Connect with us
Saturday,07-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

الیکشن کے ایام میں بھی پانی کے لیے ہاہا کار : مالیگاؤں

Published

on

مالیگاؤں (نامہ نگار )امسال مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع میں خاطر خواہ بارش کے سبب اطراف واکناف کے تمام ڈیم لبالب بھرے ہوئے ہیں لیکن یہ شہر مالیگاوں کی بد قسمتی نہیں تو اور کیا ہے جو یہاں کی عوام کو آج بھی پانی کے مسائل سے نجات نہیں حاصل ہوسکی ہے۔ مالیگاؤں کی غریب عوام سے بھاری بھرکم واٹر ٹیکس وصول کرنے والی کارپوریشن شہر کی عوام کو خاطر خواہ پانی سپلائی کرنے میں آج بھی بری طرح ناکام ہے۔ الیکشن کے ایام چل رہے ہیں، لیڈران مالیگاؤں کی تعمیر وترقی کے قصیدے پڑھ رہے ہیں، ایسے میں اگر عوام بوند بوند پانی کو ترس جائے اسے آپ کیا کہیں گے۔ روایت کے مطابق کل ایک بار پھر دہیواڑ پاور ہاؤس میں تیکنیکی خرابی در آنے کی وجہ سے مالیگاؤں میں نلوں میں پانی ایک روز تاخیر سے دینے اعلان کیا گیا۔ جن خواتین کو اس اعلان کی خبر نہیں تھی وہ اپنے جمع شدہ پانی کو ختم کرکے پانی آنے کا بے صبری سے انتظار کرتی رہی۔ 14 اکتوبر کو جن علاقوں میں پانی آنے والا تھا ان علاقوں میں 15 اکتوبر کو جبکہ جن علاقوں میں 15 اکتوبر کو نل آنے والا تھا انہیں 16 اکتوبر کو پانی فراہم کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ آخر دہیواڑ بجلی گھر میں تیکنیکی خرابی اب روز کا معمول بن چکی ہے۔ عوام کو پہلے سے ہی دو دن ناغے سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے پھر اچانک بجلی گھر میں تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر پانی مزید ایک دو دن ناغہ سے سپلائی کیا جاتا ہے اور تو اور عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی جاتی ہے۔ آج عوام کا سوال ہے کہ پانی کے مسائل سے شہر کو نجات کب ملے گی؟ عیاں رہے کہ اگر مالیگاؤں کا پانی دابھاڑی کو نہیں دیا جاتا تو یہ نوبت ہی نہیں آتی. پورے مہاراشٹر کے سب ڈیم تقریبا فل ہیں لیکن مالیگاؤں میں برسر اقتدار کی غلط پالیسی کی وجہ سے مالیگاؤں کی عوام پانی سے محروم ہورہی ہے، ہر مہینہ دو مہینہ پر اس طرح پانی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ گھاگ سیاستدانوں پر کسی بھی بات کا اثر نہیں ہوتا ایسے لوگ ممکن ہیکہ مکافات عمل کے ذریعے پیش آنے والی رب کی کسی آزمائش پر ہی اپنے آپ کو بدل کر مکمل نہ سہی بہت حد تک اپنے کام سے وفاداری نبھانے لگیں. حقیقتاً دیکھا جائے تو آٹے میں نمک کے برابر چند ہی ایسے کارپوریٹرز ہیں جو کچھ واجبی کام کرتے نظر آتے ہیں، جنکی قدر کرنا اُنکے ووٹرز برابر جانتے بھی ہیں اور اُن سے اپنے وارڈ کا کام بھی لیتے رہتے ہیں، ایسے کام کے کارپوریٹرز کی وجہ سے ہی عوام کی امیدیں آخر تک بندھی بھی رہتی ہیں. لیکن بہ اعتبار مجموعی دیکھا جائے تو شہر کی ہر مصروف سڑک گڑھوں اور دھول مٹی سے اٹی ہوئی ہے، کچے پکے محّلوں میں مچھّروں کی بہتات ہے اور بھی بہت کچھ ہے لکھنے کے لئے خدارا لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں، نہیں تو عوام بھی ایسے ناکارہ لیڈروں کو نہیں چھوڑے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کریٹ سومیا کو اب مسلم بچوں کی پیدائش سے بھی اعتراض

Published

on

krit-saumya

ممبئی : ممبئی مسلم بچوں کی شرح ولادت پر بھی اب بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کو اعتراض ہے انہوں نے یہاں شرح پیدائشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوتے ۲۰۵۱ تک مسلمانوں کی آبادی اکثریتی فرقہ یعنی ہندوؤں سے بھی زیادہ ہو گی۔ کریٹ سومیا نے اپنے ایکس پر کہا ہے کہ ہر 3 ہندو بچوں کی پیدائش کے مقابلے میں 2 مسلمان بچے پیدا ہوتے ہیں۔

گزشتہ 5 سالوں میں 336,525 ہندو بچے کی پیدائش ہو ئی ۔ 220,754 مسلمان بچوں کی ولادت ہوئی ہے گزشتہ 5 سالوں میں، ممبئی میں: 336,625 ہندو بچے پیدا ہوئے۔ 220,754 مسلمان بچے پیدا ہوئے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ‘ڈیموگرافک بیلنس کمیٹی’ (آبادیاتی توازن کمیٹی) تشکیل دیں، تاکہ ممبئی کو “مسلم ممبئی” بننے سے روکا جا سکے ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام بھی کریٹ سومیا نے اپنے ٹویٹ میں عائد کیا ہے اور مسلم بچوں کی ولادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوتے آبادی پر کنٹرول کے لیے کمیٹی تشکیل کا مطالبہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بھی کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماؤنوازوں کے خلاف گڈچرولی پولس کی بڑی کارروائی! پولس آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے مختلف اشیاء اور دھماکہ خیز مواد برآمد کی گئیں

Published

on

Maoists

مہاراشٹر : گڈچرولی ضلع میں اب ماؤ نواز نظریے کا خاتمہ ہو چکا ہے اور یہاں کے شہری بالآخر اس دہشت سے آزاد ہو چکے ہیں جو کبھی ان پر مسلط تھی۔ ماضی میں، ماؤ نواز سکیورٹی فورسز کو دھمکانے اور تخریبی کارروائیاں کرنے کے لیے مختلف ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے تھے۔ وہ ریاستی سرحدوں کے ساتھ واقع دور دراز اور جنگلات سے بھرپور علاقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ مواد تیار کرتے اور اسے خفیہ طور پر زیر زمین دفن کرتے تھے۔ ان کا مقصد مخصوص مواقع جیسے کہ ‘نکسل ہفتوں’ (Naxal weeks) یا انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے اس مواد کا استعمال کرنا تھا۔ اس صورتحال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، گڈچرولی پولیس نے 4 نومبر 2026 کو یہ چھپایا گیا مواد کامیابی سے برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، گڈچرولی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ماؤ نوازوں نے ‘تَوے’ (Tavve) کے جنگلی علاقے میں جو گراپٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا ہے۔ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ایم رمیش کی رہنمائی میں، 4 نومبر 2026 کو ایک تلاشی آپریشن (سرچ آپریشن) شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں ‘اسپیشل آپریشن اسکواڈ’ (گڈچرولی اور پرانہِتا) کے چار یونٹس اور ‘بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ’ (BDDS) کی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ جنگلی علاقے میں ’اسپیشل آپریشن اسکواڈ‘ (SOS) اور ’بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ‘ (BDDS) کی جانب سے چلائے گئے تلاشی آپریشن کے دوران، جائے وقوعہ سے 1) 11 پریشر ککر (جنہیں دھماکہ خیز مواد کے طور پر استعمال کیا جانا تھا)، 2) کورڈٹیکس (Cordtex) تار کے 3 بنڈل (100 فٹ)، 3) 3 کلو گرام بارود، 4) 4 ڈیٹونیٹرز، 5) ایک 12 وولٹ کی بیٹری، 6) آتش بازی میں استعمال ہونے والا 250 گرام بارود، 7) اسٹیل کے 4 کنٹینر، 8) تاروں کے 8 بنڈل، 9) ایک سولر پینل، اور اس کے ساتھ ماؤ نواز (Maoist) سرگرمیوں سے متعلق دیگر سامان برآمد ہوا ۔

یہ آپریشن گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ایم رمیش کی ہدایات اور رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ایس پی (آپریشنز) کارتک مدھیرا، ایڈیشنل ایس پی شری گوکل راج جی، ایڈیشنل ایس پی آہری (پرانہتا) ہرش وردھن بی جے، اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) سنیل اوئکے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس آپریشن میں ’اسپیشل آپریشن اسکواڈ‘ (گڈچرولی اور پرانہتا)، انٹیلی جنس سیل، اور ’بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ‘ (BDDS)کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایم رمیش نے اس آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا کاجوپاڑہ منشیات فروش کرنے والی ملزمہ گرفتار

Published

on

ممبئی : اس مقام پر کوڈین فاسفیٹ مشروب کی بوتلوں کو فروخت کے لیے روم میں ذخیرہ کیا گیا تھا, اس پر پولس نے 01 خاتون کو زیر حراست لے کر گرفتار کر لیا, اس کی شناخت حسینہ، عمر 38 سال، رہائشی کرلا ممبئی کے طور پر ہوئی, مذکورہ ملزمہ سے ہر ایک 100 ملی کی کوڈین فاسفیٹ مشروب نشیلی ادویات کی 460 بوتلیں (قیمت 4,60,000/- روپے) ضبط کی گئی ہیں۔ مذکورہ بہترین کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے، ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلے شرینگی، اور باندرہ یونٹ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان