Connect with us
Thursday,28-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

پانی کی بوند بوند کو ترستا ممبئی مدن پورہ کامہانگر پالیکا کا اسکول

Published

on

ممبئی پریس کی ڈیجیٹل ویب سائٹ پر یہ خبر اپلوڈکرتے ہی بی ایم سی حرکت میں آئی اور آنا فانا پانی کی پریشانی کو حل کیا گیا

ممبئی :ایک طرف تو ہر سیاسی لیڈر الیکشن کے آتے ہی اپنی واہ واہی کے گن گانے شروع کر دیتا ہے اور اپنے کئے گئے کاموں کی فہرست لے کر عوام کو یہ جتانے کی کوشش کرتا ہے کہ گویا اس نے اپنے وقت میں اپنے علاقے کو مورڈنائیز کر دیا ہےاور ڈیجیٹل علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔لیکن اپنی واہ واہی کے چکر میں وہ عوام کا کچھ نہ کچھ تو کر ہی دیتا ہے۔ اگر بات کریں جنوبی ممبئی کی تو یہاں حالات کچھ اور ہیں یہاں لیڈر کی اور سرکاری دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔کبھی بارش میں علاقےمیں پانی بھرجانا کبھی بجلی گل ہو جانا ،خستہ حال عمارتوں کے گرنے کا ڈران سبھی تکلیفوں کے ساتھ علاقائی لیڈرکی بڑی بڑی باتوں کو جھیلتی معصوم عوام،جنوبی ممبئی کے ممبئی سینٹرل کی ایک شرمناک تصویر سامنے آئی ہے جہاں سرکاری اسکول کے معصوم بچےبوند بوند پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔عالم یہ ہے کی بیت الخلاء جانے کے لئے بچوں پیسہ دے کوپیشاب کرنے جانا پڑ رہا ہے۔مدن پورہ میونسپل اردو اسکول جو کہ بائیکلہ مدن پورہ میں واقع ہے پچھلے تین دنوں سے اس اسکول میں پانی نہیں آیا ہے۔ اس اسکول میں دو سیشن چلتے ہیں لگ بھگ ایک ہزار سے زیادہ بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جب ممبئی پریس نے میونسپل کارکن سے بات کی تو پتہ چلا کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پچھلے تین دنوں سے پانی کی موٹر نہیں چل رہی ہے اس لئے اس اسکول میں پانی نہیں آیا۔ ٹیچرس صبح سے شام تک خود پر قابو رکھ کے چھٹی کا انتظار کرتے ہیں۔شرم کی بات تو یہ ہے کی اسکول کے اگلے فٹ پاتھ پر سماج وادی پارٹی کے نگر سیوک رئیس شیخ کا دفتر ہے اور کچھ ہی دوری پر ای وارڈ آفس کا دفتر ہے۔اگر دعوؤں کی بات کی جائے تو دو منزلہ اس عمارت پر نگر سیوک نے حال ہی میں کروڑوں روپئے خرچ کرکے اس اسکول کی عمارت کی تجدید (ری ڈیویلپمنٹ) کیا ہے اور اب وہ ایسی ہی تجدید کئی سارے اسکولوں میں کر رہے ہیں۔مطلب کئی سارے اسکولوں پر ایسا ہی سرکاری کروڑوں روپئے خرچ کر رہے ہیں۔ اس اسکول میں پڑھ رہے بچوں کےوالدین نے ممبئی پریس کو بتایا کی اسکول آ ج سے دس سال پہلےجیسی تھا آج بھی ویسا ہی ہے۔ جگہ جگہ سے برسات کا پانی آتا ہے صاف صفائی بھی نہیں رہتی۔اب پانی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی اور بڑھ گئی ہےکیونکہ یہاںغریب بچے پڑھتے ہیں اس لئے یہاں کوئی دھیا ن نہیں دیتاایک بچے کے والدین نے بتایا کے یہاں نگر سیوک رئیس شیخ صرف گارڈن اور سیلفی پوائنٹ جیسی جگہ پر کروڑوں پیسے لگا رہے ہیں اور اخباروں میں اپنی تصویرچھپوا کرکے واہ واہی بٹور رہے ہیںجبکہ زمینی حقیقت کچھ اور ہےاسی اسکول کے سامنے رئیس شیخ کا دفترہے اور اسکول میں تین دن سے پانی نہیں آ رہا ہے تو کیا ان کو کچھ نہیں کرنا چاہیے؟ ایک والدین نے ہم سے سوال کر دیا۔اسکول کے دوسرے منزل پر پھر سے مرمت(ریپیرنگ) کا کام چالو ہے پھر مرمت (ریپیرنگ) کے نام پر کروڑوں روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کے جب کچھ سال پہلے ہی کروڑوں روپئے خرچ کئے جاچکے ہیںاور اسکول کا حال جوں کے توں ہےتو پھر پیسے جاتے کہا ں ہیں؟ ۔ ممبئی پریس نے جب اس کی جانکار ی تعلیمی افسر سے مانگی تو ان کے پاس اس پر کوئی جانکاری نہیں تھی پھربھی انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسکول میں جلد پانی کی سہولت کو بحال کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی گنیش اتسو ۱۲ پل انتہائی خطرناک، شرکا جلوس کو احتیاط برتنے کی اپیل

Published

on

Chinchpokli-Bridge

ممبئی گنیش اتسو کا آغاز ہو چکا ہے ایسے میں ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں ریلوے کے ۱۲ پل انتہائی خستہ خالی کاشکار ہے اس لئے گنپتی بھکتوں کو جلوس کے دوران ان پلوں پر زیادہ وزن اور زیادہ دیر تک قیام کرنے سے گریز کرنے کی اپیل ممبئی بی ایم سی نے کی ہے۔

‎میونسپل کارپوریشن کے حدود میں وسطی اور مغربی ریلوے لائنوں پر 12 پل انتہائی خستہ مخدوش و خطرناک ہیں۔ بعض پلوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ مانسوں کے بعد کچھ پلوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس لیے گنیش کے بھکتوں کو گنپتی آمد اور وسرجن کے دوران ان پلوں پر جلوس نکالتے وقت محتاط رہنے کی اپیل بی ایم سی نے کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ممبئی پولیس کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

‎مرکزی ریلوے پر گھاٹ کوپر ریلوے فلائی اوور، کری روڈ ریلوے فلائی اوور، آرتھر روڈ ریلوے فلائی اوور یا چنچپوکلی ریلوے فلائی اوور، بائیکلہ ریلوے فلائی اوور پر جلوس نکالتے وقت احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ میرین لائنز ریلوے فلائی اوور، سینڈہرسٹ روڈ ریلوے فلائی اوور (گرانٹ روڈ اور چارنی روڈ کے درمیان) ویسٹرن ریلوے لائن پر، فرنچ ریلوے فلائی اوور (گرانٹ روڈ اور چارنی روڈ کے درمیان)، کینیڈی ریلوے فلائی اوور (چارنی روڈ اور چارنی روڈ کے درمیان) پر جلوس نکالتے وقت محتاط رہیں۔ (گرانٹ روڈ اور ممبئی سینٹرل)، مہالکشمی اسٹیشن ریلوے فلائی اوور، پربھادیوی-کیرول ریلوے فلائی اوور اور دادر میں لوک مانیہ تلک ریلوے فلائی اوور وغیرہ۔

‎اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان 12 پلوں پر ایک وقت میں زیادہ وزن نہ ہو۔ ان پلوں پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے ناچ گانا اور گانا و ررقص پر پابندی ہے۔ عقیدت مندوں کو ایک وقت میں پل پر بھیڑ نہیں لگانی چاہئے، پل پر زیادہ دیر تک قیام سے گریز کرنا چاہئے پل سے فوراً آگے بڑھنا چاہئے، اور پولیس اور ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہی شرکا جلوس پلوں سے گزرتے وقت ضروری ہدایت کا خیال رکھیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی چندو کاکا صرافہ کے نام پر دھوکہ دہی ملزم تین سال بعد گرفتار

Published

on

chandu kaka

ممبئی : ممبئی پونہ کے مشہور صرافہ چندو کاکا کی جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال زیورات کی خرید وفروخت کرنے والے کو ممبئی کے ایم آئی ڈی سی پولس نے گرفتار کر کے ۳۱ لاکھ سے زائد کے زیورات برآمد کئے ہیں۔ ملزم نے انٹرنیشنل جیموجیکل انسٹی ٹیوٹ کے نام پر جی ایس ٹی نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے اور سونے کے زیورات خریدنے کے لئے اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر خود کو چندو کاکا جوہری کے نام پر پیش کیا اور اس نے بتایا کہ وہ دو نئے سونے کے شو روم کھولنے والا ہے, اور اسی نبیاد پر جی ایس ٹی نمبر حاصل کیا اور پھر چندو کاکا کی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال کرکے شکایت کنندہ کی کمپنی منی جیولرس ایکسپرٹ ڈائمنڈ ایم آئی ڈی سی اندھیری سے ٢٧ لاکھ کے زیورات جیولری باندرہ میں حاصل کی اور اندھیری مہا کالی میں واقع شکایت کنندہ کی دکان سے چار لاکھ سے زائد کے زیورات کورئیر کے معرفت منگوائے تھے, اس طرح ۳۱ لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ پولس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے متعلق ڈیجیٹل طریقے سے تفتیش شروع کر دی اور ملزم سے ۱۰۰ فیصد زیورات برآمد کرلئے ہیں, اس کے خلاف پولس نے ۲۰۲۳ میں مقدمہ درج کیا تھا اب اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ۲۰۲۳ سے مطلوب تھا۔ ملزم کی شناخت کارتیک پنکج 32 سالہ کے طورپر کی گئی۔ ملزم اسی طرح صرافہ بازار میں جوہریوں کو بے وقوف بنایا کرتا تھا اس ۲۰۲۳ سے یہ مطلوب تھا۔ پولس نے اس کا سراغ لگایا اور اب اس دھوکہ باز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی زون ١٠ نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس نے کتنے افراد اور کاروباری کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی گنپتی اتسو پر پولس کا خصوصی حفاظتی انتظامات : پولس کمشنر دیوین بھارتی

Published

on

visarjan & police

ممبئی : ممبئی پولس نے گنپتی اتسو کے تناظر میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری سمیت اعلیٰ افسران کو بندوبست پر تعینات کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کے ایڈیشنل کمشنر، ۳۶ ڈی سی پی، ۵۱ اے سی پی، ۲۳۳۶ افسران، ۱۴۴۳۰ اہلکاروں سمیت اضافی پولس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولس کی دستوں میں فساد مخالف دستہ، آرپی ایف، ایس آر پی ایف، کیوک رسپاؤنس فورس، ڈیلٹا کامبیکٹ، ہوم گارڈ اور دیگر فورس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے نظم و نسق کی برقراری کیلئے پولیس نے خصوصی انتظامات گنپتی منڈلوں پر سیکورٹی کا انتظام کیا ہے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو اس لئے پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑبھاڑ کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ مشتبہ اور مشکوک افراد پر نظر رکھے اور بھیڑ بھاڑ کے دوران پولس کے ساتھ تعاون کرے ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے گنپتی کے پیش نظر افسران کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com