Connect with us
Monday,11-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن سلاٹر ہاؤس ودکانیں بند کرنے کا فیصلہ من مانی : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Shops

ممبئی : ممبئی کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن میں 15 اگست کو گوشت، مچھلی، چکن سمیت دیگر دکانیں بند کرنے کے فرمان پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جس روز ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی تھی, اسی روز گوشت کے کاروبار اور ذبیحہ خانہ بند کرنا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانیں اور سبزیوں کی دکانیں و ہوٹلیں بھی بند کر دینا چاہئے۔ انگریزوں سے آزادی مل گئی ہے, لیکن اب عوام کیا کھائے گے اور کیا نہیں یہ سرکار طے کریگی۔ اس قسم کے فرمان کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ جس سے عوام کو روزی روٹی سے محروم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانا بند کرو کیونکہ ہر ایک کو حق ہے کہ وہ اپنی من پسند غذا کھائے۔ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے فیصلہ پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ انگریزوں سے تو آزادی مل گئی ہے, لیکن نفرت سے آزادی نہیں ملی ہے اور نفرتی ایجنڈے کے سبب اس قسم کے فیصلے کئے جارہے ہیں, جس سے عوام کو کافی پریشانی اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سیاست

مہاراشٹر مہایوتی سرکار کے خلاف جن آکروش آندولن، بدعنوان وزرا کو بے دخل کرنے کا پرزور مطالبہ، سرکار اخلاقیات اور ترقی میں سب سے پسماندہ : ادھو ٹھاکرے

Published

on

Uddhav.

ممبئی : مہاراشٹر مہایوتی سرکار کے خلاف اب اپوزیشن نے محاذ کھول دیا ہے۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے بدعنوانی، داغدار اور بدعنوان وزراء کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست گیر احتجاج کے دوران ادھو ٹھاکرے نے برسر اقتدار حکمراں محاذ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سرکار پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں پارٹی سے لڑنے کیلئے مرد کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ مرد شیوسینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں وزیر کھیل نہیں بلکہ رمی وزیر ہے۔ ادھو نے کہا کہ آج مہاراشٹر بیدار ہے شیوسینا مہاراشٹر کے ہر شہر اور ضلع میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ میدان عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر بدعنوانی اور کرپشن میں نمبر ون ہے, لیکن اگر ہم ترقی اور اخلاقیات کا احاطہ کرے تو مہاراشٹر صف آخر میں ہے یہ شرمناک ہے پہلے کبھی کسی وزیر پر بدعنوانی کا الزام عائد ہوتا تھا تو اس وزیر کو مستعفی کر دیا جاتا تھا اور اسے تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر تھا تو ایک وزیر پر الزام عائد کیا گیا تھا اسے وزارت سے مستعفی کر دیا گیا تھا جب منوہر جوشی وزیر اعلی تھے تو انہوں نے پانچ وزراء سے استعفی لئے تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اسی شیواجی پارک سے بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف مشتعل جلائی گئی ہے اور یہ تحریک جاری رہے گی۔

Continue Reading

جرم

کالا چوکی میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی پانچ نابالغ گرفتار

Published

on

Rape-

ممبئی : ممبئی میں ایک شرمناک حادثہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے. پہلے لڑکی کی برہنہ اور قابل اعتراض ویڈیو تیار کی, اس کے بعد اسے بلیک میل کر کے اس کا جنسی استحصال کیا ہے. اس معاملہ میں لڑکی کی والدہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے. کالا چوکی پولیس نے معاملہ درج کر کے پانچ نابالغ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ان پانچوں ملزمین کو یہ معلوم تھا کہ لڑکی نابالغ ہے, پہلے ملزمین نے لڑکی کا قابل اعتراض ویڈیو بتایا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی, یہ تمام ملزمین نابالغ ہے پولیس نے پانچوں نابالغ ملزمین زیر حراست لے کر باز پرس شروع کر دی ہے. اس واقعہ کے بعد کالا چوکی علاقہ میں سنسنی پھیل ہے.

Continue Reading

جرم

ممبئی محبت میں گرفتار دوشیزہ کی اپنے گھر میں ہی چوری، دو گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : محبت میں گرفتار لڑکی نے اپنے گھر میں ہی چوری کر کے اپنے عاشق کے لئے بابا کو زیورات اور نقدی دی تھی۔ شکایت کنندہ ۵۲ سالہ تہوین ارکو نے شکایت درج کروائی کہ پائیدھونی میں اس کے مکان میں نقب زنی ہوئی ہے اور گھر کا دروازہ توڑ کر واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ چوری میں سونے کے زیورات اور نقدی کل مالیت 16,18,000 روپے بتائی جاتی ہے۔ پولس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا۔ یہ واردات یکم اگست کو انجام دی گئی تھی۔ کرائم برانچ نے اس معاملہ میں تفتیش کی ابتدا شکایت کنندہ کی بیٹی سے کی تو اس نے بتایا کہ اس کا کسی لڑکے معاشقہ ہے اور اس کے گھر والے اس معاشقہ کے مخالف ہے۔ اس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی تھی انسٹاگرام پر عرفان خان جی کھویا ہوا پیار ۲۴ گھنٹے میں ادھورا پیار پانے کے لئے رابطہ کرے اور کام نہ ہونے پر پیسہ واپس۔ اس اشتہار پر رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ مولوی بات کررہا ہے, اور اس کے پیار میں جو رکاوٹ ہے اسے دور کرنے کے لئے سونے کے زیورات طلب کئے, اور دوسرے کے بینک اکاؤنٹ میں منی ٹرانسفر بھی کروا لیا۔ یونٹ ۲ کرائم برانچ نے ملزم کا سراغ لگایا اور راجستھان سے ملزم وکاس منوج کمار میگھوال ۲۲ سال اس کا ساتھی سندر لال ناگپال ۳۰ سالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ان ملزمین نے دلی ہریانہ میں اس قسم کے معاملہ میں کئی متاثرین سے دھوکہ دہی کی ہے۔ دونوں ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com