Connect with us
Friday,26-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مہاراشٹر میں ایس ایس سی کا رزلٹ 99.95 فیصد رہا، 758 طلباء ناکام

Published

on

Kashmiri-Students

جمعہ کے روز مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی (دسویں) کے نتائج کا اعلان کیا۔ ایس ایس سی کے امتحان کورونا وباء کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے تھے ، لہذا نتیجہ انٹرنل کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔ اس بار 99.95 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ پچھلے سال نتیجہ 95.30 فیصد رہا تھا۔ لڑکوں کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ طالبات پاس ہوئی ہیں۔ v schools/ اسکولوں کا آن لائن امتحان کو ہلکے میں لینا 758 ​​طلباء کو مہنگا پڑگیا ۔ امتحان میں شرکت نہ ہونے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے 758 طالب علم فیل ہوگئے ۔ ناکام طلبہ کا تناسب ناگپور میں سب سے زیادہ رہا۔ جس کی تعداد 242 ہے.
بورڈ کے تحریری امتحان نہ ہونے کی وجہ سے اس سال طلباء کو دوبارہ جانچ (ری چیکنگ) کی سہولت نہیں ملے گی۔ بورڈ کے مطابق رزلٹ 9 ویں کے رزلٹ اور دسویں جماعت کے انٹرنل نمبروں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ری چیکنگ کے ساتھ ، طلباء کو جوابی ورقوں کی زیروکس کاپیاں لینے کی سہولت نہیں ملے گی۔ بورڈ نے دوپہر 1 بجے آن لائن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کی دیر شام تک طلباء و اسکول اپنے نتائج نہیں معلوم کرسکے۔ آن لائن اعلان کے ساتھ ہی بورڈ کی سائٹ چند منٹ کریش ہوگئی۔ نتیجأ ، لاکھوں طلبا کمپیوٹر ، موبائل اور لیپ ٹاپ کے سامنے کئی گھنٹوں تک اپنا رزلٹ جاننے کے لئے بیٹھے ے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رجسٹرڈ ہاکروں کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ کا اجراء

Published

on

mayor-ritu

ممبئی میں مقیم حقیقی اور سرکاری طور پر کام کرنے والے ہاکروں کے قیام اور غیر مجاز ہاکروں کو ہٹانے کے لیے برسوں سے زیر التوا مسائل کو حل کرنے کی کوششیں اب کامیاب ہو رہی ہیں۔ ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ اس کے ایک حصے کے طور پر، رجسٹرڈ ہاکروں کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ کا نمائندہ اجرا آج منعقد کیا جا رہا ہے۔ عدالت کی ہدایات کے مطابق اور میونسپل اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ کی بنیاد پر، کل 99,435 رجسٹرڈ شہری اسٹریٹ وینڈرس (ہاکروں) کو کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ تقسیم کرنے کے عمل کا باقاعدہ افتتاح ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے کیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے اسٹینڈنگ کمیٹی ہال میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں قائد ایوان گنیش کھنکر، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے، شیوسینا کے گروپ لیڈر ایمے گھولے، انڈین نیشنل کانگریس کے گروپ لیڈر اشرف اعظمی اور دیگر نے شرکت کی۔ امپروومنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن تعلیمی کمیٹی کی چیئرپرسن سندھیا دوشی، راجیشری شرواڈکر، کارپوریٹر دیپ مالا بڈھے، کارپوریٹر پریتی ساٹم، کارپوریٹر شیتل گمبھیر، کارپوریٹر ڈاکٹرسیدہ خان، کارپوریٹر رماکانت رہاٹے، کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹیوانہ، کارپوریٹر شیوکمار جھا، لائسنسنگ سپرنٹنڈنٹ انیل کٹے وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ممبئی کے مختلف علاقوں سے تقریباً 100 رجسٹرڈ سٹی اسٹریٹ وینڈرس (ہاکروں) کو میئر ریتو تاوڑے اور مختلف معززین نے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ فراہم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ میئر کا چارج سنبھالنے کے بعد میں نے میونسپل کارپوریشن میں ہاکروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ہاکر پالیسی کی تمام معلومات اور موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس سلسلے میں مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کی گئیں۔

اگرچہ سٹی اسٹریٹ وینڈرز یعنی ہاکر کمیٹی کا الیکشن اگست 2024 میں ہوا تھا لیکن قانونی وجوہات کی بنا پر گنتی کا عمل مکمل نہیں ہو سکاتھاعدالت اس عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت دے اور محکمہ قانون کو اس سلسلے میں کوششیں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو گیا اور سٹی اسٹریٹ وینڈر کمیٹیوں کا مسئلہ حل ہو گیا, عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اور مقررہ وقت کے اندر، سٹی اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ کی بنیاد پر کل 99,435 ہاکروں میں کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ہم ہاکروں سے متعلق مختلف مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔ میئر نے کہا کہ ہم جامع کوششیں جاری رکھیں گے, تاکہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اور کوئی بھی مستحق افراد وظائف سے محروم نہ رہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دھوکہ دہی کرنے والی سائبر گینگ بے نقاب، ۹۰ سے زائد ٹھگی، تین ہزار سے زائد دھوکہ دہی کے معاملات میں مطلوب، ریاست میں ۵۰۰ سو شکایات

Published

on

Arrested..3

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی سائبر سیل نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اے پی کے فائل ارسال کر موبائل اکاؤنٹ ہیک کر کے بینک اکاؤنٹس سے رقومات نکال لیا کرتا تھا۔ اس گروہ کے دو افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین موبائل فون پر اے پی کے فائل بھیج کر اسے اوپن کرنے کا کہتے اور موبائل ہیک کر ساری رقومات لوٹ لیا کرتے تھے۔ اس معاملہ میں تین ہزار سے زائد شکایت سائبر پورٹل پر مندرج ہے, جبکہ ۹۰ سے زائد شکایت ممبئی میں درج کی گئی ہے۔ ایک کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اے پی کے فائل کون تیار کرتا تھا اور کہاں سے یہ گروہ آپریٹ کیا کرتا تھا۔ نیشنل سائبر پورٹل کے کیس میں بھی یہ گروہ ملوث ہے ۵۰۰ سو کیس مہاراشٹر سے ہے۔ مہانگر گیس کنکشن کے نام پر شکایت کنندہ کو ۱۰ روپے پیمنٹ ادائیگی کرنے کو فون پر کیا گیا تھا اور اس کے بعد شکایت کنندہ کا موبائل ہیک کر لیا گیا تھا, اب تک اس معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ابھی دو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے, ان سے تفتیش جارئ ہے۔ کئی ملزمین کو صرف موبائل فون پر بات کرنے اور اے پی کے فائل ارسال کرنے کے لئے ہئ استعمال کیا جاتا تھا۔ اس میں ملزمین جھاڑ کھنڈ سمیت دیگر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی سائبر ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نازیہ الٰہی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر اسے گرفتار کیا جائے، ابوعاصم کا وزیراعلیٰ فڑنویس سے مطالبہ، بدامنی پھیلنے کا خطرہ

Published

on

Abu-Asim-Fadnavis

ممبئی : گستاخ رسول, نازیہ الہی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے, کیونکہ اس سے نظم و نسق کا خطرہ ہے, ایسے حالات میں ریاست میں بدامنی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے توہین رسالت اور اہم شخصیات کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف دس سال سے زائد کی سزا تجویز کرنے کے ساتھ قانون سازی کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھر میں نازیہ الٰہی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مسلمان پولس اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں, لیکن اب تک گستاخ ملعونہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس سے مسلمانوں میں ناراضگی ہے۔ آج سماج وادی پارٹی ممبئی/ مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی رہنما نازیہ الٰہی کے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز بیانات نے مسلمانوں کے جذبات مجروج ہوئے ہیں, اس لیے ملک اور ریاست میں بے چینی و اضطراب لہر ہے اور اس سے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے درخواست کی کہ وہ ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان