Connect with us
Thursday,25-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد

Published

on

CORONA..

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 38،164 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران اتوار کے روز 13 لاکھ 63 ہزار 123 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار 493 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،164 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 229 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 660 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ آٹھ ہزار 456 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 995 سے کم ہوکر چار لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 499 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 14 ہزار 108 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 1.35 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3064 بڑھ کر 106809 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5756 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ 5980350 ہوگئی ہے، جبکہ 180 مریضوں کی موت ہونے مرنے والوں کی تعداد 127031 ہوگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رجسٹرڈ ہاکروں کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ کا اجراء

Published

on

mayor-ritu

ممبئی میں مقیم حقیقی اور سرکاری طور پر کام کرنے والے ہاکروں کے قیام اور غیر مجاز ہاکروں کو ہٹانے کے لیے برسوں سے زیر التوا مسائل کو حل کرنے کی کوششیں اب کامیاب ہو رہی ہیں۔ ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ اس کے ایک حصے کے طور پر، رجسٹرڈ ہاکروں کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ کا نمائندہ اجرا آج منعقد کیا جا رہا ہے۔ عدالت کی ہدایات کے مطابق اور میونسپل اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ کی بنیاد پر، کل 99,435 رجسٹرڈ شہری اسٹریٹ وینڈرس (ہاکروں) کو کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ تقسیم کرنے کے عمل کا باقاعدہ افتتاح ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے کیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے اسٹینڈنگ کمیٹی ہال میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں قائد ایوان گنیش کھنکر، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے، شیوسینا کے گروپ لیڈر ایمے گھولے، انڈین نیشنل کانگریس کے گروپ لیڈر اشرف اعظمی اور دیگر نے شرکت کی۔ امپروومنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن تعلیمی کمیٹی کی چیئرپرسن سندھیا دوشی، راجیشری شرواڈکر، کارپوریٹر دیپ مالا بڈھے، کارپوریٹر پریتی ساٹم، کارپوریٹر شیتل گمبھیر، کارپوریٹر ڈاکٹرسیدہ خان، کارپوریٹر رماکانت رہاٹے، کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹیوانہ، کارپوریٹر شیوکمار جھا، لائسنسنگ سپرنٹنڈنٹ انیل کٹے وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ممبئی کے مختلف علاقوں سے تقریباً 100 رجسٹرڈ سٹی اسٹریٹ وینڈرس (ہاکروں) کو میئر ریتو تاوڑے اور مختلف معززین نے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ فراہم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ میئر کا چارج سنبھالنے کے بعد میں نے میونسپل کارپوریشن میں ہاکروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ہاکر پالیسی کی تمام معلومات اور موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس سلسلے میں مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کی گئیں۔

اگرچہ سٹی اسٹریٹ وینڈرز یعنی ہاکر کمیٹی کا الیکشن اگست 2024 میں ہوا تھا لیکن قانونی وجوہات کی بنا پر گنتی کا عمل مکمل نہیں ہو سکاتھاعدالت اس عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت دے اور محکمہ قانون کو اس سلسلے میں کوششیں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو گیا اور سٹی اسٹریٹ وینڈر کمیٹیوں کا مسئلہ حل ہو گیا, عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اور مقررہ وقت کے اندر، سٹی اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ کی بنیاد پر کل 99,435 ہاکروں میں کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ہم ہاکروں سے متعلق مختلف مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔ میئر نے کہا کہ ہم جامع کوششیں جاری رکھیں گے, تاکہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اور کوئی بھی مستحق افراد وظائف سے محروم نہ رہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دھوکہ دہی کرنے والی سائبر گینگ بے نقاب، ۹۰ سے زائد ٹھگی، تین ہزار سے زائد دھوکہ دہی کے معاملات میں مطلوب، ریاست میں ۵۰۰ سو شکایات

Published

on

Arrested..3

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی سائبر سیل نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اے پی کے فائل ارسال کر موبائل اکاؤنٹ ہیک کر کے بینک اکاؤنٹس سے رقومات نکال لیا کرتا تھا۔ اس گروہ کے دو افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین موبائل فون پر اے پی کے فائل بھیج کر اسے اوپن کرنے کا کہتے اور موبائل ہیک کر ساری رقومات لوٹ لیا کرتے تھے۔ اس معاملہ میں تین ہزار سے زائد شکایت سائبر پورٹل پر مندرج ہے, جبکہ ۹۰ سے زائد شکایت ممبئی میں درج کی گئی ہے۔ ایک کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اے پی کے فائل کون تیار کرتا تھا اور کہاں سے یہ گروہ آپریٹ کیا کرتا تھا۔ نیشنل سائبر پورٹل کے کیس میں بھی یہ گروہ ملوث ہے ۵۰۰ سو کیس مہاراشٹر سے ہے۔ مہانگر گیس کنکشن کے نام پر شکایت کنندہ کو ۱۰ روپے پیمنٹ ادائیگی کرنے کو فون پر کیا گیا تھا اور اس کے بعد شکایت کنندہ کا موبائل ہیک کر لیا گیا تھا, اب تک اس معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ابھی دو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے, ان سے تفتیش جارئ ہے۔ کئی ملزمین کو صرف موبائل فون پر بات کرنے اور اے پی کے فائل ارسال کرنے کے لئے ہئ استعمال کیا جاتا تھا۔ اس میں ملزمین جھاڑ کھنڈ سمیت دیگر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی سائبر ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نازیہ الٰہی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر اسے گرفتار کیا جائے، ابوعاصم کا وزیراعلیٰ فڑنویس سے مطالبہ، بدامنی پھیلنے کا خطرہ

Published

on

Abu-Asim-Fadnavis

ممبئی : گستاخ رسول, نازیہ الہی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے, کیونکہ اس سے نظم و نسق کا خطرہ ہے, ایسے حالات میں ریاست میں بدامنی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے توہین رسالت اور اہم شخصیات کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف دس سال سے زائد کی سزا تجویز کرنے کے ساتھ قانون سازی کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھر میں نازیہ الٰہی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مسلمان پولس اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں, لیکن اب تک گستاخ ملعونہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس سے مسلمانوں میں ناراضگی ہے۔ آج سماج وادی پارٹی ممبئی/ مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی رہنما نازیہ الٰہی کے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز بیانات نے مسلمانوں کے جذبات مجروج ہوئے ہیں, اس لیے ملک اور ریاست میں بے چینی و اضطراب لہر ہے اور اس سے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے درخواست کی کہ وہ ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان