Connect with us
Tuesday,28-July-2026

(جنرل (عام

کووڈ پروٹوکول اور رہنما خطوط 31 جنوری تک لاگو رہیں گے : وزارت داخلہ

Published

on

ministry-of-home affairs

ملک بھر میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ سے متعلق پروٹوکول اور رہنما خطوط پر عمل آوری کی مدت 31 جنوری تک بڑھا دی ہے، اور تمام ریاستوں اور مرکز زیر کنٹرول علاقوں سے کہا ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے پیر کو تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور محکموں کو ایک خط لکھ کر اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ یہ حکم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ وائرس کی صورتحال کے مطابق بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مقامی سطح پر ضروری پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت کے مطابق دفعہ 144 نافذ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے اور نئے
ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وسیع پیمانہ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا تھا اور ان ہی اقدامات کے نفاذ کو اب 31 جنوری تک بڑھایا جا رہا ہے۔

مسٹر بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان اقدامات اور رہنما خطوط کو پورے ملک میں سختی سے نافذ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 تا 60 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور دیگر قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

چونا بھٹی مکوکا اور قتل میں مطلوب ملزم نئی ممبئی سے گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں قتل اور مکوکا کے تحت جرم میں مطلوب ایک ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں روپوش تھا۔ اس متعلق ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی جس پر کرائم برانچ نے کھار گھر نئی ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت سواستک ساونت 32 سالہ کو گرفتار کر لیا ہے اس کے خلاف چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں 2023 ء میں کیس درج ہوا تھا اور وہ اس کے بعد سندھودرگ, گوا, چنئی, راجستھان, دلی علاقہ میں روپوش تھا۔ کرائم برانچ یونٹ 6 نے اس متعلق ملزم کی تلاش شروع کردی اور پھر اس سے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی ممبئی میں روپوش ہے, جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے این سی کی کارروائی 35 لاکھ کی ایم ڈی ضبط ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے 35 لاکھ سے زائد مالیت کی ایم ڈی میفیڈون ضبط کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک مخص مشتبہ حالت میں پایا گیا, اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پولیس کو 142 گرام وزن ایم ڈی ملی جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے, کھیر واڑی پولیس میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے این سی ورلی یونٹ نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ملک میں سی جے پی احتجاج : ملک میں بدامنی کی سازش پر مہاراشٹر سائبر کے انکشاف کے بعد نتیش رانے کی دھمکی، غزوہ ہند کرنے والوں کو مٹی میں ملایا جائیگا

Published

on

Nitish Ran

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی سازش کا انکشاف مہاراشٹر سائبر محکمہ نے کیا تھا, جس پر تبصرہ کر تے ہوئے وزیر ماہی گیری نتیش رانے نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی ملک میں غزوہ ہند کی سازش کریگا اسے مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر محکمہ کی کارروائی میں یہ بات واضح ہوگئی کہ طلباء کے کندھے پر بندوق رکھ کر لوگ اپنا آپریشن چلا رہے تھے۔ نتیش رانے نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک کے معاملہ میں مرکزی سرکار نے سخت قانون مرتب کئے ہیں, لیکن ہندو راشٹر میں کوئی بھی گڑ بڑی یا بدامنی کرنے کی کوشش کریگا تو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ نتیش رانے نے ادھو ٹھاکرے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سیتا ماتا کی توہین کرنے والا کامیڈین بھی شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک تھا تو اس پر ادھو ٹھاکرے نے خاموشی کیوں اختیار کی۔ نتیش رانے نے سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے احتجاج کے دوران سر تن سے جدا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج اور غزوہ ہند کا کوئی تعلق نہیں ہے, اگر کوئی بھی ایسا کریگا تو ان سبھی کو مٹی بھی ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر نے ناکام کیا ہے۔ اس متعلق ہم نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان