ممبئی پریس خصوصی خبر
مودی نے آرٹیکل 370 کے مسئلے پر اپوزیشن کو گھیرا

اکولا : وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کانگریس اوراس کے حامیوں پر بدھ کو کرارا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ مسٹر مودی نے مہاراشٹر کے اکولا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’بد قسمتی سے ان لوگوں کا مقصد ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ تیار کئے گئے آئین کو پوری طرح نافذ نہ کیا جاسکے۔‘‘ انہوں نے کہا،’’آرٹیکل 370 کوختم کرنے سے آپ سبھی لوگ خوش ہیں جبکہ اپوزیشن ناخوش ہیں۔‘‘ وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن، ’ایک ہندوستان، بہترین ہندوستان‘ نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ (اپوزیشن)ایک منقسم ہندوستان، ایک بکھرا ہوا ہندوساتن، ایک لڑتا ہوا ہندوستان چاہتی ہے۔جموں وکشمیر اور اس کے شہری بھارت ماتا کی سنتان ہیں۔ پورا ملک جموں وکشمیر کے محب وطن لوگوں کے ساتھ سرحد کے دوسری طرف سے آنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا ہے۔‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں بھارت رتن انعامات پر ایک صفحہ ہے، جس میں پارٹی نے ملک کے اعلی شہری اعزاز سے نوازے جانے کے لئے مہاتما جیوتی راؤ پھلے، ساوتری بائی پھلے اور ویر ساورکر کے ناموں کی تجویز پیش کی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا، ’’یہ ویر ساورکی ہی قدریں ہیں، جو ہم نے قوم پرستی کو ملک کی تعمیر کے مرکز میں رکھا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بابا امبیڈکر کی قدم قدم پر توہین کی ہے اور انہیں بھارت رتن سے محروم رکھا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ویر ساورکر کو آئے دن گالیاں دیتے ہیں، ان کی بے عزتی کرتے ہیں۔ مسٹر مودی نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کئے گئے کاموں اور منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی بہترین قیادت میں آپ پانچ برسوں تک ایسی حکومت کے گواہ بنے جس کا مقصد ریاست کی ترقی اور لوگوں میں سماج کے ہر شخص کی خوشحالی رہی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ امولا کے لوگوں کی جانب سے مورنا ندی کو صاف کرنے کی پہل قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا،’’مجھے یار ہے میں نے گزشتہ سال ’من کی بات‘ میں اس کا ذکر کیا تھا۔ میں آج آپ کے تئین پھر سے احترام ظاہر کرتا ہوں۔‘‘ مسٹر مودی مہاراشٹر کے جالنا اور پنویل اضلاع میں بھی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 288 سیٹوں والی اسمبلی کے لئے انتخابات 21 اکتوبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔
جرم
ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔
بین الاقوامی خبریں
سعودی عرب کا 73 سالہ پرانے شراب پر پابندی ختم کرنے کی خبروں کی تردید

ریاض، 27 مئی 2025 — سعودی حکومت نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مملکت 2026 تک شراب پر 73 سال پرانی پابندی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک سینئر سعودی اہلکار نے واضح کیا کہ مملکت میں مسلمانوں کے لیے شراب سختی سے ممنوع ہے اور سعودی عرب اسلامی اصولوں پر قائم ہے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب “ویژن 2030” کے تحت اصلاحات اور ریاض ایکسپو 2030 و فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں کے سلسلے میں پرتعیش ہوٹلوں، ریزورٹس اور سفارتی علاقوں میں شراب کی محدود فروخت کی اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 600 مقامات پر شراب فروخت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
تاہم، سعودی اہلکار نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 1952 سے نافذ شراب پر پابندی اب بھی برقرار ہے اور یہ شہریوں اور غیر ملکیوں دونوں پر لاگو ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس پابندی کو ہٹانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں اور مملکت اپنی مذہبی و ثقافتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی و سیاحتی اصلاحات پر گامزن ہے۔ جنوری 2024 میں ریاض میں ایک دکان کو غیر مسلم سفارت کاروں کو مخصوص شرائط کے تحت شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس اقدام کو بلیک مارکیٹ اور غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا، نہ کہ عام عوام کے لیے اجازت کے طور پر۔
فروری 2025 میں برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر السعود نے تصدیق کی تھی کہ 2034 فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی شراب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مملکت مہمانوں کا خیرمقدم کرے گی، لیکن اپنی ثقافتی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے، اور ان اقدار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اگرچہ مخصوص حالات میں چند استثنائی اقدامات کیے گئے ہیں، مگر شراب پر طویل المدتی پابندی اب بھی مکمل طور پر نافذ ہے، اور اس پابندی کو ختم کرنے کا کوئی سرکاری منصوبہ موجود نہیں۔ سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ساتھ ہی اپنی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی ورلی میٹر اسٹیشن بھی بارش میں زیر آب، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میٹرو انتظامیہ کی وضاحت

موسلا دھار بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا تو وہیں ورلی میٹرو میں پانی جمع ہونے کے سبب ورلی اچاریہ پر میٹرو سروس کچھ دیر کے لئے معطل کردیا گیا۔ ممبئی میں پہلی بارش میں ہی شہر میں سیلابی کیفیت طاری ہو گئی۔ اس ضمن میں میٹرو تین نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے, اس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کا کام جاری ہے۔ اور جس حصہ پر جہاں پانی کا بہاؤ دیکھا گیا ہے, وہ ابھی زیر تعمیر ہے اور عوام کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پرمسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ورلی اور اچاریہ اٹرے چوک کے درمیان ٹرین خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم آرے جے وی آر ایل سے ورلی تک ٹرین خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں اور باقاعدگی سے جاری ہے۔
آج اچانک اور شدید بارش کی وجہ سے، ڈاکٹر اینی بیسنٹ روڈ کے ساتھ واقع آچاریہ اٹرے چوک اسٹیشن کے زیر تعمیر داخلی/خارجی ڈھانچے میں پانی کے بہنے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داخلے خارج پر تعمیر کی گئی آر سی سی پانی کو برقرار رکھنے والی دیوار ملحقہ یوٹیلیٹی سے پانی کے اچانک داخل ہونے کی وجہ سے گر گئی, یہی وجہ ہے کہ میٹرو میں پانی جمع ہوا۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا