔

کے لئے عمل میں آیا تھا, لیکن اس برانچ پر بدعنوانی رشوت ستانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سوشل سروس برانچ کا قیام خواتین اطفال اور سماجی مسائل کے ازالہ اور ان مسائل کو حل کے لئے عمل میں لایا گیا تھا, لیکن اس کے دائرہ کار میں توسیع ہوئی اور اس برانچ نے ہوٹلوں، ڈانس باروں اور جوا اڈہ کے خلاف بھی چھاپہ مار کارروائی اور کریک ڈاؤن شروع کررکھا تھا۔ نئے محکمہ کے قیام سے متعلق پیش قدمی شروع ہو چکی ہے, لیکن ریاستی سرکار اس کا باضابطہ اعلان کرے گی اور اس متعلق نوٹیفیکیشن اور سرکلر بھی جاری ہوگا۔ ممبئی پولس کا یہ فیصلہ امن وامان کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے, جبکہ اب ایس ایس برانچ صرف خواتین اطفال کے مسائل گھریلو تنازعات کا حل کرے گی۔ ایس ایس برانچ اب سماجی برائیوں کے خلاف ہی کارروائی کرے گی, جس میں جسم فروشی کے کاروبار سمیت نابالغ بچوں سے بچہ مزدوری کروانے پر کارروائی کے عمل میں شدت پیدا ہوگی۔ ممبئی پولس کمشنر نے ممبئی کرائم برانچ میں بھی ایڈیشنل کمشنر کرائم کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہے اور ان کی گرفت کرائم برانچ پر کافی مستحکم بھی ہے۔ کافی مطالعہ کے بعد کمشنر نے ایس ایس برانچ کو اپنے اصل مقصد پر گامزن کیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

Published

on

Nitish Ran

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com