ممبئی پریس خصوصی خبر
نالوں میں صنعتی کچرا اور فضلہ پھینکنے والوں کی خیر نہیں، بی ایم سی کی سخت کارروائی کی ہدایت، پہلا کیس درج

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے اب نالوں میں کچرا اور فضلہ پھینکنے والے کارخانہ مالکان اور متعلقہ شخص کے خلاف کیس درج کر کے سخت کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے, اب نالوں میں کچرا پھینکنا جرم ہے اور نالوں میں بلا وجہ کمپنی کا فضلہ یا کچرا پھینکنے والوں کی خیر نہیں ہے۔ اس معاملہ میں دھاراوی میں بی ایم سی نے پہلا کیس درج کیا ہے, اور نامعلوم ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ممبئی کے کئی علاقوں میں نالوں کی باقاعدہ صفائی کے بعد بھی دوبارہ کچرا پھینکا جا رہا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے مانسون کے موسم کے پس منظر میں صنعتی فضلہ کوڑا کچرا کو نالیوں میں پھینکنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے نالے بند ہونے کا خطرہ لاحق ہے, جس سے شہر میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ دھاراوی میں ٹی جنکشن ڈرین کی صفائی کے بعد پتہ چلا کہ اس میں بڑی مقدار میں صنعتی فضلہ ڈالا گیا ہے۔ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے تعزیرات ہند 2023 کی دفعہ 326 (a) کے تحت شاہو نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
مانسون کے کاموں کے ایک حصے کے طور پر، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کی ندیوں اور نالوں میں کچرا ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ کچرا ہٹانے کا کام منصوبہ بند طریقے سے جاری ہے اور اس کام کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت کچرا ہٹانے کے کام میں تاثیر اور شفافیت کو بڑھانے میں بہت مدد کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران شہر، مشرقی مضافات اور مغربی مضافات میں نالوں سے کچرا نکالنے کے کام کا براہ راست دورہ کر رہے ہیں اور معائنہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈرین کی صفائی کے کام کو مناسب طریقے سے انجام دینے کی ہدایات دے رہے ہیں۔ اگرچہ بڑے اور چھوٹے نالوں سے کچرا ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے لیکن جوار کے ساتھ تیرتا فضلہ جمع ہونے کی وجہ سے نالوں کی بار بار صفائی کرنی پڑتی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ، طوفانی پانی کی نکاسی کا محکمہ انتھک کام کر رہا ہے۔ نالوں سے کچرا نکالنے اور کچرے کو ہٹانے کا کام تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کچرے کو نالوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ کچرے کو نالوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے تجرباتی بنیادوں پر بعض مقامات پر جال بچھا دیے ہیں۔ تاہم، کچھ افراد/اسٹیبلشمنٹ مختلف قسم کا تیرتا ہوا مواد جیسے تھرموکول، پلاسٹک کے تھیلے، فرنیچر، ربڑ، ریپر نالوں میں پھینک رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیوریج کی آمدورفت اور نکاسی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں دھاراوی میں ٹی جنکشن کی طرف جانے والے نالے کی صفائی کی ہے۔ کچرا کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ تیرتی ہوئی اشیاء کو بھی ہٹا دیا گیا۔ تاہم، پیر، 16 جون، 2025 کو، جب نارتھ زون کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے نالے کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے مختلف صنعتی اشیاء جیسے تھرموکول، ربڑ، ریپر، پارسل بکس وغیرہ کو نالے میں پھینک دیا تھا۔ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اور سینئرز کی ہدایت کے مطابق ساہو نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ نالے کی صفائی کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کا یہ عمل سنگین ہے اور اس سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں، ملزم کے خلاف تعزیرات ہند 2023 کی دفعہ 326 (a) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس متعلقہ شخص/اسٹیبلشمنٹ کی تلاش کر رہی ہے۔
شہری مختلف اشیاء مثلاً پلاسٹک کے تھیلے، بوتلیں، تھرموکول اور اسی طرح کا کچرا نالیوں یا گٹروں میں نہ پھینکیں تاکہ کچرا پھنس نہ جائے اور نالیوں میں بندش پیدا ہو اور پانی تیزی سے نکلتا رہے۔ نالے کے آس پاس رہنے والے مکینوں اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ کوئی بھی کچرا براہ راست نالے میں نہ پھینکیں۔ کچرے کو صرف کچرے کے ڈھیروں میں پھینکنا چاہیے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی عاجزانہ اپیل کر رہی ہے۔
