ممبئی پریس خصوصی خبر
لاؤڈ اسپیکر معاملہ… ممبئی پولس حرکت میں، مسجدوں کے خلاف کارروائی تیز

ممبئی : ممبئی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے معاملہ میں اب ممبئی پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور ممبئی پولیس نے صوتی آلودگی کے اصول کی خلاف ورزی پر مسجدوں پر کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ اسی مناسبت سے ممبئی پولیس مسجدوں کی صوتی آلودگی کی پیمائش بھی کر رہی ہے, جس میں صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مسجد پر کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شر انگیزی کے بعد اب ممبئی پولیس نے بھی لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ممبئی کی مشہور جامع مسجد میں ظہر کی نماز کی اذان کے دوران پولیس نے صوتی آلودگی اور لاؤڈ اسپیکر کے ڈسیپل کی پیمائش کی اور آلہ کے معرفت یہ معلوم کیا گیا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی رہنمایانہ اصول کے مطابق مقررہ ڈسیبل میں ہی اذان دی جارہی ہے یا نہیں۔
جامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ ممبئی پولیس ایل ٹی مارگ کا عملہ ظہر کے دوران مسجد کی اذان اور صوتی آلودگی کے اصول کے مطابق اس کی پیمائش کرنے آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی کی تمام مسجد میں صوتی آلودگی اور لاؤڈ اسپیکر سے متعلق پولیس نے پیمائش کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے, اور آلہ پیمائش سے پولیس ڈسیبل کی جانچ کرتی جارہی ہے۔ اگر ڈسیبل مقرر حد سے زیادہ ہے تو مسجد کو نوٹس بھی ارسال کیا جاتا ہے۔ ممبئی میں کریٹ سومیا کی لاؤڈ اسپیکر مکت یعنی لاؤڈ اسپیکر سے پاک ممبئی شہر مہم کے بعد اب ممبئی میں پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور پولیس نے باضابطہ طور پر لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ ٹرسٹیان کو بھی صوتی آلودگی کے اصولوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس لاؤڈ اسپیکر کا جو اجازت نامہ فراہم کرتی ہے اس میں اب باکس ٹائپ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پاکستان پر بھارتی فوج کی بڑی کارروائی، پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو، ابو عاصم اعظمی

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آپریشن سندور کی کامیابی پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دہشت گردوں کے اڈوں پر فضائی حملہ کر کے ہندوستانی سرکار نے ایک اہم پیغام دیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ آپریشن سندور کی کامیابی پر ہم مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جس طرح سے پہلگام حملہ کے بعد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد کشمیریوں نے سیاحوں کی جو مہمان نوازی کی وہ عیاں ہے, عادل نے اپنی جان کی قربانی دیدی نزاکت نے جو حسن سلوک کیا اس کے باوجود فرقہ پرست پہلگام حملہ کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کے بعد مغربی بنگال میں ایک ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان زندہ باد کا نعرہ فرقہ پرست لگاتے ہیں, اور اس میں مسلمانوں کو پھنسایا جاتا ہے یہ بات آگرہ میں ثابت ہوئی ہے, انہوں نے کہا کہ ایسے فرقہ پرستوں پر کارروائی بھی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر پر کارروائی کرے, جو ملک کا امن وامان خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ایک برقعہ پوش خاتون کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے مجبور کیا گیا ایسے عناصر پر کارروائی ضروری ہے, جو ملک میں ہندو مسلم کے نام پر نفرت پیدا کرتے ہیں۔
جرم
سیوڑی جین مندر میں چوری تین گرفتار، سی سی ٹی وی کو نقصان پہنچانے کے بعد بھی ملزمین کا پولس نے لگایا سراغ

ممبئی : سیوڑی آر اے قدوائی مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں جین مندر میں نقب زنی کرنے والے تین نقاب پوش لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 22 اپریل کی نصف شب 2 بجے تین نامعلوم لٹیرے جین مندر کا قفل توڑ کر داخل ہوئے, مندر میں موجود مورتی کے زیورات سونے کا ٹیکا، سونے کی کاپٹی، چاندی کا مکوٹ عطیات بکس کی رقم کل 7 لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ چوری کے دوران نامعلوم نقب زنوں نے سی سی ٹی وی کیمرے اور ویڈیو فوٹیج کو نقصان پہنچایا تھا اور اس کے وائر بھی منقطع کر دئیے تھے, اس لئے ان کی تلاش مشکل تھی لیکن پولیس ٹیم نے یہاں علاقہ میں 29 مقامات پر تقریبا 70 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جس میں ان ملزمین کی شناخت ہوگئی ملزمین نے منہ پر ہاتھ رومال سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا تھا تاکہ اس کی شناخت نہ ہو سکے, لیکن پولیس نے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تینوں چور سنیل سنگھ سورج سنگھ، راہل سنگھ پروین سنگھ،جگر دنیش سنگھ واگھیلا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے قبضے سے مسروقہ مال اور ساز وسامان کی برآمد ہوگئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سر براہی میں جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اورڈی سی پی راگسودھا کی ایماء پر کی گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
یوپی اور بہار کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ، ایس پی لیڈر رئیس شیخ کا مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو کو مکتوب ارسال

ممبئی : اتر پردیش اور بہار کے شمالی ہندوستانیوں کے لئے ٹرین ٹکٹوں کی عدم دستیابی کے تناظر میں، سماج وادی پارٹی کے قانون ساز اسمبلی رئیس شیخ نے ہفتہ کو مطالبہ کیا کہ ریلوے ممبئی سے ان ریاستوں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائے۔ شیخ نے اس وقت مطالبہ کیا جب ٹرینوں کی لائنوں اورریلوے پلیٹ فارم پر عوام کی بھیڑ و عام شہری سہولیات فقدان سوشل میڈیا پرعام ہوا ۔ شمالی ہندوستانی کمیونٹی کے افراد کی ایک بڑی تعداد مناسب ٹرین خدمات کی کمی کی وجہ سے پریشان ہے۔ وزیر ریلوے اشونی وشنو کو لکھے اپنے خط میں شیخ نے کہا کہ باندرہ ٹرمینس، لوک مانیا تلک ٹرمینس (ایل ٹی ٹی) اور دادر جیسے ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کے لیے مسافروں کا ہجوم ہے۔ شمالی ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد گرمیوں کے دوران اتر پردیش اور بہار کا سفر کرتی ہے، جو شادیوں کے موسم کے ساتھ موافق ہوتا ہے۔ کافی ٹرینوں کی کمی اور اس کے نتیجے میں زیادہ بھیڑ ممبئی میں شمالی ہندوستانی برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے فوری طور پر ممبئی سے گورکھپور، پٹنہ اور پوروانچل کے دیگر مقامات کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائے، جو باندرہ، ایل ٹی ٹی اور سی ایس ٹی اسٹیشنوں سے روانہ ہو ۔شیخ نے مزید کہا، “ریلوے کو بھیڑ کو منظم کرنے اور مسافروں کی مدد کے لیے ممبئی کے بڑے اسٹیشنوں پر مناسب ہیلپ ڈیسک اور جی آر پی امدادی بوتھ بھی قائم کرنے چاہئے۔ انہوں نے رش کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے یوپی جانے والی تمام ٹرینوں میں اضافی جنرل اور سلیپر کوچز شامل کرنے کی ضرورت پر مزید زور دیا۔ انہوں نے ریلوے پر بھی زور دیا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا