ممبئی پریس خصوصی خبر
تین گھنٹے کی موسلادھار بارش میں 70 سے زائد گھروں میں پانی
دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شہر دھولیہ میں سیاستداں اپنی ووٹ بینک بڑھانے کی خاطر عوام کو اتی کرمن میں بساتے ہیں، مسلم علاقوں میں اتی کرمن کرنے والوں نے 70 فٹ والے راستے کو 10 فٹ کردیا ہے۔ راستوں پر اتی کرمن کرنے کے بعد کوئی کاروائی نہ ہونے کی صورت میں شہر کے سب سے چوڑے نالے پر اتی کرمن کر کے کئی جگہوں سے نالے کو بہت ہی باریک کردیا گیا،اور کہیں تو انور نالے کو مکمل طریقے سے داداگیری کرکے بند کردیا گیا۔ روزنامہ ممبئی رابطہ سے متاثرین نے بات چیت کی تو بتایا کہ کچھ لوگوں کے اتی کرمن کرنے کی وجہ سے پورا شہر پریشان ہوجاتا ہے۔ لوک سنگرام کے زاہد حسین کرانہ والے کو جنتا سوسائٹی میں عوام نے بلاوایا جہاں گھٹنوں تک پانی جمع ہواگیاتھا۔ زاہد کرانہ والے نے کارپوریشن کے افسران وملازمین کو بلاکر جے سی بی کے ذریعہ نالے پر بنایا گوڈاؤن مہندم کردیا۔ گوڈاؤن توڑنے کے بعد گھروں میں گھسنے والے پانی کی سطح کم ہونے لگی۔ منگل کے روز پونے چار بجے رم جھم بارش 5 بجے موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک موسلادھار بارش سے اہلیان شہر میں افراتفری مچ گئی۔ شہر کے جنتا سوسائیٹی، مولوی گنج، اجمیرا نگر، پون نگر، ہزار کھولی، ہڑکو کالونی کے 70 سے زائد گھروں میں پانی گھس گیا تھا۔ امورخانہ داری کے لوازمات پانی میں بہہ کر برباد ہوگئے۔نالے پر اتی کرمن کے علاوہ گٹروں کی صاف صفائی نہ کرنے پر متاثرین نے کارپوریشن اور کارپوریٹرس کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کے نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا ہے کہ پانی جھیروا پانی واچوا پرایک فیصد بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ زبردست بارش کے باوجود عوام کو ہراساں کرنے کا کام کارپوریشن کررہی ہے۔ منگل کو 3 گھنٹے موسلادھار بارش کے بعداکل پاڑا ڈیم سے 7000 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ پانی کی سطح بڑھنے کے بعد پانی کو بچانے کی بجائے ضائع کردیا جارہا ہے۔ بارش کے موسم میں بھی عوام کو 10 دنوں بعد پینے کا پانی مہیا کرایا جارہا ہے۔ ڈینگو کے اثرات شہرمیں پھیلنے کے بعد کارپوریشن سے کہا جارہا ہے کہ پانی کا ذخیرہ نہ کریں، لیکن روزانہ پانی مہیا کرانے کے متعلق کارپوریشن محکمہ پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ جنتا سوسائٹی کے متاثرین اوران کے متعلقین نے مسلم کارپوریٹرس کی نااہلی اور کارپوریشن کے سوتیلے سلوک پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کےلیے کارپوریٹرس کو منتخب کریں ہیں لیکن یہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مسائل کو مزید پیچیدہ کررہے ہیں۔ کارپوریشن محکمہ پر سوتیلا سوک کرنے پر کہا کہ ہمارے رشتہ داروں کے گھروں میں نالے کا گندا پانی گھس گیا، شہر کے پون نگر اور مغربی ہڑکوں میں برادران وطن کے گھروں میں بھی پانی گھس گیا۔ پون نگراور مغربی ہڑکوں میں طبی امداد اور طبی خادم کو دسیتاب کرایا گیا، لیکن ہمارے محلوں میں ایک بھی متاثرین کو طبی امداد مہیا نہیں کرائی گئی اور نہ ہی کوئی طبی خادم نظر آیا۔جنتا سوسائٹی کے ایک ساکن نے کہا کہ براداران وطن کے علاقوں میں متاثرین کے گھروں کے نقصانات کا پنچ نامہ کیا گیا لیکن جنتا سوسائٹی میں پنچ نامہ کے لیے کوئی نہیں آیا، اپنے آپ کو لیڈر کہنے والے مسلم سیاسی افراد نے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی۔جمعیۃ علماء مولانا محمود مدنی دھولیہ کی جانب سے متاثرین کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ موسلادھار بارش کے دوران کاپڑنے میں واقع بھات ندی کے کنارے بسنے والوں کو الرٹ جاری کردیا گیا، نیز انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ بھات ندی میں طغیانی پیدا ہونے کے بعد سیلاب امڑ پڑاندی کنارے 15 گھروں کے سامان تباہ ہوگئے، خوش قسمتی سے انسانی جان نہیں گئی۔ سونگیر میں 2 گھنٹہ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کسانوں کی فصلیں برباد ہوگئی، باجری اور مکئی کی کاشت کو نقصان پہنچا ہے۔ سندھ کھیڑا میں ایک گھنٹہ موسلادھار بارش سے سندھ کھیڑا جل تھل ہوگیا۔ شہر کے واڑی بھوکڑ روڈ پر واقع اسٹیڈیم والے علاقوں میں بھی کچھ گھروں میں پانی گھس گیا، مثاثرین کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کا کام شروع ہی کیا گیا تھا کہ بجلی گل ہوگئی تھی جس کے سبب پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام, حالات کشیدہ لیکن امن برقرار

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں فونکس مال کے قریب نوجوان جوڑے کی تصویر کشی کے دوران علاقہ کے کچھ بچوں نے ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 8 نابالغوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور انہیں زیر حراست لے کر چلڈرن ہوم بھی بھیج دیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ امن برقرار ہے لیکن اس معاملہ میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بچوں کے اس عمل کو مسلم غنڈہ گردی قرار دے کر مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے کریٹ سومیا نے زہر افشانی کر تے ہوئے کہا کہ مانخورد گوونڈی کرلا ناگپاڑہ بہرام پاڑہ میں مسلمانوں کی دادگیری بڑھ گئی ہے سوربھ اپنی معشوقہ کے ساتھ یہاں مال میں شاپنگ کے غرض سے آیا تھا وہاں گارڈن میں مسلم بچوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ کریٹ سومیا نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اسلامی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اب ممبئی کو مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش جاری ہے۔ کریٹ سومیا نے اس معاملہ میں مذکورہ بالا گارڈن کا بھی معائنہ اور دورہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد کے انہدامی کارروائی پر روک

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے ایک بڑا فیصلہ صادر کیا ہے مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد کی انہدامی کارروائی پر عارضی پابندی اور روک لگائی ہے بی ایم سی اور متعلقہ سے جواب طلب کیا ہے مسافر خانہ مسجد پر انہدامی کارروائی کا تنازع شدت اختیار کرگیا تھا اس معاملہ میں آج بی ایم سی انتظامیہ نے کارروائی بھی شروع کی تھی بی ایم سی مسجد انہدام کی نوٹس جاری کی تھی مدعی عبدالرزاق کی عرضی پر فوری سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے دریافت کیا کہ اس معاملہ میں اتنی عجلت کیوں ہے تو ان کے وکلا نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ مسجد سے وابستہ ہے اور ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں اسٹے اور کسی بھی کاروائی پر روک لگایا تھا لیکن کے باوجود بی ایم سی نے نوٹس جاری کی ہے یہ ملکیت فی الوقت وقف کی ملکیت نہیں اس معاملہ میں وقف ٹرینونل میں معاملہ زیر سماعت ہے سپریم کورٹ نے مسجد سے متعلق جو بھی احکامات دئیے ہیں اسے برقرار رکھنےکا حکم ممبئی ہائیکورٹ نے دیا ہے اس کے ساتھ ہی فریقین و متعلقین و بی ایم سی انتظامیہ ۲۵ نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے فی الوقت مسجد پر کاروائی موخر کردی گئی ہے اس کےاطرا ف داؤد ابراہیم کا یادگار پشتینی گھر کو منہدم کر کے ملبہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اس سے قبل مسجد پر کارروائی کی مخالفت میں احتجاج بھی کیا گیا تھا نظم و نسق کے مسئلہ کے سبب ایک ہزار پولس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