جرم
جلگاؤں سلیمان خان ہجومی تشدد ملزمین پر سخت کارروائی کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا جلگاؤں دورہ اہل خانہ سے ملاقات و اظہار ہمدردی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے جلگاؤں جامنیر میں مسلم نوجوان سے ہجومی تشدد پر سخت کاررائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولس کی تفتیش پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے اور اہم ملزمین کو بچانے کا الزام بھی اہل خانہ نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلگاؤں جامنیر میں سلیمان خان پر ہجومی تشدد اس کی کیا غلطی تھی صرف یہی کہ وہ مسلمان تھا اس لئے اس میں ملوث خاطیوں پر مکوکا کا اطلاق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۴ سے نفرت کا ماحول عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔ چار پانچ گھنٹے تک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان فرقہ پرستوں اور غنڈوں کی اتنی ہمت کہ وہ سرعام ایک نوجوان کو نشانہ بنائے مسلم نوجوان کے قتل کے معاملہ میں ایس آئی ٹی انکوائری کے ساتھ خاطیوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ کیس کو پختہ کرنے کا بھی مطالبہ ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ چشم دید گواہ کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے جو تشدد میں ملوث ہے, وہ سب یہاں کے رکن اسمبلی کے کارکن ہے انہیں بچانے کی کوشش جاری ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے, انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے برسراقتدار ہے۔ مسلم لڑکیوں کو ہٹاؤ یہ پمفلٹ تقسیم کیا جارہا ہے اس پر بھی کارروائی ہو نی چاہئے۔
آج مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے جامنیر میں سلیمان کے خاندان سے ملاقات کی، جسے بنیاد پرستوں نے اس کے خاندان کے سامنے صرف ایک غیر مسلم لڑکی سے بات کرنے پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اعظمی نے مقتول کے گھر والوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ میں ایک باپ کی آنکھوں میں نفرت کی آگ میں اپنے جوان بیٹے کو کھونے کا درد اور ماں کی سسکیوں میں بے بسی دیکھی۔ میں نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔
جلگاؤں پولس سے ملاقات کی اورخاندان کے ذریعہ نامزد 2 اہم ملزمین کے خلاف گرفتاری اور کارروائی میں تاخیر پر جواب طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے کسی بھی مردہ بیٹے کو واپس نہیں لایا جاسکتا لیکن سوگوار خاندان کے لیے میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سلیمان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کرے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی خاطیوں بخشا نہ جائے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ملزموں کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے۔
ریاست میں اقتدار کے لیے پھیلائی جا رہی نفرت براہ راست نفرت انگیز تقاریر سے نفرت انگیز جرائم کو جنم دے رہی ہے۔ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نفرت کے خلاف قانون بنایا جائے اور ان کے وزراء پر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی پر پابندی لگائی جائے۔ آج ریاست کو نفرت کے خلاف قانون کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جب تک نفرت انگیز تقاریر بند نہیں ہو گی، نفرت پر مبنی جرائم پر قدغن لگانا ممکن نہیں ہے ۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی میں بارش عام شہری زندگی مفلوج… ریڈ الرٹ، بی ایم سی اور پولس الرٹ اسکولوں میں تعطیل، نشیبی علاقے زیر آب، سیلابی کیفیت، ٹرین خدمات متاثر

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئی, اندھیری سب وے پانی بھر جانے کے سبب بند کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا اور اس لئے ممبئی شہر میں بی ایم سی اور پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی کے ماٹونگا سائن، دادر، وکرولی، چمبور، سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا, اتنا ہی نہیں چمبور میں حادثہ ٹل گیا, کیونکہ یہاں سے مکینوں کو خالی کروایا گیا۔ ممبئی میں بارش کا قہر جاری ہے, ماٹونگا اور سائن کے علاقے میں کئی علاقے زیر آب آگئے۔ اس دوران پولس نے بارش سے متاثر اسکولی بچوں کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں اسکول بس میں گھر روانہ کیا۔ ممبئی پولس سڑکوں پر اہلیان ممبئی اور متاثرین کی امداد میں فعال نظر آئی۔ ممبئی پولس کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ممبئی میں بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے, حالات سیلابی کیفیت میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ کرلا، لائپ روڈ، شیتل تالاب ساکی ناکہ اندھیری جیسے نشیبی علاقے زیر آب ہو گئے, ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے تمام وارڈ افسران کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ممبئی میں شدید بارش (ریڈ الرٹ) کی وارننگ کی وجہ سے طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ممبئی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں آج بروز پیر، 18 اگست 2025 کو دوپہر کے سیشن کے لیے چھٹی تعطیل دیدی گئی۔ میونسپل کمشنر کی تمام نظام کو اچھی طرح سے لیس رکھنے کی ہدایت دی ہے, شہریوں سے اپیل ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں
کسی بھی ضرورت کی صورت میں، یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مدد اور سرکاری معلومات کے لیے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مرکزی کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 1916 پر رابطہ کریں۔ ممبئی بی ایم سی نے بارش کا ریکارڈ پیش کیا ہے, جس میں سرفہرست 10 مقامات ایسے ہیں جہاں آج (18 اگست 2025) صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک (4 گھنٹے) سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
(بارش ملی میٹر میں ریکارڈ کی گئی) چیمبر فائر اسٹیشن – ملی میٹر 140.80
رین فال پائپ لائن ورکشاپ، دادر – 139.60ملی میٹر
بی نادکرنی پارک میونسپل اسکول، وڈالا – 133.20 ملی میٹر ورلی سی فیس میونسپل اسکول، ورلی ملی میٹر، 133.20
ساوتری بائی پھولے میونسپل اسکول، ورلی ناکہ – ملی میٹر 130.40
آدرش نگر اسکول، ورلی – 128.80 ملی میٹر
فروزبیری ریزروائر، ایف ساؤتھ آفس – 118.80 ملی میٹر
سٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پریل – ملی میٹر 116.80، ڈسٹرکٹ کلکٹر کالونی میونسپل اسکول، چیمبور – ملی میٹر 116.80 ایف ساؤتھ وارڈ آفس، پریل – ملی میٹر 113.5 بارش درج کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے بتایا ہے کہ ۲۰ اگست تک بارش کا سلسلہ بتدریج جاری رہنے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ بارش کے سبب عام شہری نظام ذرائع نقل وحمل بری طرح سے متاثر رہا۔ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر سے چلائی گئی اور مسافروں کو گھنٹوں ٹرینوں میں انتظار کرنا پڑا۔ پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب ٹرینوں کی رفتار پر بھی یریک لگ گیا اور تینوں لائنوں پر سروسیز متاثر رہی۔
ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بارش ممبئی میں ۳۷ ملی مٹر مضافات شمالی میں ۳۸ ملی میٹر نارتھ شمالی مضافات میں ۲۹ ملی میٹر اور مغربی مضافات میں ۲۹ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی امن کمیٹی میں جشن آزادی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا قیام ہی مجاہدین آزادی کو ہماری سچی خراج عقیدت : فرید شیخ

ممبئی : ممبئی امن کمیٹی نے جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ کی سربراہی میں مسلم اکثریتی علاقہ کرافورڈ مارکیٹ کے شاہراہ پر جشن آزادی منایا گیا۔ اس دوران پولس کے اعلی افسران سمیت دیگر معززین نے شرکت کی فرید شیخ نے کہا کہ یوم آزادی پر مجاہدین کو یاد کیا گیا۔ یوم آزادی یونہی حاصل نہیں ہوئی, اس میں بے شمار علماء کرام دانشوران نے قربانیاں دی ہیں, تب جا کر ہمیں یہ آزادی نصیب ہوئی ہے۔ اس آزادی کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ اس ملک میں فرقہ پرستی سے آزادی وقت کا تقاضہ ہے, کیونکہ فرقہ پرستی عروج پر ہے, بھائی چارگی اتحاد اخوت قائم رکھنے کا عہد ہمیں کرنا ہوگا, یہی ہمارے ملک کی طاقت ہے, لیکن چند فرقہ پرست طاقتیں ملک میں زہر گھولنے کی کوشش کر رہی ہے, اسے ناکام بنانا بھی ضروری ہے, یہ ہر ہندوستانی کا فرض ہے کہ وہ بھائی چارگی اور ہندو مسلم اتحاد قائم کرے, یہی مجاہدین آزادی کو ہماری سچی خراج عقیدت ہو گی۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا