(جنرل (عام
تلنگانہ : کے سی آر سرکار کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خرید وفرخت کی جانچ سی بی آئی کو سونپی

حیدر آباد : تلنگانہ ہائی کورٹ نے پیر کو برسراقتدار بھارت راشٹر سمیتی کے چار ممبران اسمبلی کے ذریعہ درج کرائے گئے خرید وفروخت کے معاملہ کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو ٹرانسفر کردی ہے۔ ریاست میں کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی قیادت والی سرکار کے لئے اس کو بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے۔ حکمراں پارٹی کے ممبران اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی کوشش کی جانچ کے لئے اس مہینے کی شروعات میں تلنگانہ سرکار کے ذریعہ تشکیل دی گئی سات اراکین کی ایس آئی ٹی کو بھی ہائی کورٹ نے رد کر دیا ہے۔
بی جے پی لیڈر اور وکیل رام چندر راو نے ہائی کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملہ کو سی بی آئی کو منتقل کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی کو بھی خارج کر دیا ہے۔ ہم فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حالانکہ ریاستی سرکار کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکتی ہے۔
خرید وفروخت کے معاملہ میں چار شکایت کنندگان میں سے ایک بی آر ایس ممبر اسمبلی روہت ریڈی نے الزام لگایا کہ تین افراد نے انہیں 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی اور بدلہ میں ممبر اسمبلی کو بی آر ایس چھوڑنے کیلئے کہا تھا۔ ساتھ ہی اگلے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی بات کہی تھی۔ تندور کے ایک ممبر اسمبلی ریڈی اور بی آر ایس کے تین دیگر ممبران اسمبلی نے 26 اکتوبر کو معاملہ کے سلسلہ میں ایک کیس درج کروایا تھا۔
اس کے بعد تین ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت دیدی۔ درج کئے گئے کیس کے مطابق ملزمین نے ریڈی سے بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے فی کس 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے بی آر ایس کے کچھ اور ممبران اسمبلی کو لانے کیلئے کہا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے قومی تنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش سمیت سات کو ملزم بنایا ہے۔
جرم
مالونی عصمت دری اور قتل کیس حل، یوپی سے ملزم گرفتار

ممبئی : ممبئی میں مالونی پولیس نے اتر پردیش کے متھرا سے قتل کے ایک معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ 25 ستمبر کو ملاڈ ویسٹ مالونی کے ساونت کمپاؤنڈ کے قریب ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ خاتون کی عصمت دری کی گئی اور اسکارف سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سینئر افسران کی رہنمائی میں مالونی پولیس نے 11 ٹیمیں تشکیل دی اور تکنیکی تجزیہ اور ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی۔
مزید تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم قتل کے بعد اتر پردیش فرار ہوگیا تھا۔ مالونی پولیس نے اتر پردیش میں جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا نام چندرپال رام کھیلاڑی عرف نیتا (34) ہے، جو صرف 10 دن پہلے مالونی آیا تھا اور رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔ ملزم نے رقم کے تنازع پر خاتون کو اسکارف سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کی ہے۔
(جنرل (عام
ممبئی ملاڈ فائرنگ کیس میں ملزم گرفتار

ممبئی : کے ملاڈ علاقہ میں علی الصبح 4 ابے فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے. تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر کو صبح 4بجے سنجے نگر ملاڈ میں شکایت کنندہ ابو طلحہ بیک 57 سالہ پر فائرنگ کر کے اس کی جان لینے کی کوشش کی گئی تھی اس قاتلانہ حملہ کے بعد پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کر لیاتھا اور ملزم کی تلاش شروع کردی تھی پولیس نے اس معاملہ میں ء ملزم نہاج عرف گڈو شیخ کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے کرائم برانچ نے گڈو سے متعلق ٹیکنیکل تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ دلی میں روپوش ہے اس پر دلی سے ممبئی کرائم برانچ نے اسے گرفتار کر لیا اور پھر کرار پولس کے حوال کر دیا ہے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دو کارآمد کارتوس برآمد کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے کرائم برانچ ذرائع نے بتایا کہ جائیدادکے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بھیونڈی کی ترقی ضروری، لیکن شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام بھی لازمی، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی بھیونڈی آج این جی اوز، مقامی باشندوں اور کاروباریوں کے ایک وفد نے بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کمشنر انمول ساگر سے ملاقات کی جس کی قیادت رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کی ۔وفد نے وضاحت کی کہ میٹرو 5 پروجیکٹ کے تحت سڑک توسیع کرنے سے بہت سے باشندے بے گھر اور بے روزگار ہو جائیں گے اور اس سے پانچ مندر، دو درگاہیں، دو مساجد، ایک قبرستان اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یادگار بھی متاثر ہو گی۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہم واضح طور پر درخواست کرتے ہیں کہ جب تک شہریوں کے تحفظات کو یقینی نہیں کیا جاتا اس وقت تک سڑک توسیعی کا کام روک دیا جائے۔ یہ کرپٹ منصوبہ صرف اور صرف ایک مخصوص لابی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے جس کی ہر کوئی مخالفت کرتا ہے۔
حال ہی میں، میونسپل کمشنر کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس پروجیکٹ میں کسی بھی مذہبی مقامات کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ کمشنر سے درخواست ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے ایک سرکلر جاری کریں تاکہ اس کو یقینی بنایا جاسکے، تاکہ مقامی باشندوں کو کسی قسم کا خوف نہ ہو۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور متعلقہ وزراء سے مداخلت کرنے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کمشنر سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ اس کام کو 2023 کے مروجہ قوانین کے مطابق مکمل کیا جائے۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا