Connect with us
Saturday,13-December-2025

مہاراشٹر

نائر اسپتال کی ڈائلیسیس مشینیں بند ، مریضوں کی پریشانی میں اضافہ

Published

on

ممبئی:نائر اسپتال کسی نہ کسی وجہ سے اخبارات کی سرخیوں میں رہتا ہے۔ گزشتہ سال ایم آر آئی مشین میں ایک شخص دھات کے لوازمات سمیت میشن میں جاکر فوت ہوگیا تھا، امسال پائل تڑوی معاملہ میں نائر اسپتال کا کیس کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ڈاکٹر پائل تڑوی کا معاملہ ٹھنڈا بھی نہیں ہواتھا کہ ڈائلیسیس کی مشینوں کی خرابی کا سنگین مسئلہ سامنے آگیا ہے۔ اہلیانِ ممبئی کو حیرت ہے کہ ایک ساتھ نائر اسپتال کی ۵؍ ڈائلیسیس مشینیں کیسے خراب ہوسکتی ہے؟ مشینیں خراب ہونے کی صورت میں ڈائلیسیس کے مریضوں کو سائن اور کے ای ایم اسپتال بھیجا جارہا ہے۔ مریضوں کی شکایت موصول ہوئی ہے کہ ہمارا علاج نائر اسپتال میں جاری تھا، مشین میں خرابی کی بات کرکے ہمیں سائن اور کے ای ایم اسپتال میں ڈائلیسیس کروانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ جب ہم سائن اسپتال اور کے ای ایم اسپتال پہنچ رہے ہیں تو وہاں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نائر اسپتال کے مریضوں کا معائنہ و ڈائلیسیس نہیں کرسکتے ہیں۔ کیونکہ نائر اسپتال کے مریضوں کو داخل کرلیا گیا تو ہمارے اسپتال میں پہلے سے موجود مریض کا کیا ہوگا؟ وہ کہاں جائیں گے؟ اس طرح کا جواب دے کر مریضوں کوواپس بھیج رہے ہیں۔ ایک مریض نے سابق کارپوریٹر شاکر انصاری سے فون پر رابطہ کرکے حالت سے آگاہ کیا تو شاکر انصاری نائر اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے نائر اسپتال کی ایک افسر ساریکا پاٹل سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپتال میں ڈائلیسیس کی مشینیں کام نہیں کررہی ہیں ، کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے، اس لیے مریضوں کو سائن اور کے ای ایم اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سابق کارپوریٹر شاکر انصاری نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتا جارہا ہےکہ مشینیں کب تک درست کی جائیںگی؟مشینوں کا سن کر میں حیران ہوں کہ ایک ساتھ ۵؍ مشینیں کیسے خراب ہو سکتی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ صرف اتنا جملہ کہہ کر بَری ہونے کی کوشش کررہا ہے کہ مشینیں خراب ہونے کی صورت میں ڈائلیسیس نہیں ہوسکتا ہے۔ مریضوں کی پریشانی سے انتظامیہ کو کوکئی سروکار نہیں ہے۔ ممبئی رابطہ کے ایک عہدیدار نے اس ضمن میں جب نائر اسپتال کے ڈین رمیش بھارمل سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں مریضوں کی پریشانی کا اندازہ ہے۔ہم انہیں سائن اور کے ای ایم اسپتال منتقل کررہے ہیں تاکہ ان کا علاج جاری رہ سکے۔ جب ڈین سے سوال کیا گیا کہ ایک ساتھ پانچ مشینیں کیسے خراب ہوگئی تو انہوں نے کہا کہ مشین میں استعمال ہونے والے فلٹر پانی کے پی ایچ میں کچھ خرابی ہوئی ہے۔جب ہم نے پانی سپلائی کے متعلق ای وارڈ سے رابطہ کرکے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ پی ایچ لیول میں کچھ خرابی نہیں ہے ۔ ہر چیز درست ہونے کی بات ای وارڈ والوں نے کی ۔ ڈین نے کہا کہ میشن میں پانی کی پی ایچ سطح صحیح نہیں ہونے کی صورت میں میشن کام نہیں کررہی ہے۔چونکہ اب یہ معاملہ پانی سپلائی سے منسلک ہے تو ایک دو دن مزید لگ سکتے ہیں ۔ ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ جلد از جلد مشینیں ٹھیک ہوجائیں اور مریضوں کو راحت ملے۔ مریضوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ہمیں نائر سے سائن یا کے ای ایم منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس والے ٹال مٹول کررہے ہیں۔ سابق کارپوریٹر شاکر انصاری نے کہا کہ نائر اسپتال انتظامیہ کی غلطی اور لاپرواہی سے اتنا سنگین مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ مریضوں کو پیش آرہی تکالیف کی ذمہ دار نائر اسپتال انتظامیہ ہی ہے۔

(جنرل (عام

مانخوردشیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کا فقدان، دھاراوی باز آبادکاری پروجیکٹ کے متاثرین کو شہری سہولیات میسر ہونے کے بعد بحالی کی جائے : ابوعاصم

Published

on

ممبئی، مانخورد شیواجی نگر میں فضلات ضائع کےلئے مزید ویسٹ منیجمنٹ تیارکرنے پر ابوعاصم اعظمی نے اس کی ناگپور سرمائی اجلاس میں مخالفت کی اور کہا کہ مانخور د شیواجی نگر جھوپڑپٹی علاقہ ہےیہاں پہلے سے ہی ڈمپنگ گراؤنڈ موجود ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی ہے جس سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے فضلات کے ضائع کے سبب آلودگی میں اضافہ ہوا ہے یہاں کی فضا زہریلی ہے ایک طرف ملنڈ سے ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کرکے گلف کورس بنایا جارہا ہے تو دوسری طرح دھاراوی کے جھوپڑپٹیوں کے مکینوں کی یہاں باز آبادکاری کی جارہی ہے گوونڈی میں شہری سہولیات کا فقدان ہے جب تک اسکول کالج ، میدان اور مذہبی مقامات مسجد مندر اور دیگر عبادت گاہیں تعمیر نہیں کی جاتی اس وقت تک یہاں کسی کی باز آبادکاری نہ کی جائے اس کے ساتھ ہی ڈمپنگ گراؤنڈ کے ساتھ دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو یہاں سے ہٹایا جائے پہلے ہی یہاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہے اب مزید اس قسم کی کمپنی سے انسانی زندگی تباہ کیا جارہا ہے اس پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے کیا ہے

Continue Reading

(جنرل (عام

تھانے میں پائپ لائن کو بڑے نقصان کے بعد 4 دن کے لیے 50 فیصد پانی کی کٹوتی

Published

on

تھانے : تھانے میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کو کلیان پھاٹا پر مہانگر گیس لمیٹڈ کے جاری کام کے دوران خراب ہونے والی مین سپلائی لائن کی مرمت کے کاموں کی ضرورت کے لیے اگلے تین دنوں میں جمعہ کو شہر میں فوری طور پر 50% پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ایک ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ایم جی ایل کے کام کی وجہ سے پرانی لائن کو نقصان پہنچا، جس سے تھانے کے باشندوں کو غیر ضروری تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جو اپنی روزمرہ کی پانی کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹینکر اور بوتل کے پانی پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ "پیس ویر سے تیمگھر واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ تک پانی لے جانے والی 1,000 ملی میٹر قطر کی پائپ لائن کو جمعرات کی سہ پہر کلیان پھاٹا کے قریب مہانگر گیس لمیٹڈ کی کھدائی کے جاری کام کے دوران نقصان پہنچا۔ پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم پائپ لائن پرانی ہونے کی وجہ سے مرمت میں مزید تین دن لگ سکتے ہیں، اس وجہ سے شہر بھر میں سپلائی میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔” سپلائی میں لاگو کیا گیا،” ایک شہری اہلکار نے بتایا۔ دریں اثنا، حکام نے کہا کہ شہر میں پانی کی متوازن تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے 15 دسمبر تک سپلائی کے لیے زوننگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ زوننگ کے طریقہ کار میں جغرافیائی مقامات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں مختلف ذرائع سے موصول ہونے والے پانی کی مساوی تقسیم شامل ہے۔ ایک اہلکار نے وضاحت کی کہ مرمت کے مکمل ہونے تک ہر زون کو روزانہ صرف 12 گھنٹے پانی ملے گا۔ کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

بھارت–امریکہ تجارتی معاہدے کی امید میں سینسیکس اور نفٹی میں تیزی کے ساتھ آغاز

Published

on

ممبئی، 12 دسمبر، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس جمعہ کے روز مضبوط نوٹ پر کھلیں، عالمی مارکیٹ کی ریلی اور بڑھتی ہوئی امید سے کہ ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کو جلد ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کے بعد مثبت جذبات کو مزید تقویت ملی، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ حکام تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابتدائی گھنٹی پر، سینسیکس 391 پوائنٹس یا 0.46 فیصد چڑھ کر 85,209 تک پہنچ گیا۔ نفٹی بھی اوپر چلا گیا، 112 پوائنٹس یا 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ 26,010 پر ٹریڈ ہوا۔ تکنیکی نقطہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے، تجزیہ کاروں نے کہا کہ فوری مدد اب 25,750-25,800 کے قریب ہے، اور گہری حمایت 25,500 کے قریب ہے۔ "الٹا، مزاحمت 26,000-26,050 کے لگ بھگ متوقع ہے۔ 26,050 سے اوپر پائیدار تجارت مزید خریداری کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے، ممکنہ طور پر انڈیکس کو 26,300 کی طرف لے جائے گا،” ماہرین نے کہا۔ ایل اینڈ ٹی، ہندالکو، ٹاٹا اسٹیل، الٹراٹیک سیمنٹ، اڈانی پورٹس، بجاج فائنانس، بی ای ایل، این ٹی پی سی، ایکسس بینک، ماروتی سوزوکی انڈیا اور پاور گرڈ کے ساتھ کئی بڑے اسٹاکس نے مارکیٹ کی اوپر کی رفتار کو سہارا دیا۔ تاہم، کچھ حصص میں منافع کی بکنگ دیکھی گئی، جس کی وجہ سے وپرو، سن فارما، ایچ ڈی ایف سی لائف، ایچ یو ایل، آئشر موٹرز، انفوسس، اور ٹیک مہندرا میں کمی واقع ہوئی۔ وسیع بازاروں نے بھی طاقت دکھائی، کیونکہ نفٹی مڈ کیپ انڈیکس میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا اور نفٹی سمال کیپ انڈیکس میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا۔ سیکٹر کے لحاظ سے، نفٹی میٹل انڈیکس 1.44 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بن کر ابھرا، مضبوط خرید کی دلچسپی سے بڑھا۔ اس کے بعد نفٹی ریئلٹی، نفٹی میڈیا، نفٹی پرائیویٹ بینک، اور نفٹی فنانشل سروسز میں اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس، نفٹی ایف ایم سی جی انڈیکس سرخ رنگ میں واحد سیکٹر ٹریڈنگ تھا، جس میں معمولی کمی تھی۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ مارکیٹ کا موڈ حوصلہ افزا رہا، جسے عالمی اشارے اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی محاذ پر پیش رفت کی توقعات کی حمایت حاصل ہے۔ دسمبر میں اب تک، ایف آئی آئی نے ایکسچینجز کے ذریعے 14845 کروڑ روپے کی ایکویٹی فروخت کی ہے۔ اس مدت کے دوران ڈی آئی آئی نے 36097 کروڑ روپے میں خرید کر فروخت کے اس اعداد و شمار کو مکمل طور پر گرہن لگا دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com