Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

دیگر خلیجی کے ممالک کے مقابلے میں قطر میں اردو کا مستقبل روشن ہے۔ فوزیہ رباب

Published

on

دیار غیر میں اردو کی ترویج و اشاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے گوا کی مشہور شاعر ہ فوزیہ رباب نے کہاکہ دیگر خلیجی کے ممالک کے مقابلے میں قطر میں اردو کا مستقبل روشن ہے اورہندوستانی تارکین وطن نے یہاں اردو کے پر چم کو بلند کررکھا ہے۔ یہ بات انہوں نے قطر کے عالمی مشاعرے میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر کہیانہوں نے کہاکہ قطر کی قدیم ترین معتبر ادبی تنظیم ’بزمِ اردو‘ نے یہاں اردو کی ترویج و اشاعت کاشمع روشن کر رکھا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں اردو بولنے ’لکھنے اور پڑھنے والے ہیں اور آئے دن یہاں اردو کی سرگرمیوں منعقد ہوتی رہتی ہیں۔قطر میں بزم اردو کا قیام1959میں ہوا تھااور اس وقت سے یہ تنظیم اردو کے فروغ میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بزم اردو کے عہدیداران یو ں تو پوری دنیا سے اردو شاعروں اور ادیبوں کو یہاں کی اردو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں لیکن پہلی بار ہوا ہے کہ گوا سے ایک شاعرہ (فوزیہ رباب) کو دعوت دی گئی۔
فوزیہ رباب نے بزم اردو قطر کے سربراہان صبیح بخاری، احمد اشفاق اور قطر کے باذوق ادبی حلقے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس طرح کے اردو کے قدرداں ہر جگہ ہوں گے تو اردو زبان کی ترقی اور فروغ کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ قطر میں اردو ریڈیو سروس، اردو پندرہ روزہ ’سیاست مڈل ایسٹ‘ اخبار نکل رہا ہے اور اس کے علاوہ انڈین اسکول میں بھی اردو پڑھائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے والہانہ لب ولہجے، مخصوص ڈکشن اور البیلے پن کے حوالے سے کم عمری میں ہی ادبی دنیا میں اپنی شناخت قائم کرلینے والی شاعرہ فوزیہ رباب کو قطر کی قدیم ترین معتبر ادبی تنظیم بزمِ اردو نے اپنی ساٹھویں سال گرہ پلاٹینم جوبلی کے موقع پر منعقدہ شاندار عالمی مشاعرے میں بحیثیت شاعرہ دعوت دی تھی۔قطر میں موجود ان کے سینکڑوں مداحوں نے ان کے کلام کی بھرپور پذیرائی کی۔سامعین کا تاثر تھا کہ آج کل جس طرح سے مشاعروں کا ادبی معیار زوال آمادہ ہوتا جارہا ہے، مشاعرہ جیسا اہم ادبی و تہذیبی ادارہ ایک پستی کی طرف مائل ہے،مشاعرے کے نام پر بدذوقی اور سستے پن کا طوفانِ بدتمیزی بپا کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں نفیس اور اعلٰی شعری ذوق کے حامل سامعین کے لیے فوزیہ رباب امید کی ایک نئی کرن ہیں۔ ان کے کلام میں شائستہ اور نکھرے ہوئے خیالات کا نہایت خوبصورت اظہار ملتا ہے۔
بزمِ اردو قطر کے سرپرست صبیح بخاری نے فوزیہ رباب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صرف قطر ہی نہیں بلکہ پورے خلیج کے کسی مشاعرے میں پہلی بار گوا کی نمائندگی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس عالمی مشاعرے میں مشہور فلم اسٹار شتروگھن سنہا بحیثیت مہمانِ خصوصی شریک ہوئے تھے اور اس کی صدارت جشنِ بہار کی کنوینر کامنا پرشاد نے کی تھی۔فوزیہ رباب کا شعری مجموعہ ’آنکھوں کے اس پار‘ شائع ہوکر مقبول عام ہوچکا ہے۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com